Advertisement

India Supreme Court verdict in Ayodhya Ramjanmabhoomi-Babri Masjid dispute

بابری مسجد کی زمین ہندوؤں کے حوالے، مسلمانوں کو متبادل جگہ فراہم کرنے کا حکم

5dc64cde32365.jpg

بابری مسجد کو شہید کیا گیا تھا اس کے بعد سے اس مقام کا کنٹرول سپریم کورٹ نے سنبھال لیا تھا

بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے متنازع زمین ہندوؤں کو فراہم کرنے اور مسلمانوں کو مسجد تعمیر کرنے کے لیے متبادل کے طور پر علیحدہ زمین فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

مذکورہ فیصلہ بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سنا یا جس میں ایک مسلمان جج بھی شامل ہیں۔
فیصلے کے ابتدائی حصے میں عدالت عظمیٰ بابری مسجد کے مقام پر نرموہی اکھاڑے اور شیعہ وقف بورڈ کا دعویٰ مسترد کردیا۔

بھارتی چیف جسٹس نے سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تاریخی شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بابری مسجد کی تعمیر خالی زمین پر نہیں کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمان مسجد کے اندرونی مقام پر عبادت کرتے تھے جبکہ ہندو مسجد کے باہر کے مقام پر اپنی عبادت کرتے تھے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہندوؤں کی جانب سے یہ دعویٰ کہ دیوتا رام کا جنم بابری مسجد کے مقام پر ہوا تھا غیر متنازع ہے جبکہ مذکورہ زمین کی تقسیم قانونی بنیادوں پر ہونی چاہیے۔

سیکیورٹی سخت

بابری مسجد فیصلے کے حوالے سے پورے بھارت میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے تا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جاسکے۔

سڑکوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایودھیا میں ہائی الرٹ

سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میںایودھیا سمیت پورے اترپردیش کو سیکیورٹی کے حصار میں قید کردیا گیا ہے جس کے تحت تمام دھرماشالے بند کردیے گئے جبکہ غیر مقامی افراد کو شہر سے نکلنے کا حکم دیا گیا۔

علاوہ ازیں کسی بھی ممنوعہ اجتماع سے بچنے کے لیے جموں کشمیر، اتر پردیش اور گووا میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی جبکہ متعدد ریاستوں میں تمام تر تعلیمی ادارے بند ہیں۔

دوسری جانب فیصلے کے پیشِ نظر علی گڑھ میں رات کو ہی موبائل فون سروس معطل کردی گئی تھی جبکہ حکام کا کہنا تھا کہ حالات کے پیشِ نظر ایودھیا میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل کی جاسکتی ہے۔

بابری مسجد کیس پس منظر

خیال رہے کہ یاد رہے کہ 6 دسمبر 1992 میں مشتعل ہندو گروہ نے ایودھیا کی بابری مسجد کو شہید کردیا تھا جس کے بعد بدترین فسادات نے جنم لیا اور 2 ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ان فسادات کو تقسیم ہند کے بعد ہونے والے سب سے بڑے فسادت کہا گیا تھا۔

جب بابری مسجد کو شہید کیا گیا تھا اس کے بعد سے اس مقام کا کنٹرول سپریم کورٹ نے سنبھال لیا تھا۔بھارت کی ماتحت عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ 2.77 ایکڑ کی متنازع اراضی مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان تقسیم ہو گی۔

ایودھیا کے اس مقام پر کیا تعمیر ہونا چاہیے، اس حوالے مسلمان اور ہندو دونوں قوموں کے افراد نے 2010 میں بھارتی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ اپنی اپنی درخواستیں سپریم کورٹ میں جمع کروا رکھی تھیں جس نے اس معاملے پر 8 مارچ کو ثالثی کمیشن تشکیل دیا تھا۔

اس تنازع کے باعث بھارت کی مسلمانوں اقلیت اور ہندوؤں اکثریت کے مابین کشیدگی میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا تھا۔

مسلمان فریقین کا موقف

خیال رہے کہ بابری مسجد کے حوالے سے مسلمانوں کا موقف ہے کہ یہ سال 1528 سے موجود مذکوہ مقام پر قائم ہے، مسجد کی موجودگی کا ثبوت یہ ہے کہ اس کے خلاف 1855، 1934 اور 1949 میں کیس کیے گئے تھے۔

برطانوی راج نے بابر کی جانب سے دی گئی امداد کو منظور کر لیا تھا جس کے بعد اس امداد کا سلسلہ نوابوں کی جانب سے جاری رہا۔
1885 کے مقدمے کی دستاویزات سے مسجد کی موجودگی کا ثبوت ملتا ہے، مسلمانوں کے پاس اس جگہ کی ملکیت تھی اور وہ 22، 23 دسمبر 1949 تک یہاں عید کی نماز پڑھتے رہے۔

مسلمانوں کا اصرار ہے کہ مسجد کی موجودگی کے حوالے سے تاریخ دانوں کے متنازع دلائل انتہائی کمزور ہیں اور ان کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔

ان کے دلائل کے مطابق اے ایس آئی کی رپورٹ میں مسجد کے نیچے مندر کی بات 'محض ایک دعویٰ' ہے جس کے سائنسی حقائق موجود نہیں۔

ہندو فریقین کا موقف

ہندوؤں کا موقف ہے کہ یہ مندر صدیوں پہلے بنایا گیا جسے ممکنہ طور پر راجہ وکراما دتیا نے بنایا ہوگا اور پھر 11ویں صدی میں اسے دوبارہ بنایا گیا، اس مندر کو 1526 میں بابر نے یا پھر 17ویں صدی میں ممکنہ طور پر اورنگزیب نے گرا دیا تھا۔

تاریخی دستاویزات جیسے سکاندو پرانا یا اس کے بعد میں آنے والے ایڈیشنز، سفرناموں اور دیگر کہانیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ایودھیا میں بھگوان رام کا جنم ہوا تھا۔

عینی شاہدین کے ثبوتوں کے مطابق لوگوں کا صدیوں سے ماننا ہے کہ ایودھیا میں بھگوان رام کا جنم ہوا تھا۔

اے ایس آئی کی رپورٹ سے مندر کی موجودگی اور اسے ڈھائے جانے کا ثبوت ملتا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس بھارت کی سپریم کورٹ نے مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان بابری مسجد اور رام مندر کی زمین کا تنازع حل کرنے کے لیے ثالثی ٹیم تشکیل دی تھی۔

یہاں یہ بات یاد رہے کہ 2010 میں بھارتی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔
بھارت کی ماتحت عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ 2.77 ایکڑ کی متنازع اراضی مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان تقسیم ہو گی۔

یاد رہے کہ دسمبر 1992 میں ایودھیا - بابری مسجد کا تنازع اس وقت پرتشدد صورت اختیار کرگیا تھا جب راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)، وشوا ہندو پریشد اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے حمایت یافتہ مشتعل ہجوم نے بابری مسجد کو شہید کردیا تھا۔

گزشتہ 3 دہائیوں میں کشمیر میں بھارت کی پالیسیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والے ہزاروں کشمیری جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ایودھیا میں 500 سال قدیم مسجد کو شہید کرنے کی وجہ سے ہونے والے فسادات میں 2 ہزار افراد قتل کردیے گئے تھے جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔

انتہا پسند ہندوؤں کے مطابق وہ اس مقام پر ہندو دیوتا 'رام' کا نیا مندر تعمیر کرنا چاہتے ہیں، جو ان کی جائے پیدائش ہے۔ان کا مؤقف ہے کہ 16ویں صدی کی بابری مسجد، مسلم بادشاہوں نے ہندو دیوتا کا مندر گرانے کے بعد قائم کی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 اور 2019 میں انتخابات سے قبل اس مقام پر مندر تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا، جس کی وجہ سے وہ انتہا پسند ہندوؤں کے بڑے پیمانے پر ووٹ حاصل کرنے
میں کامیاب رہے تھے۔

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Advertisement
مذہب نے انسانوں کے شعور کو زوال کی اس حد تک پہنچا دیا ہے کہ محض پتھروں کی عمارتوں کی خاطر آپس میں لڑمر رہے ہیں، مسلمان ہندوؤں کو طعنہ دیتے ہیں کہ اپنے ہاتھوں سے پتھر کے بت بنا کر ان کی پوجا کرتے ہیں، ان کو مقدس مانتے ہیں تو کیا بابری مسجد بھی مسلمانوں نے اپنے ہاتھوں سے اینٹ پتھر، سیمنٹ گارا لگا کر نہیں بنائی، پھر اس کو مقدس کیوں مانتے ہیں؟ ایک ٹوٹ پھوٹ گئی تو کیا ہوا، کسی دوسری جگہ کوئی دوسری بنالیں، آخر ہے تو اینٹ پتھر کی عمارت ہی نا، اور ویسے بھی مسلمانوں کے دورِ اقتدار میں بہت سے غزنویوں نے ہندوؤں کے بہت سے سومناتوں کو توڑا ہے، اب اگر جواب میں مسلمانوں کی ایک آدھ مسجد مسمار ہوگئی تو شور شرابا اور واویلہ کس بات کا۔۔۔ ​
 
بہت اچھا ہوا. ہندوستان کے مسلمانوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے جو ہندوستان میں کتے والا سلوک ہونے کے باوجود آج بھی ہندوستان کی مالا جپتے ہیں... ہور چوپو... الو کے پٹھے...
 
Advertisement
مذہب نے انسانوں کے شعور کو زوال کی اس حد تک پہنچا دیا ہے کہ محض پتھروں کی عمارتوں کی خاطر آپس میں لڑمر رہے ہیں، مسلمان ہندوؤں کو طعنہ دیتے ہیں کہ اپنے ہاتھوں سے پتھر کے بت بنا کر ان کی پوجا کرتے ہیں، ان کو مقدس مانتے ہیں تو کیا بابری مسجد بھی مسلمانوں نے اپنے ہاتھوں سے اینٹ پتھر، سیمنٹ گارا لگا کر نہیں بنائی، پھر اس کو مقدس کیوں مانتے ہیں؟ ایک ٹوٹ پھوٹ گئی تو کیا ہوا، کسی دوسری جگہ کوئی دوسری بنالیں، آخر ہے تو اینٹ پتھر کی عمارت ہی نا، اور ویسے بھی مسلمانوں کے دورِ اقتدار میں بہت سے غزنویوں نے ہندوؤں کے بہت سے سومناتوں کو توڑا ہے، اب اگر جواب میں مسلمانوں کی ایک آدھ مسجد مسمار ہوگئی تو شور شرابا اور واویلہ کس بات کا۔۔۔ ​
2000 log mar gye. Musalmano ka haq unse chin gya aur ub Pathar ki imaarat bna di.

wah bhai wah. LANAT!!!

Musalmano ny zalimon k khilaaf fatah hasil krke Somnaaton ko tora hy. Jub Musalman maray gye tab hi mandir k butt toray gye

and you call yourselves Muslim. PFFT
 
چلو پھر اسی تمہاری دلیل پر کل کو نعوذباللہ کل کو تمہاری طرح کے مافوق فطرت کی عقل والے بولیں گے بیت اللہ بھی فقط ایک پتھر کی عمارت ہے۔ اور پھر وہ گاے کا پیشاب پینے والے تمہارے اور تمہارے آقاوں کے مالک بولیں گے کہ خانہ کعبہ میں ہمارے 360 بت تھے اسلئے وہ بھی پہلے ہماری زمین تھی پھر چپ کر اپنا پھچواڑا انکو دے دینا
 
2000 log mar gye. Musalmano ka haq unse chin gya aur ub Pathar ki imaarat bna di.

wah bhai wah. LANAT!!!

Musalmano ny zalimon k khilaaf fatah hasil krke Somnaaton ko tora hy. Jub Musalman maray gye tab hi mandir k butt toray gye

and you call yourselves Muslim. PFFT

musalmano ne dusre ke mandir par qabza kyon kia ? somnath , kashi , mathura , ram mandir ,
 
musalmano ne dusre ke mandir par qabza kyon kia ? somnath , kashi , mathura , ram mandir ,
NO evidence that Ram Mandir was taken away by Muslims forcefully.
Muslims conquered the population in retaliation to attacks made on their citizen who were held hostage. They did not attack to explicitly remove temples.

history is witness of this. This is why Atheists are jokes