والدہ اور عمران خان کی شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں فرزند بشریٰ بی بی محمد موسی مانیکا
والدہ اور والد کے درمیان علیحدگی ضرور ہوگئی ہے، لیکن والدہ نے عمران خان سے شادی کی خبر سے انکار کیا ہے: فرزند بشریٰ بی بی محمد موسی مانیکا
لاہور- فرزند بشریٰ بی بی محمد موسی مانیکا کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ اور عمران خان کی شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی روحانی پیرنی بشریٰ بی بی کی شادی کی خبروں کے حوالے سے فرزند بشریٰ بی بی محمد موسی مانیکا نے ردعمل دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی روحانی پیرنی بشریٰ بی بی کے فرزند محمد موسی مانیکا کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ اور عمران خان کی شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کی والدہ اور والد کے درمیان علیحدگی ضرور ہوگئی ہے، لیکن عمران خان کیساتھ ان کی والدہ کی شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ والدہ نے عمران خان سے شادی کی خبر سے انکار کیا ہے۔ محمد موسی مانیکا اس تمام معاملے پر نجی ٹی وی چینل اور انگریزی اخبار اور خبر شائع کرنے والے صحافی کے کردار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ محمد موسی مانیکا کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ذاتی نوعیت کا ہے لہذا میڈیا کو اس سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔ ملک میں بہت سے سیاسی اور دیگر مسائل ہیں جن پر بات کرنے کی ضرورت ہے