Advertisement

Hamza Abbasi kay 2 Sawaloon kay Jawab Hazir hain: Molana Saleem Javed

حمزہ علی عباسی۔۔۔ جواب حاضر ہے
salim-javed-3.jpg


سلیم جاوید 21-06-201
مجھے نہیں معلوم کہ حمزہ علی عباسی نے کونسا آسمان گرا لیا ہے جس پر اتنی دھمکا چوکڑی مچی ہوئ ہے۔ موصوف نے، قادیانی حضرات کے ضمن میں دو سوال پوچھے ہیں ( چاہے جو بھی نیت تھی) اور ان کا جواب دینا علماء کے ذمے ہے۔
چونکہ علما ئے کرام، بوجوہ، فارغ نہیں ہیں تو یہ طالب علم، ان کا جواب عرض کردیتا ہے۔ چونکہ قادیانی حضرات اپنے لئے جماعت احمدیہ کا نام پسند کرتے ہیں، پس ذیل میں ان کو احمدی کہا جائے گا۔
حمزہ صاحب نے مختصراً یہ پوچھا ہے کہ کیا پارلیمنٹ کے ادارے کو حق حاصل ہے کہ کسی کو کافر قرار دے؟ دوسرے، اگر قادیانی کافر قراردیئے ہی جا چکے تو کیا ان کو باقی غیر مسلم پاکستانیوں جیسے حقوق میسر ہیں؟
پہلے سوال کا مختصر جواب یہ ہے کہ نہیں۔ تفصیل یہ ہے کہ جمہوری پارلیمنٹ کا ادارہ، مذہب کے فیصلے کرنے نہیں، ملکی انتظام چلانے کے لئے وجود میں آیا ہے۔ ایک آدمی جو خدا، نبی، قرآن اور قبلہ کو تسلیم کرتا ہے، اسے سورۃ اخلاص نہ جاننے والی پارلیمنٹ تو کیا، شیوخ الحدیث کی پارلیمنٹ بھی کافر قرار دینے کی مجاز نہیں۔
مگربھائی، پاکستان کی پارلیمنٹ نے تو کبھی احمدیوں کو کافر قرار دیا ہی نہیں۔ پارلیمنٹ کی قرارداد سے فقط یہ ثابت ہوتا ہے کہ احمدی، غیر مسلم تصور کئے جائیں اور یہ بھی گویا خود احمدیوں کے موقف کی توثیق تھی۔ (کافر اور غیر مسلم کا فرق ایک الگ مضمون کا متقاضی ہے)۔
خاکسار کے موقف کو سمجھنے کیلئے، تھوڑا سا مسئلے کے پس منظر کو دہرانا ضروری ہوگا۔
کسی بھی حکومت، بالخصوص جمہوری حکومت کےلئے، اہم ترین مسئلہ ملکی امن وامان کا ہوتا ہے۔ احمدی حضرات کے مسئلہ پر، پاکستان میں دو عشروں سے کشت وخون جاری تھا جس میں ہزاروں جانیں چلی گئ تھیں۔ (یہ کشت وخون کون کرا رہا تھا؟ ایک الگ موضوع ہے، بس اتنا یاد رہے کہ ملک میں جب بھی کوئ پرتشدد تحریک چلے گی، چاہے مذہبی ہو یا ایم کیو ایم والی، اس کے پیچھے کسی اور کے سیاسی عزائم بھی ضرور ہوں گے) ۔
خیر، اس انسانی خون کی ارزانی کو روکنے، اس وقت کے وزیر اعظم بھٹو اور اپوزیشن لیڈر مفتی محمود نے، اس قضیے کو پارلیمنٹ میں حل کرنے کا سوچا۔ یعنی پارلیمنٹ کے لئے، اصل موضوع، مذہب نہیں، ملکی امن وامان تھا۔
چونکہ پرتشدد تحریک کے داعیوں کا واحد مطالبہ یہ تھا کہ قادیانیوں کو کافر قرار دے کر، ان کی تبلیغی سرگرمیوں پہ قدغن لگایا جائے، پس پارلیمنٹ نے قادیانی گروپ سے درخواست کی اس قضیے کا حل نکالنے میں مدد کرنے وہ پارلیمنٹ آکر اپنا موقف پیش کریں۔ یہ حکم نہیں تھا، نہ ہی وہ اس کے لئے مجبور تھے۔ مگر ان کے خلیفہ مرزا ناصر نے کمال مہربانی سے نہ صرف اس درخواست کو قبول کیا بلکہ اپنا موقف خود پیش کرنے تشریف لائے۔
پارلیمنٹ نے ان سے صرف یہ سوال پوچھا تھا کہ مسلمان کی جامع تعریف کیا ہے؟ اس کے جواب میں وہ غیر از موضوع، طول طولانی علمی بحث چھیڑ بیٹھے (یہ ایک داؤ تھا جس سے ممبران پارلیمنٹ کواپنے مذہب کی تبلیغ کرنا تھی)۔ اس پہ دو ماہ سترہ دن لگ گئے۔ بالاخر، پیپلز پارٹی نے سیدھے سبھاؤ، ان سے یہ سوال کیا کہ کیا آپ مرزا غلام احمد کو نبی نہ ماننے والوں کو مسلمان سمجھتے ہیں؟۔ اس پر انہوں نے لگی لپٹی بغیر یہ فرمایا کہ وہ مرزا صاحب کو نبی نہ ماننے والوں کو مسلمان نہیں مانتے۔ (یہ سب کچھ ریکارڈ پر ہے)۔
پس، پارلیمنٹ نے یہاں آکر،انہی کے موقف کو لیتے ہوئے، اپنے ملک کے اکثریتی شہریوں کے عقیدے کی آئینی تشریح کر دی۔ چونکہ مرزا صاحب نے ختم نبوت پر ایمان لانے والوں کو غیر مسلم قرار دے دیا جو کہ اس ملک کے اکثریتی باشندے ہیں، پس، پارلیمنٹ نے، مسلمان کی جامع تعریف یوں کردی کہ ایسا شخص جو ختم نبوت پہ ایمان لاچکا ہو اور محمد رسول اللہ کے بعد، کسی کو نبی نہ مانتا ہو۔
واضح رہے کہ یہ ایک سیاسی حل تھا جس کے لئے پارلیمنٹ مجاز بھی تھی اور ملکی امن و امان کے پیش نظر اس کی ضرورت بھی تھی۔
اب دوسرا سوال یہ کہ کیا پاکستان میں قادیانیوں کو باقی غیر مسلم شہریوں جیسے حقوق حاصل ہیں یا ان سے تعصب برتا جاتا ہے؟
اس کا مختصر جواب یہ ہے کہ کم از کم معاشرے کی طرف سے نہیں۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ واقعی پاکستان میں قادیانیوں کے ساتھ تشدد آمیز رویہ چل رہا ہے۔ اس کی ایک مثال تو شیزان کی بائکاٹ کی مہم ہے جو کہ قادیانیوں کا پراڈکٹ ہے۔ یعنی نبی کا کارٹون بنانے والے ملک، ناروے کے ٹیلی نار کے پیکج شوق سے لئے جارہے۔ شاتم رسول رشدی کو پناہ دینے والے، برطانیہ کے خلاف، بھوٹے منہ بھی ایک لفظ نہیں بولا جارہا بلکہ ہر سال وہاں ختم نبوت کانفرنس کرکے، مفت کی سیر کے مزے لئے جارہے مگر قادیانیوں پر عرصہ زمین تنگ کر دیا گیا۔
لیکن، میں یہ بھی عرض کروں گا کہ مسلمانان پاکستان کے اس پرتشدد رویئے پر تنقید کرتے ہوئے، ایک چھوٹا سا اصول پیش نظر رہے تومکمل تصویر سامنے رہے گی۔ وہ اصول یہ کہ کسی کے تھپڑ کے جواب میں اگر اگلا اس کے جبڑے توڑ دے تو اس شدید رد عمل پر قانونی گرفت ہونا ضروری ہے مگر پہلی جرح اسی پہ ہوگی جس نے تھپڑ مارکر ابتدا کی ہے۔ حمزہ عباسی صاحب کو یہ سوال بھی پوچھنا چاہیئے کہ مسلمانوں کے نبی اور اہل بیت کے خلاف تحقیر آمیز کلمات کی ابتدا، کہیں مرزا غلام احمد صاحب نے تو نہیں کی؟
یہ تو ہوا حمزہ عباسی صاحب کے دونوں سوالات کا جواب
اب آخری بات یہ کہ ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں جس کی اکائی کی بنیاد آئین ہے۔ جن لوگوں نے حمزہ عباسی کا پروگرام رکوانے، نجی چیلنز کے مالکان اور پیمرا پر دباؤ ڈالا ہے، وہ اس کا آئنی حق رکھتے ہیں۔ اس ملک میں کسی کو بھی اپنے عقائد پہ میڈیای حملہ محسوس ہو تو آئنی حدود میں احتجاج کے سب ذرائع استعمال کرسکتا ہے۔ نجی ٹی وی مالکان نے بڑے فخر سے علماء سے ملاقات کی اور ان کی بات مانی۔ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے مگر کیا یہی مالکان، قادیانی وفد سے بھی ملاقات کی تصویر بھی شائع کرا سکتے ہیں؟ نہیں نا۔ یہ ہے قادیانیوں کے ساتھ اس ملک میں امتیازی برتاؤ جس کی زیادہ ذمہ داری، خود ان پر ہے۔ (تاہم یہ بھی ایک الگ موضوع ہے)۔
المختصر، حمزہ عباسی صاحب نے جو سوالات اٹھائے ہیں ، یہ حمزہ کا حق ہے۔
یہ کہنا غیر مناسب ہے کہ ایک چیز پارلیمنٹ میں طے ہوگئ تو دوبارہ کیوں چھیڑا جارہا؟
کیا پارلیمنٹ ،وحی یا قرآن ہے؟ابھی چند دن ہی تو ہوئے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین، مولانا شیرانی نے کہا تھا کہ وہ توہین رسالت کے قانون پر نظرثانی کرنا چاہتے ہیں جس پر، ایک ہیوی ویٹ لاہوری مولانا نے چیخ و پکار کی تھی کہ طے شدہ باتوں کو کیوں چھیڑا جارہا ہے؟ (شیرانی کو باقی معاملات میں الجھا دیا گیا مگرجس شیرانی کو میں جانتا ہوں وہ ضرور اس موضوع کو چھیڑے گا)۔
مجھے تو ہنسی ان صالحین پر آتی جو جمہوری نظام کو غیر اسلامی اور ارکان پارلیمنٹ کو شرابی کبابی کہتے ہیں اور جب قادیانی مسئلہ کی بات آتی ہے تو اسی پارلیمنٹ کی رولنگ کا حوالہ دیتے ہیں۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ طے شدہ آئنی باتوں کو نہیں چھیڑنا چاہئے۔ بھائی، 1973 کے متقفہ آئین کو چھیڑ چھیڑ کر مائی ملنگنی بنا دیا گیا لیکن آپ کو صرف یہی بات طے شدہ نظر آئی؟
بھائ لوگو، احمدیوں سے اتنا ڈرنے کی ضرورت ہی کیا ہے کہ ان پہ تبلیغ وغیرہ پابندی عائد کی ہوئی ہے؟۔ اگر ان کے موقف میں کچھ جان ہوتی تو برطانیہ میں ان کے دوتبلیغی ٹی وی چیلنز چل رہے۔ وہاں رہنے والے پاکستانی تو اب تک سب جماعت احمدیہ میں شامل ہوچکے ہوتے۔ جبکہ اعداد وشمار تو یہ کہتے ہیں کہ اب بھی پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
بہرحال، میں حمزہ عباسی کی تائید کرتا ہوں بھلے اس کی جو نیت بھی ہو۔ نئی نسل کے سامنے دوبارہ سوالات رکھے جائیں تاکہ نئے انداز میں ان کو منطقی طور پر مسئلہ سمجھ آئے۔ خدا کی ذات کے منکر ملحدین، ہر دور میں رہے اور ہر دور میں خدا پرستوں نے ان کو شافی جوابات دئے ہیں مگر وہ اب بھی نئے سوالات لے کر آتے ہیں، اور اہل ایمان جوابات دیتے رہتے ہیں۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ایک بار امام ابوحنیٖفہ نے دہریوں سے مناظرہ جیت لیا تو اب دوبارہ اس موضوع کو کیوں چھیڑاجائے؟ حق و باطل کی جنگ، تاقیامت رہے گی، اس میں میدان سے بھاگنا کیا معنی؟

http://www.humsub.com.pk/19073/salim-javed-17/
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
یہ جو بھی مولانا ہیں جنہوں یہ حمزہ کے سوالات کے جواب دے ہیں میں اس سے کافی حد تک متفق ہوں - افسوس صرف اس بات کا ہے کہ ملّت اسلامیہ میں مذہبی جنون ایک شدت اختیار کر گیا ہے - آج سے دس بیس سال پہلے یہی اسلامی دنیا تھی مگر مذہب کے نام پر اتنی قتل و غارت گری نہیں تھی - میں اس بات کو ضعیف سمجھتا ہوں کہ ایسا مغرب کے ظلم و ستم کا نتیجہ ہے - وہ راکٹ راکٹ کھل کر طاقتور سے مزید طاقتور ہوتے جا رہے ہیں اور ہم مذہب مذہب کھل کر اپنی اکائیاں کھو کر کمزور سے کمزور تر ہوتے جا رہے ہیں -
 
Advertisement

سلیم جاوید۔۔۔۔۔۔اللہ کے بندے تم کو مسئلہ کا پتہ بھی ہے؟ تم نے قادیانیت پڑھی ہے؟ اسلام اور اسکی بنیاد سے باخبر ہو؟
دیگر۔۔موجودہ حالات میں حمزہ کی طرف سے ایک ایساایشو اٹھانےکی کیا ضرورت پڑ گئی تھی جس پر انتہائی کشت و خون ہوچکا ہے،؟ پتہ ہے کچھ۔کیوں؟ بتانا ذرا
علامہ بننے سے پہلے جس معاملہ ٹانگ اڑانے کا شوق اٹھے اسکے تمام رخ دیکھ لیا کرو

پہلے حمزہ۔۔۔۔۔ان صاحب کی حرکت کو پہلے سے دہشت گردی اورفرقہ وارانہ کشمکش میں دھنسے معاشرے کو،مزید فساد اور کشت و خون میں مبتلا کرنے کی کوشش کہا جاسکتا ہے
سیدھی سی بات ہے ایک ایسے وقت میں جب مسلمان اپنی جگہ اور قادیانی اپنی جگہ جیسے تیسے زندگی گذار رہے ہیں، کسی قسم کی ٹینشن نہیں ہے،گڑے مردے اکھاڑ کر،اور دونوں طبقوں کو ہشکارے دے کر ایک دوسرے کے مقابل لانا۔۔سیدھا سادا فساد پھیلانے والی بات ہے۔۔۔۔جو لوگ اس بات کو سمجھ گئے انہوں نے حمزہ پر فسادی اور فساد پھیلانے والوں کا مبینہ ایجنٹ سمجھ کر بے لاگ تنقید کی۔۔۔۔ایسا ہونا بھی چاہئے تھا

پارلیمنٹ کے فیصلے کی طاقت۔۔۔۔۔پارلیمنٹ کسی ملک کے تمام نمائیندوں کی مشترکہ طاقت کا نام ہوتا ہے۔یہ نمائندے اس ملک کے شہریوں کی بہبود اور انہیں تکالیف سے بچانے کے لئے قانون سازی کرنے کیلئے مقرر کئے جاتے ہیں۔۔ملک میں مسلمانوں اور قادیانیوں میں بے پناہ کشت خون ہونے کے بعد،پاکستان کی پارلیمنٹ نےاس مسئلہ کو حل کرنے اور ملک میں امن امان قائم کرنے کیلئے،دونوں متحارب گروپوں کو طلب کیا،،دونوں کو سنا،علماء کرام سے مشاورت کے بعد،مسلمان کون ہوتا ہے ، اسکی تعریف کردی۔۔۔۔۔۔قادیانی خود اپنے لئے اپنی تعریف کے نتیجے میں کہ وہ نبی کریمﷺ کی امت سے الگ ہیں اور حضور ﷺ کی امت بشمول سنی ،شیعہ کافر ہیں۔۔۔ غیر مسلم قرار پائے
کسی بھی ملک میں اپنے عوام کے درمیان اس قسم کے تفرقہ میں کہ کون کیا ہے،فیصلہ پارلیمنٹ نہیں کرے گی تو کون کرے گا؟ اگر پاس کچھ شعور ہے تو جواب دو

اب قادیانی۔۔۔۔۔۔قادیانی نبئی کریمﷺ کو اللہ کا آخری نبی یعنی ایسا نبی جسکے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا نہیں مانتے،بلکہ ایک قدم آگے بڑھ کر انہوں نے اپنا ایک نبی بھی تراش بھی لیا ہے، جسکے فرمان کےمطابق وہ اپنی موت اور زندگی گذارتے ہیں اور یہ مسلمانوں سے بالکل الگ ہے
اسکے باوجود یہ منہ سے کہتے ہیں کہ ہم اپﷺ کو نبی مانتے ہیں تو زندیق والا معاملہ لگتا ہے،بہر حال وہ اپنے لئے کیا بہتر سمجھتے ہیں اس پر بحث بیکار ہے،جو بہتر سمجھتے ہیں کریں،کسی کو کیا اعتراض ہوسکتا ہے

لیکن پریشانی جب شروع ہوتی ہے جب یہ امت محمدی کو کھلم کھلا کافر قرار دینے کے باوجود ان میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں،اپنی عبادت گاہوں کو مسلمانوں کی مساجد جیسا بنا کر ناواقف مسلمانوں کو اسلام کے نام پر کاذب نبی کی تعلیم دینے کی کوشش کرتے ہیںِ اور ملک کی مسلمان اکثریت اپنی محنت سے جو وسائل تعمیر کرتی ہے ،اس پر مسلمانوں کا بھیس بدل کر قابض ہونے کی کوشش کرتے ہیں،وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔تو جب کبھی اور کہیں یہ بات کھل جاتی ہے تو ٹینشن پیدا ہوتا ہے،اور صحیح انصاف نہ ہونے کی بناء پر فساد

کسی کو اس بات پر اعتراض نہیں کہ قادیانی،غلام احمد قادیانی کو اپنا نبی مانتے ہیں،،،،مانیں،شوق سے مانیں۔۔مگر اس صورت میں اخلاقی اور مذہبی تقاضہ ہے کہ یہ اپنی شناخت بھی الگ بنائیں،جیسے کہ دیگر انبیاء کے ماننے والے لوگ مثلاً عیسائی، یہودیوں وغیرہ کی ہے، یہ کیوں اپنے آپ کو مسلمان جو کہ
خاتم النبئین حضرت محمدمصطفےٰﷺ کی امت کا نام ہے،،کہتے ہیں،اور کس بنیاد پر بضد ہیں کہ انہیں ایسا کہا جائے،جبکہ انکا نبی الگ، صحابہ الگ، موت اور تدفین الگ ،شادی الگ

پاکستان میں یہ آدھے فیصد سے بھی کم ہیں،یعنی اقلیت وہ بھی نہایت چھوٹی سی،،،،تو اس صورت میں انہیں چاہئے کہ یہ کھل کر اپنے اقلیت ہونے کا
اقرار کریں،مسلمانوں سے الگ ہونے کا اعلان تو یہ کرہی چکے ہیںِ۔۔۔۔اور آرام سے اپنی زندگی گذاریں،پاکستان میں دوسری امن پسند اقلیتیں بھی ہیں جو سکون اور آسائش سے زندگی گذار رہی ہیں،،،،،،،کیا کسی نے کبھی سکھ اقلیت، بدھ مت،اقلیت، پارسی اقلیت وغیرہ کے خلاف مسلمانوں کے ظلم ڈھانے کی بات سنی؟
سیدھی سی بات ہے کہ جب کوئی اقلیت اقلیت ہونے کے باوجود سازشیں کرے گی ،یا اکثریت کے مذہب پر حملہ آور ہوگی تو پھر ٹینشن تو ہونی ہے

حمزہ علی عباسی کی طرف سے چھوڑے جانے والا شوشہ بھی اسی قسم کا ہے،ہوسکتا ہے کہ حمزہ کو خود بھی نہ پتہ ہو کہ وہ کیا کرنے جارہا ہے،اور اسکا انجام کیا ہوسکتا ہے،۔۔۔۔۔۔۔۔علماء کرام کو اس قسم کے شوشوں سے نبٹنے کے لئے شعور سے کام لینا چاہئےبجائےاسکے کہ شیزان کا بائیکاٹ کیوں کیا،اور ٹیلی نار کاکیوں نہیں کیا۔۔۔جیسی بے وقوفی کی باتیں کریں

​

 
اچھے انسان کی نشانی ہوتی ہے کہ وہ سلجھے انداز میں بات کرتا ہے اب اسی پیج پر بھونکنے والے ان مولانا کو بھی گالیاں دیں گے
کل اسی وجہ پر ایک احمدی ڈاکٹر کو کلینک میں قتل کر دیا گیا تھا مگر ابھی تک کسی گورنمنٹ کے ادارے نے قاتلوں کو جاننے کے باوجود ہاتھ نہیں ڈالا جنکا تعلق ختم نبوت سے ہے میں اپنے تمام پاکستانی احمدی دوستوں سے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں فوج کو چاہئے کہ اس دہشت گرد جماعت کو جو ختم ننوت کے نام سے سرگرم ہے لشکر جھنگوی کی طرح ڈیلیٹ کردے ملک کے تمام شہری برابر ہیں اور سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہئے
 
الله کی کروڑوں بار لعنت ہو تجھ پر سلیم جاوید
 
Advertisement

سلیم جاوید۔۔۔۔۔۔اللہ کے بندے تم کو مسئلہ کا پتہ بھی ہے؟ تم نے قادیانیت پڑھی ہے؟ اسلام اور اسکی بنیاد سے باخبر ہو؟
دیگر۔۔موجودہ حالات میں حمزہ کی طرف سے ایک ایساایشو اٹھانےکی کیا ضرورت پڑ گئی تھی جس پر انتہائی کشت و خون ہوچکا ہے،؟ پتہ ہے کچھ۔کیوں؟ بتانا ذرا
علامہ بننے سے پہلے جس معاملہ ٹانگ اڑانے کا شوق اٹھے اسکے تمام رخ دیکھ لیا کرو


​

100% correct, The problem with the Qadiani is that they don't like taste of their own medicine.
Mirza all his life had dilly dally on the meaning of "Khatam-un-Nabeen" . If you read his books he has beaten this topic to death, every time he has tried to give different reasons and different meanings of the word "khatam".

In another thread I have already posted evidence from Bashir, the son of Mirza that anyone who doesn't believe in Mirza, even if he/she has not heard of him and his teaching is a "Kafir".

They proceed to mislead uneducated Muslims that they are not using the word "kafir" in a sense of Islamic concept but in the meaning that the person is "Munkir" of Mirza i.e. doesn't believe in his message, therefore he is a non-believer in Mirza i.e. "Kafir" of Mirza.

Qadianis use the following meanings for the word "Khatam" in relation to the end of "Nabbuah".


1- He SAW is the best of all the prophets.
2- Through Prophet SAW, the faith (Islam) is perfected and reached its height.
3- Master of the Seal and all spiritual blessings would be conferred only through him.
4- He SAW is ‘The Khatim’. He SAW alone holds the seal. Prophethood can still be invested through his seal of approval and on his followers alone.”
5- ‘Khatamun-Nabbiyeen’, as there is no rank higher than his.
6- A law-bearing prophet can no longer come because ‘Khatamiyyat’ encompasses the ultimate in prophethood and its teachings.
7- Holy Prophet (peace and blessings of Allah be on him) is ‘Khatamun-Nabbiyeen’ and that the door to the advent of a non- law bearing prophet is still open.


Mirza was so upset from the title given to Prophet SAW to establish him on a very high status as a Prophet that the religion of Islam which is the only religion acceptable to Allah SWT is completed through him SAW. if Allah SWT Wished to continue the prophethood of any kind after Prophet SAW, there was no need to proclaimed in the Holy Quran that Islam is perfected and completed.

The argument that non-law bearing prophets can still come is invalid too. What the non-law bearing Prophets would do if they cannot change the Shariah of Muhammad SAW!!

Mirza was so jealous from the Status of Prophet SAW that he concocted this Wahi for himself (Nauzobillah). This proof not only highlighted the desperation of Mirza to somehow prove himself superior to Prophet SAW, but exposed his lies too. None of the meanings he has given to the word "Khatam" all his life can be applied to the term in the context he has used it. Shamefully this Kazab has declared it as a "wahi" to him (Nauzobillah).

I request all Muslims to keep away from the lies of Qadianis. On this forum only few days ago one of them tried to imply that he believes that Prophet SAW was "Khatam-un-Nabyeen. When they proclaim this, they always are referring to the meaning I have listed above. Ask them do you believe that Prophet SAW was the last Prophet of any kind. And after him there would not be prophets of any description or status. They would never proclaim this. They just tried to mislead innocent and uneducated Muslims.

Please read this alleged Wahi (Nauzobillah) to Mirza Kazzab;


pic-12-a-a-p172.jpg


Reference :Azala-e-Auham by Mirza Page 172.
 
Last edited:
​غیر مسلم ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ احمدیوں کو انسان ہی نہ سمجھا جائے- بہرحال، حمزہ عبّاسی نے اپنی بیوقوفی سے جو دوبارہ اس مزہبی جنونیت کے سانپ کو جگایا ہے، یہ ہی وہ وجہہ ہے جس پر مجھ جیسا جاہل بھی معترض ہے- حمزہ کو یہ عقل ہونی چاہیئے کہ ایک ٹیلیویژن چینل پر بیٹھ کر آپ ایسی گفتگو نہیں کر سکتے جیسے اپنے ڈرائنگ روم میں- اب پھر وہی شروع ہو گیا ہے۔۔۔۔ ایک احمدی ڈاکٹر کو قتل کر دیا گیا- کہتے ہیں کے بیوقوف دوست سے دانا دشمن بھتر​
 
​غیر مسلم ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ احمدیوں کو انسان ہی نہ سمجھا جائے- بہرحال، حمزہ عبّاسی نے اپنی بیوقوفی سے جو دوبارہ اس مزہبی جنونیت کے سانپ کو جگایا ہے، یہ ہی وہ وجہہ ہے جس پر مجھ جیسا جاہل بھی معترض ہے- حمزہ کو یہ عقل ہونی چاہیئے کہ ایک ٹیلیویژن چینل پر بیٹھ کر آپ ایسی گفتگو نہیں کر سکتے جیسے اپنے ڈرائنگ روم میں- اب پھر وہی شروع ہو گیا ہے۔۔۔۔ ایک احمدی ڈاکٹر کو قتل کر دیا گیا- کہتے ہیں کے بیوقوف دوست سے دانا دشمن بھتر​

I agree with you, it is sad to hear the death of the Doctor in Karachi. No matter what difference we have with Qadianis on their claims but they are still humans and have a right to live in peace and security. Pakistani government has the responsibility of to protect their lives and properties. We can declare them non-Muslims, but they should always have protection as a minority.

Hamza had been very ill advised. He should have not started this Liberal's mumbo jumbo.
 
​غیر مسلم ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ احمدیوں کو انسان ہی نہ سمجھا جائے- بہرحال، حمزہ عبّاسی نے اپنی بیوقوفی سے جو دوبارہ اس مزہبی جنونیت کے سانپ کو جگایا ہے، یہ ہی وہ وجہہ ہے جس پر مجھ جیسا جاہل بھی معترض ہے- حمزہ کو یہ عقل ہونی چاہیئے کہ ایک ٹیلیویژن چینل پر بیٹھ کر آپ ایسی گفتگو نہیں کر سکتے جیسے اپنے ڈرائنگ روم میں- اب پھر وہی شروع ہو گیا ہے۔۔۔۔ ایک احمدی ڈاکٹر کو قتل کر دیا گیا- کہتے ہیں کے بیوقوف دوست سے دانا دشمن بھتر
​

خلفشار بہت سوچ سمجھ کر،بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ پیدا کیا جاتا ہے
پہلےایسا قدم اٹھایا جاتا ہے جس کی تپش سے سب بے چین ہوجائیں
پھر دونوں اطراف میں خفیہ ہاتھوں کے ذریعہ چنگاریاں ڈالی جاتی ہیںِِ مار کٹائی، لوٹ مار، اور دونوں طرف کے معصوم بھولے بھالے
مگر اپنی اپنی طرف مشہور لوگوں کے قتل اور ساتھ ہی میڈیا میں سلگتے اور آگ لگاتے بیانات۔۔۔۔۔۔آخر ایک وقت ایسا آہی جاتا ہے جب
آگ پوری طرح بھڑک اٹھتی ہے،،اور دشمن کا مقصد پورا ہوجا تا ہے۔۔خدا مقتول ڈاکٹر کے ساتھ اچھائی کا سلوک کرے اور اسکے گھر والوں کو صبر کی توفیق دے
کس کو پتہ ہے اسے کس نے ہلاک کیا،،،،مسلمان نے ، ہندو نے،،پاکستانی نے انڈین نے؟ کس نے؟
باشعور دوستوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی تحریر سے لوگوں کودشمن سے ہوشیار رہنے اور یکجہتی قائم رکھنے کی کوشش کرتے رہینگے

قادیانی، پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستانیوں کے بھائی ہیں، پاکستانی ہونے کے ناطے وہ اس زمین پر امن اور سلامتی سے رہنے کے حقدار ہیں
اقلیت ہونے کے ناطے وہ اس چیز کے بھی حقدار ہیں کہ اکثریت انکی مناسب دیکھ بھال کرے،اور وہ اپنے مذہب پر اپنی حدود کے اندر آزادی سے عمل پیرا ہوسکیں
اور یہ ساری مراعات پاکستان میں جس حد تک ممکن ہے ،انہیں دی جا رہی ہیں۔۔۔۔جہاں کہیں کوئی کمی ہوتی ہے تو وہ سب کے ساتھ ہے،
 
Advertisement
یہ جو بھی مولانا ہیں جنہوں یہ حمزہ کے سوالات کے جواب دے ہیں میں اس سے کافی حد تک متفق ہوں - افسوس صرف اس بات کا ہے کہ ملّت اسلامیہ میں مذہبی جنون ایک شدت اختیار کر گیا ہے - آج سے دس بیس سال پہلے یہی اسلامی دنیا تھی مگر مذہب کے نام پر اتنی قتل و غارت گری نہیں تھی - میں اس بات کو ضعیف سمجھتا ہوں کہ ایسا مغرب کے ظلم و ستم کا نتیجہ ہے - وہ راکٹ راکٹ کھل کر طاقتور سے مزید طاقتور ہوتے جا رہے ہیں اور ہم مذہب مذہب کھل کر اپنی اکائیاں کھو کر کمزور سے کمزور تر ہوتے جا رہے ہیں -

This is not right. In 1971, 3 million Muslims were killed on ethnic basis, not religion. Bengalis and Punjabis killed each other. It was not religion.

Pakistanis have been killed in Balochistan since 1970s and it's also not religion which is making them kill each other.

People are killed and will be killed for opposing each other, be it religion or something else, they will always have some bone of contention.

Conclusion is, do not blame religion.

And BTW, how many Qadianis have been killed in Pakistan since 1947, any record?

 
Advertisement
اچھے انسان کی نشانی ہوتی ہے کہ وہ سلجھے انداز میں بات کرتا ہے اب اسی پیج پر بھونکنے والے ان مولانا کو بھی گالیاں دیں گے
کل اسی وجہ پر ایک احمدی ڈاکٹر کو کلینک میں قتل کر دیا گیا تھا مگر ابھی تک کسی گورنمنٹ کے ادارے نے قاتلوں کو جاننے کے باوجود ہاتھ نہیں ڈالا جنکا تعلق ختم نبوت سے ہے میں اپنے تمام پاکستانی احمدی دوستوں سے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں فوج کو چاہئے کہ اس دہشت گرد جماعت کو جو ختم ننوت کے نام سے سرگرم ہے لشکر جھنگوی کی طرح ڈیلیٹ کردے ملک کے تمام شہری برابر ہیں اور سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہئے

Maybe for the same reason Hamza Abbasi and that media house was used by the enemy.

Hamza Abbasi raised a right question, at a wrong platform and at the wrong time to the wrong people (Jahil audience).

Hamza Abbasi has not provided a situation in which a RAW-trained terrorist will kill innocent Qadianis of Pakistan and the blame will be carried by the religious community. Murderers of such target killings are rarely caught, until then Pakistanis are extremists.

 
Last edited:
​غیر مسلم ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ احمدیوں کو انسان ہی نہ سمجھا جائے- بہرحال، حمزہ عبّاسی نے اپنی بیوقوفی سے جو دوبارہ اس مزہبی جنونیت کے سانپ کو جگایا ہے، یہ ہی وہ وجہہ ہے جس پر مجھ جیسا جاہل بھی معترض ہے- حمزہ کو یہ عقل ہونی چاہیئے کہ ایک ٹیلیویژن چینل پر بیٹھ کر آپ ایسی گفتگو نہیں کر سکتے جیسے اپنے ڈرائنگ روم میں- اب پھر وہی شروع ہو گیا ہے۔۔۔۔ ایک احمدی ڈاکٹر کو قتل کر دیا گیا- کہتے ہیں کے بیوقوف دوست سے دانا دشمن بھتر​


Ahmadis are not just Non-Muslims like Hindus, Christians etc. They are very offensive towards the basis of Islam. Do you think there's any Islam minus Muhammad pbuh?

In 1889 when Ahmadiyya movement was started they subtracted Muhammad pbuh from Islam because the new, active prophet to them was Mirza Ghulam Ahmad of Qadian.

Qadianis will never be treated better than this in Pakistan with their serious offences against Islam.

Pakistanis are least tolerant towards abusers of the Prophet Muhammad pbuh, period.


 


This is not right. In 1971, 3 million Muslims were killed on ethnic basis, not religion. Bengalis and Punjabis killed each other. It was not religion.

Pakistanis have been killed in Balochistan since 1970s and it's also not religion which is making them kill each other.

People are killed and will be killed for opposing each other, be it religion or something else, they will always have some bone of contention.

Conclusion is, do not blame religion.

And BTW, how many Qadianis have been killed in Pakistan since 1947, any record?


Only handful. If one pay attention to the media at the moment there are more murders on the name of "honor" than any minority member getting killed. There is news for two more murders today. The problem is Qadianis are very clever to make it an issue. They get the visas easily if there is violence against them. I am not condoning violence, Qadianis should live in peace and security. But just stating the fact that more Sunnis majority members get killed for different reasons.
 

پاکستان میں یہ آدھے فیصد سے بھی کم ہیں،یعنی اقلیت وہ بھی نہایت چھوٹی سی،،،،تو اس صورت میں انہیں چاہئے کہ یہ کھل کر اپنے اقلیت ہونے کا
اقرار کریں،مسلمانوں سے الگ ہونے کا اعلان تو یہ کرہی چکے ہیںِ۔۔۔۔اور آرام سے اپنی زندگی گذاریں،پاکستان میں دوسری امن پسند اقلیتیں بھی ہیں جو سکون اور آسائش سے زندگی گذار رہی ہیں،،،،،،،کیا کسی نے کبھی سکھ اقلیت، بدھ مت،اقلیت، پارسی اقلیت وغیرہ کے خلاف مسلمانوں کے ظلم ڈھانے کی بات سنی؟

​


میرا خیال ہے کہ کالم نگار کو منہ توڑ جواب دینے کے شوق میں حقایق سے چشم پوشی اختیار کرنا مناسب نہیں ہوگا ، پاکستان میں آباد اقلیتیں چین کی نیند سو رہی ہیں انہیں کسی قسم کا خطرہ نہیں ، یہ محض آپکی خیال آرائی کے علاوہ کچھ نہیں ، سندھ میں ہندو پچاس لاکھ ہو کر بھی مسلمانوں سے ڈرے رہتے ہیں کیونکہ انکی زمینوں حتی کہ مندروں اور گوردواروں پر قبضے ہوچکے ہیں اور اب وہاں کے ایک واہیات سے زانی پیر نے فتوی دیا ہے کہ انکی لڑکیاں پھنسا کر میرے پاس لے آو میں تمہاری شادی کروا دوں گا ، جس ہندو کی زمین اچھی اور لڑکی خوبصورت ہو اسکی وہاں خیر نہیں ، ہزاروں ہندو انڈیا کی طرف کیوں ہجرت کر رہے ہیں ، بابری مسجد کے سانحے پر پاکستان بھر میں کسطرح ہندوؤں کے مندر اور گھر جلا کر انکے بچوں کو زندہ آگ میں جھونکا گیا تھا حالانکہ وہ ہمارے پاکستانی بھائی تھے ، عیسائیوں کی بستیاں جلائی جاتی ہیں کوی نئی بات نہیں گوجرہ ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، لاہور ، کوٹ رادھا کشن اور کوئٹہ میں کیا ہورہا ہے عیسائیوں کو زندہ جلایا جارہا ہے مگر قاتلوں کو کوی پوچھنے والا نہیں شائد انکی داڑھیوں سے ڈرتے ہیں احمدی اپنے آپکو اقلیت مان کر سکھ میں رہیں گے یہ آپکی فضول سی بے سروپا گارنٹی ہے جسکا آپکو خود یقین نہیں
آپ براۓ مہربانی کوی اور کام کریں حقائق نویسی آپکے بس کا روگ نہیں
کالم نگار نے جو بات لکھی ہے اسکا جواب پھر کسی نے نہیں دیا ، کالم نگار کا لکھنا ہے کہ یہ کام حکومت کا نہیں ہے اور چونکہ بھٹو کی حکومت ایسا کر چکی ہے اسلئے ہمیں تجربہ سے بھی یہی معلوم ہوا کہ یہ ایک ناکام تجربہ تھا جسکا مقصد دینی نہیں سیاسی تھا، ناکام اسلئے کہ احمدیوں نے اس کو تسلیم نہیں کیا ، قانون تو انکے خلاف موجود ہے مگر عجیب احمقانہ قانون ہے جو احمدیوں کو اپنے آپکو مسلمان کہنے سے تو روکتا ہے مگر مسلمان سمجھنے سے روکنے میں ناکام ہے
اسی لئے تو کہا تھا کہ یہ ایک سکالرلی بحث تھی اور اسے حکومتی قانون سازی کی بجاۓ علمی سطح پر ہی رہنے دیا جاتا تو بہتر تھا اور یہی بات حمزہ عباسی نے اٹھائی ہے ، یہ سوال اٹھانا بہتر ہے یا نہیں یہ ایک الگ بحث ہے
 

پاکستان میں آباد اقلیتیں چین کی نیند سو رہی ہیں انہیں کسی قسم کا خطرہ نہیں ، یہ محض آپکی خیال آرائی کے علاوہ کچھ نہیں ، سندھ میں ہندو پچاس لاکھ ہو کر بھی مسلمانوں سے ڈرے رہتے ہیں کیونکہ انکی زمینوں حتی کہ مندروں اور گوردواروں پر قبضے ہوچکے ہیں اور اب وہاں کے ایک واہیات سے زانی پیر نے فتوی دیا ہے کہ انکی لڑکیاں پھنسا کر میرے پاس لے آو میں تمہاری شادی کروا دوں گا ، جس ہندو کی زمین اچھی اور لڑکی خوبصورت ہو اسکی وہاں خیر نہیں ، ہزاروں ہندو انڈیا کی طرف کیوں ہجرت کر رہے ہیں ، بابری مسجد کے سانحے پر پاکستان بھر میں کسطرح ہندوؤں کے مندر اور گھر جلا کر انکے بچوں کو زندہ آگ میں جھونکا گیا تھا حالانکہ وہ ہمارے پاکستانی بھائی تھے ، عیسائیوں کی بستیاں جلائی جاتی ہیں کوی نئی بات نہیں گوجرہ ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، لاہور ، کوٹ رادھا کشن اور کوئٹہ میں کیا ہورہا ہے عیسائیوں کو زندہ جلایا جارہا ہے مگر قاتلوں کو کوی پوچھنے والا نہیں شائد انکی داڑھیوں سے ڈرتے ہیں احمدی اپنے آپکو اقلیت مان کر سکھ میں رہیں گے یہ آپکی فضول سی بے سروپا گارنٹی ہے جسکا آپکو خود یقین نہیں

Can you support your above lies with sound evidence? Something which is called media reporting?


ہمیں تجربہ سے بھی یہی معلوم ہوا کہ یہ ایک ناکام تجربہ تھا جسکا مقصد دینی نہیں سیاسی تھا، ناکام اسلئے کہ احمدیوں نے اس کو تسلیم نہیں کیا ، قانون تو انکے خلاف موجود ہے مگر عجیب احمقانہ قانون ہے جو احمدیوں کو اپنے آپکو مسلمان کہنے سے تو روکتا ہے مگر مسلمان سمجھنے سے روکنے میں ناکام ہےاسی لئے تو کہا تھا کہ یہ ایک سکالرلی بحث تھی اور اسے حکومتی قانون سازی کی بجاۓ علمی سطح پر ہی رہنے دیا جاتا تو بہتر تھا اور یہی بات حمزہ عباسی نے اٹھائی ہے ، یہ سوال اٹھانا بہتر ہے یا نہیں یہ ایک الگ بحث ہے

It doesn't matter what Ahmadis think about 260 (3), they are a minority. It is like it doesn't matter what the US Constitution says about homosexuality even though Muslims living in America do not approve of it because of their religion.

You got it or should I make it further easier for you?