Advertisement

First woman chief justice Tahira Safdar of BHC to takes oath

یہ بہت اچھی بات ہے اور پاکستان میں بہت بڑی تبدیلی ہے۔ اس سے پہلے کسی خاتون کو اہل ہوتے ہوئے بھی کسی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس نہیں بنایا گیا۔ اس کی ایک مثال لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس ناصرہ اقبال ہیں جو ایک وقت میں سینیئر موسٹ جج تھیں چیف جسٹس کی سپریم کورٹ الیلویشن کے بعد انہیں چیف جسٹس بننا تھا لیکن انہیں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے پہلے سپریم کورٹ بھیج دیا گیا۔

دوسری مثال پشاور ہائی کورٹ کی جسٹس خالدہ راشد کی ہے۔ وہ بھی چیف جسٹس بننے کے قریب تھیں کہ انہیں عالمی عدالت انصاف میں جج بنا کر بھیج دیا گیا اور وہ اپنی ریٹائرمنٹ تک وہاں خدمات انجام دیتی رہیں۔ اس طرح وہ بھی پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس نہ بن سکیں۔

اچھا ہے یہ روایت ٹوٹ گئی۔