اہورمیں سابق چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نےانکشافات سے بھرپور انٹرویو میں بہت کچھ بتادیا۔
سماء کے نمائندے نعیم اشرف بٹ کو خصوصی انٹرویو میں عطا الحق قاسمی نےمریم اورنگزیب کو جھوٹا اور پرویز رشید کو عظیم قرار دیا۔ انھوں نے بتایا کہ مریم اورنگزیب اور سابق سیکرٹری اطلاعات نےان کے خلاف جھوٹا کیس بنایا۔
عطا الحق قاسمی نے الزام عائد کیا کہ مریم اورنگزیب کسی جماعت سےمخلص نہیں اور یہ سب ان کے منہ پرکہہ چکا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ وزیرِاطلاعات کو میرا پتا تھا نہ کسی صحافی کا،استعفیٰ میں بتایا کہ انہی لوگوں کی وجہ سے مستعفی ہورہا ہوں۔
سابق چئیرمین پی ٹی وی نے کہا کہ ان لوگوں نے نوازشریف کو پوری طرح گھیررکھاہے،استعفیٰ سے پہلے نوازشریف کو خط لکھا لیکن اسی ٹولےنےرکاوٹیں ڈالیں،کچھ نہ ملا تو میرے خلاف ایک پروگرام کے بجٹ کا کیس بنادیا، پروگرام کے پرومو اورفلر تک کا خرچہ میرےکھاتےمیں ڈالاگیا۔
عطا الحق قاسمی کا کہنا تھا کہ کچھ اور بھی پردہ نشین ہیں جنہوں نےگند اچھالا، نوازشریف سے محبت ہے اس لیےمزید مشکل میں نہیں ڈالا۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ کچھ لوگ اس کیس میں بھی نوازشریف کو پھنسانا چاہتےتھے، پرویزرشید عظیم ہے، ساراملبہ اپنے اوپر لے کرنوازشریف کو بچایا۔
سابق چئیرمین پی ٹی وی سے سوال ہوا کہ کیا اینٹی اسٹیبلشمنٹ لکھنے سے سب ہوا تو انھوں نے ہاں میں جواب دیا۔ پی ٹی وی سے متعلق عطا الحق قاسمی نے بتایا کہ ادارے کا چیئرمین بننے سےانکارکیا تھا لیکن پرویز رشید کے کہنے پرہامی بھری۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اس فیصلے پراپیل کروں گا، مسترد ہوئی توجیل جاؤں گا،76 سال کےشخص کو کسی نےجیل میں ڈالنا ہےتوڈال دے۔عطا الحق قاسمی نے واضح کردیا کہ واپس دینےکو کچھ نہیں ہے،اگر ہوتا بھی تو ضمیراجازت نہیں دیتا۔
انھوں نے مزید انکشاف کیا کہ بطورچیئرمین میرے پاس کوئی انتظامی اختیار نہیں تھا۔ انٹرویو کے دوران جذباتی انداز میں عطا الحق قاسمی کا کہنا تھاکہ اگر مر بھی گیا تومیری کتابیں شہادت دیں گی کہ میں کیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق عطا الحق قاسمی کا کہنا تھاکہ عثمان بزدار اتنے سادہ ہیں کہ گود میں لے کر پیار کرنےکو دل کرتاہے،لگتا ہے کہ انہیں سیاست آتی ہے نہ ہی حکومت کرنا۔
CHEEKHAIN hi CHEEKHAIN
This is just the beginning ----- Abhi se ghabra gaye?
Woh viagra ka Kya chakar hai?:LOL::LOL::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::unsure::unsure:
ہاں جی سیاست تو ان کو آتی ہے جن کی گود میں جانے کو آپ کا دل کرتا ہے جن سے آپ محبت کا اقرار کرتے ہیں اور محبت بھی جاودانی ۔۔۔ چوراور چوروں کا ساتھی اپنے قلم کی سیاہی بیچنے والے گھٹیا لوگ ۔۔۔۔ باپ کا مال تھا کہ اس کو دے اس کو دے ۔ آپ کی کتابیں آپ کی شہادت دیتی رہیں گی اور اللہ کی کتا ب آپ کے خلاف گواہی دیتی رہی گی
That's an incriminating statement by itself, both for this degenerate and his Najayaz Father of Jaati Mujra.......
Alas! Our agencies are a bunch of witless monkeys.
Whatever he is saying might be right but the stories about him as a PTV head are not decent as well you bloody all looted Pakistan ,I request to NAB they should investigate Miriam aurengzeb and her mother Tahira aurengzeb how a ordinary nurse become a millionaire.
سیدھی بات ہے موصوف کی عمر اسّی سال سے اوپر ہے جب کہ کسی بھی سرکاری نیم سرکاری، خود مختار اور نیم خود مختار ادارے میں ملازمت کی زیادہ سے زیادہ عمر 65 سال ہے۔ موصوف کی ملازمت ہر لحاظ سے قانون کی خلاف ورزی تھی۔ اوپر سے کروڑوں روپے کھا گیا۔ موصوف کے ساتھ سب سے بڑا ظلم تو قانون نے کیا ہے۔
ویسے یار کرپٹ ہونے کا یہ کونسا پیمانہ ہے ۔ اسطرح تو مغرب میں سارملکوں کے لیڈر وایؑن کے بغیر کھانا بھی نہیں کھاتے اور اسے بڑا متبرک مشروب سمجھ کے پیتے ہیں۔ ویسے ہی کہہ دیتے کرپٹ ہے۔ پہلے انکے حق میں قصیدے لکھتا رہا ہے اور اب جب وہ حکومت میں نہیں ھیں تو بکواس کر رہا ہے ۔ بھیؑ بولنا تو پہلے بولنا تھا۔