Advertisement

Danish School Aur Aamon Kee Paitee - دانش اسکول اور آموں کی پیٹی

دانش اسکول اور آموں کی پیٹی

ھفتہ کی شب کھانے کے بعد ارادہ کچھ اور کرنے کا تھا لکین بھن نے ہزاروں میل دور سے ایک پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو ارسال کی جو کہ دانش اسکول سسٹم کے بارے میں تھی . بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ میرے حاندان کچھ افراد جو کہ بالاے متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور دانش اسکول کے قیام کی وجہ سے خوش ہیں. واضح فیصلہ نہ کر پایا کہ اس خوشی کا منبع دانش اسکول ہیں یا کہ جناب شہباز شریف کی کارکردگی جو ان کو دانش اسکول کے قیام کی شکل میں نظر آی .

اتفاق کی بات ہے کہ میں بذات خود بھی نظام تعلیم کہ بارے میں کوچھ لکھنے کی کوشش کر رہا تھا اور اس بارے میں کوچھ تحقیق جاری تھی. چناچہ میں نے اس اتفاق کو خوش قسمتی جانا اورابھی ابھی یہ ویڈیو دیکھی اور واقعی حوشی ہوئی . لکین اپنے بارے میں میں یقین سے کہ سکتا ھوں کہ میری خوشی کا منبع صرف اور صرف دانش اسکول ہیں. جو کہ پاکستان کہ موجودہ تعلیمی میعار کے تقابل میں ایک مکمل اور قدرے جدید تعلیمی ماحول فراہم کرتا ہے. لیکن میری سوچ کا سفر دانش اسکول کے قیام کی خوشی سے جوں جوں آگے بڑھا ، یا یوں کہنا شائد مناسب ھو گا، کہ جب پیچھے پلٹ کہ دیکھا تو ظلم اور مجرمانہ غفلت و نا اہلی کی ایک طویل داستان نظر آی جس نے آج ہمیں اس مقام پہ لا کھڑا کیا ہے ، جہاں:
* پاکستان کے سولہ (16،000) ہزار سکولز کی سرے سے کوئی عمارت ھی نہیں ہے .
* تینتیس فیصد (%33) سکولز میں بچوں کے پینے کے لئے پانی نہیں ہے.
* پینتیس فیصد (%35) سکولز میں ایک بھی بیت الخلا نہیں ہے.
* چالیس فیصد (%40) سکولز میں بچوں کے لئے کوئی کرسی یا ڈیسک نہیں ہے.
* ساٹھ فیصد (%60) سکولز میں بجلی کی سہولت میسر نہیں ہے.
* اور پاکستان اس عالمی فہرست میں تیسرے درجے پہ ہے ، جہاں سب سے زیادہ بچے اسکول جا ہی نہیں پاتے . اس معیار پہ دو
اور ممالک، کانگو اور نائجیریا بلترتیب دوسرے اور پہلے درجے پہ ہیں.

اس زبوں خالی کو دیکھ کر جو ایک تباہ شدہ کھنڈر نما مکان کی مانند دکھتی ہے، یہ خیال آیا کہ اس عمارت کو جب تعمیر کرنا ہو تو مجھے کیا کرنا ہو گا؟ کیا مجھے ایک ایک اینٹ بنیاد سے جوڑ کہ رکھنا ہو گی؟ یا اس تباہ شدہ عمارت کہ آگے ایک پردہ تان کہ سامنے ایک عالی شان تمام سہولیات سے مزین کمرہ واحد تعمیر کر کے خوش ہو لینا چاہے؟ جو چار روٹیاں میرے گھر میں میسر ہیں، کیا چاروں بچوں میں تقسیم کرنا چاہیے یا ایک ہی بچے کو چاروں روٹیاں اور بہترین لباس اور دیگر تمام سہولیات سے سجا کے دنیا کے آگے پیش کرنا چاہیے؟ اور پھر اس کی اسقدر بلند بانگ تشہیر کرنی چاہیے کہ جس کہ شور کے نتیجے میں میرے کھنڈر زدہ مکان کی نہ کوئی گرد دکھائی دے اور نہ کوئی آہ سنائی دے.

اور بالاخر سوچ میں آموں کی اس پیٹی کا خیال گزرا جس کے سب سے اوپر بہترین پکے اور رسیلے آموں کی قطار اور بیچنے والے کی پکار آپ کو حریداری پہ مائل کر لے. لیکن جیسے جیسے اوپر والی قطار کو ہٹاؤ تو نیچے کے مال کا برا حال. بالکل ہمارے موجودہ تعلیمی نظام کی طرح گلا سڑہ اور سڑاند شدہ . الله سبحان ھو تعالیٰ سے دعا ہے کہ
ھمیں دروست فیصلے کرنے کی توفیق عطا فرماتے. امین

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
please increase font size
Sorry about the front size. You can press "Ctrl" and "+" keys together to increase local display size on your screen. Hope it will help.

Just increased the font now.
 
Last edited:
A Govt duty is not to take fancy steps like danish schools,constructing bridges and metro to behefit few.Contrary to the PMLn claims it reflects that they have failed to cater to the whole province.and they have miniatures projects as showpiece.
 
Utoon Tip Top Vichooon Heydrabad

دانش اسکول اور آموں کی پیٹی​