Advertisement

Congressional hearing calls for stopping drone attacks عمران خان دی طاقتاں

[HI]ڈرون حملوں کا کوئی جواز نہیں، امریکی رکن کانگریس.......:rule:

[/HI]


143799_39160702.jpg


ڈرون حملوں کے خلاف پہلی بار امریکی ایوانوں میں بازگشت سنائی دی ہے۔ امریکی کانگریس کے ارکان کوبریفنگ میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے غیر قانونی ہیں اور دہشت گردی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ دوسری جانب برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھی ڈرون حملے رکوانے کے لئے گروپ تشکیل دے دیا ہے​

کانگریس کے رکن ڈینس کوچینیک نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈرون حملے غیرقانونی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے لئے کانگریس کی منظوری نہیں لی گئی، ان سے دہشت گردی مزید بڑھ رہی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ،ڈرون حملے عالمی اور امریکی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ ارکان کانگریس کو بتایاگیا کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے ڈرون حملوں کا جواز حقیقت پر مبنی نہیں۔ دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نے ڈرون حملے رکوانے کے لئے گروپ بنا لیا ہے۔ یہ ارکان حملے رکوانے میں کردار اداکرنے کے لئے برطانوی حکومت پر دباؤ ڈالیں گے۔ ڈرون حملوں کے خلاف بنائے گئے پارلیمانی گروپ میں تمام جماعتوں کے ارکان شامل ہیں۔ گروپ کے رہنما لارڈ قربان نے دنیا نیوزسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگ مارے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے انتہاپسندی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ برطانوی حکومت حملے بند کرانے کے لئے امریکا پر دباؤ ڈالے۔​

800_ehyycmduiqsljf6sdr6vifgf2ceqcpri.jpg


[HI]دکھیا دیسی گھیو دی طاقتاں
:rule:[/HI]
​
 
Advertisement
Dunya manti ha magar kya karein inn aqal k andhoon ka jo apni bari k chakker mein har waqt IK ki kirdar kushi mein lagge hain...
 
Well done IMRAN KHAN. No one was sure your efforts will work so fast. You are a true leader. One day all our dreams will come true.
 
Advertisement
بات کرنے کا بھی طریقه ہوتا ہے
احتجاج کا بھی طریقه ہوتا ہے

مہذب لوگ اچھے برے میں تمیز کرا تے ہیں اور کرتے ہیں لیکن کسی دلیل سے

صرف گلے پھاڑنے سے کچھ نہی ہوتا​