COAS General Qamar Javed Bajwa visits Italy, meets Italy's civil & military leadership

Yasir Kiani

MPA (400+ posts)
آرمی چیف کا دورہ اٹلی ،اطالوی دفاعی سربراہان سے ملاقاتیں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹلی کے وزیر دفاع ،آرمی چیف اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کی
آرمی چیف اٹلی کے دورے پر موجود ہیں ،وہاں ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات بڑھانے سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی
اٹلی کے دفاعی سربراہان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی قوم کے جذبہ قربانی کی مرہون منت ہے ۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ قبائلی عوام ، شہدا اور غازیوں کے خاندانوں نے بھی دہشت گردی سے جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے اٹلی کے دفاعی سربراہان کو بتایا کہ اگرچہ دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری ہے،پاکستان اس سے مضبوط تر ہوکر سامنے آیا ہے،آج کا پاکستان دنیا کے لیے کھلا ہے۔
آرمی چیف نے اٹلی کی فوجی قیادت کو بتایا کہ پاکستان امن اور استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے ۔
ان ملاقاتوں میںاطالوی حکام نے دہشت گردی خلاف جنگ پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رہنمائی حاصل کی ،اس موقع پر باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

44193227_1893248587433265_3320432430489272320_n.jpg

44225017_1893248624099928_8309197086943870976_n.jpg

44156955_1893248780766579_3908757888213975040_n.jpg
 

Yasir Kiani

MPA (400+ posts)
جنرل ہیڈ کوارٹر میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 215th کور کمانڈرز کانفرنس میں ، جیو اسٹریٹجک آپریشن، رد الفساد اور ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کے صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اور پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا .


شرکاء نے کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشنز سے حاصل ہونے والے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا عزم کیا گیا۔
46154983_1930192900405500_3366248491608178688_n.jpg
46086799_1930193453738778_6153042978010038272_n.jpg
 

aneeskhan

Prime Minister (20k+ posts)
Italy, South Africa and Australia are best destinations for post retirement luxury villas .
Very many retired Asian Generals love to live there after completing their honest service to their nations.
 

Back
Top