Advertisement

CM Punjab takes notice of case against old man accused for patting DPO Pakpattan

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معمر شہری کو لاک اپ کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

224777_125913_updates.jpg


گزشتہ روز ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کھلی کچہری میں شریک تھیں اس موقع پر 70 سالہ انجمن تاجران کے صدر صوفی محمد رشید نے خاتون پولیس افسر کے سر پر دست شفقت رکھنا چاہا جو انہیں ناگوار گزرا اور انہوں نے معمر شخص کو کھری کھری سنا دیں۔

پولیس نے معمر شخص کو پکڑ کر تھانے میں بند کردیا اور ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعےکی رپورٹ طلب کرتے ہوئے جامع تحقیقات کر کے 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود نے معمر شخص کو کہا میں نے صرف تمہاری عمر کا لحاظ کیا ہے۔

ڈی پی او کے ناروا رویے پر تاجروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس کے بعد مذاکرات کے بعد بزرگ تاجر رہنما کو چھوڑ دیا گیا۔


https://urdu.geo.tv/latest/195617-
​