- Joined
- May 2, 2019
- Posts
- 6,736
- Reaction score
- 8,312
- Points
- 113
لاہور: (دنیا نیوز) قومی کر کٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی بھارتی لڑکی کو دل دے بیٹھے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حسن علی بھارت کے شہر دہلی کی رہائشی شامعیہ خان سے 20 اگست کو دبئی میں نکاح کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کو بھارتی لڑکی پسند آ گئی تھی، شامعیہ خان شعبہ کے اعتبار سے انجینئر ہے اور دبئی میں ملازمت کرتی ہیں، حسن علی بھارتی خاتون سے شادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کر کٹر ہونگے۔
یاد رہے اس سے قبل شعیب ملک نے ہندوستان کی معروف ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی۔ پاکستان کے دو عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان نے بھی ہندوستانی خواتین سے شادی کی ہے۔ اس شادی کے بعد حسن علی بھی شعیب ملک، عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان کے کلب میں شامل ہو جائیں گے۔
http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Cricket/502814
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/jfeLrvi.jpg
Last edited:





