Advertisement

Atif Aslam's hilarious take on '2 takkay ki aurat' dialogue in 'Mere Paas Tum Ho': Watch

عاطف اسلم کی ’دو ٹکے کی عورت‘ کا ڈائیلاگ بولنے کی ویڈیو وائرل

کراچی: گلوکار عاطف اسلم نے ہمایوں سعید کا مشہور ڈائیلاگ ’دو ٹکے کی عورت‘ منفرد انداز سے ادا کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


1872377-humaiyunandatif-1573138240-418-640x480.jpg


گھر ہو یا سوشل میڈیا، ان دنوں ہر طرف ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہمایوں سعید کے ڈائیلاگ ’دو ٹکے کی عورت‘ کا چرچا ہے، اب دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی زبان پر بھی اسی ڈرامے کا تذکرہ ہے۔ اس ڈرامہ نے عاطف اسلم پر بھی
سحر طاری کردیا ہے اور انہوں نے اس ڈرامہ کا مشہور ڈائیلاگ منفرد انداز سے بول کر مداحوں کو ایک نئی ویڈیو فراہم کردی۔


عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کی ابتداء میں انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری امریکا جانے والی فلائٹ میں تاخیر ہوگئی ہے اس وجہ سے میں اس وقت دبئی ایئرپورٹ پر ہوں جب کہ میں گزشتہ رات سے سفر کر رہا ہوں اور ابھی
تک پھنسا ہوا ہوں۔

عدنان صدیقی نے بھی بتایا کہ اُن کے ساتھ عاطف اسلم ہیں اور جب انہوں نے اپنے موبائل کا رخ عاطف کی جانب کیا تو عاطف نے منفرد انداز کے ساتھ عدنان صدیقی کو ڈائیلاگ بولتے ہوئے کہا کہ ’ آپ بہت بڑے بزنس مین ہیں لیکن آپ نے صرف دو ٹکے کی فلائٹ کے لیے یہ 50 ملین کی ویڈیو بنا دی۔

عاطف کی جانب سے بولے جانے والے ڈائیلاگ پر عدنان صدیقی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انہوں نے اچانک بولا ہے ورنہ یہ منصوبے میں شامل نہیں تھا۔


​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Pakistan may logo k sense of humor ki matt marri gae ha...
 
Advertisement
ہمارے ایک طبقے کے اپنے ہی رونے ہیں


ُ
​
 
I have been a teacher for 20 years! Now I am a professional article writer! I am writing an essay to order from which everyone is delighted! 90% of my clients are students who have little time and who need good grades! thanks to me they get them! go to my site paper writing