- Joined
- Nov 21, 2013
- Posts
- 1,753
- Reaction score
- 1,141
- Points
- 0
Seems Like Asadullah Ghalib Is Paid By ISI and Army....
Jamat-e-Islami leader is hanged in bangladash but this man still defends Army Role In 1971...
Asadullah Ghalib says that Jamat-e-Islami is Enemy Of Pakistan And Pakistan Army...
Asadullah Defends Pakistan Army Role In 1971 and Blasts Jamat-e-Islami..
بنگلہ دیش میں پھانسی کا جو پیغام میری سمجھ میں آیا ہے وہ یہ ہے کہ جو شخص پاک فوج کا ساتھ دے گا، اس کا انجام کیاہو گا۔
ستم ظریفی یہ ہے کہ نہ ماضی میں زرداری حکومت نے ایسے عناصر کی مذمت کی، نہ موجودہ شریف حکومت نے دہشت گردوں کی مذمت میں زبان کھولی ہے بلکہ الٹا ان سے کھلی ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے، ن لیگ ہو یا تحریک انصاف، جماعت اسلامی ہو یا جے یو آئی کا کوئی گروپ ہر کوئی ڈرون حملوں کی تو مذمت کرتا ہے مگر یہ خود کش دھماکوں کی مذمت نہیں کرتے ، پاکستانی فوجیوں اور ان کے حامیوںکے گلے کاٹنے کی مذمت نہیں کرتے۔ منور حسن نے فتوی دیا کہ امریکہ کا ساتھ د ینے والے پاک فوج کے لوگ شہید نہیں ہوتے، اس پر فوج نے سخت رد عمل کا اظہار کیا اور جماعت اسلامی سے معافی کا مطالبہ کیا مگرجماعت نے معافی نہیں مانگی، الٹا فوج پر سیاست بازی کا الزام دھرا اور وزیر اعظم کو اس کی تحریری شکائت کر دی، تو کیااس کا مطلب یہ لیا جائے کہ جماعت اسلامی مستقبل میں پھانسیوں سے بچنا چاہتی ہے۔بنگلہ دیش کی غلطیوں کو تو واپس نہیں لیا جا سکتا لیکن لگتا ہے پاکستان میںمزید ایسی غلطیاں دہرانے کیلئے جماعت اسلامی تیار نہیں۔اس پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا وہ سمجھتی ہے کہ پاک فوج یا ریاست پاکستان، وقت آنے پر اس کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے گی۔اور کیا وہ اس طرز عمل سے اپنی کھال ہندو بنئے سے بچا پائے گی۔
جماعت اسلامی نے ڈھاکہ کی پھانسی پر عجب رد عمل کاا ظہار کیا ہے، سوشل میڈیا پراس نے راتوں رات اتنی بڑی مہم چلائی ہے جو صرف جماعت اسلامی جیسی منظم جماعت ہی چلا سکتی ہے، اس مہم میں جماعت نے فوج کو دو طعنے دیئے ہیں ،ایک یہ کہ خود پاک فوج تو سرینڈر اور قیدو بند کی ذلت برداشت کر کے مشرقی پاکستان سے جان بچا کر آ گئی مگر جماعت اسلامی اور البدر اور الشمس کے جانثار میدان میں ڈٹے رہے اور اب وہ پھانسی اور عمر قید جیسی سزائیں بھی بخوشی قبول کر رہے ہیں۔دوسرا طعنہ وہی ہے جس کا میں نے ابتدا میں ذکر کیا جو بنگلہ دیش حکومت کا بھی مقصد ہے کہ اب پاک فوج کا ساتھ دینے اور پاکستان کا نام لینے کی کسی کو جرات نہیں گی۔
بنگلہ دیش کی عدالتوں کو پھانسی دینے کی جلدی تھی، ایک عدالت نے حکم امتناعی بھی جاری کیا مگر چند گھنٹوںکے اندر وہ بھی خارج ہو گیا، ہماری عدالتوںنے پچھلے دس برس کی دہشت گردی کی جنگ میں کسی ایک ملزم کو سزا نہیں دی ،الٹا لا پتہ افراد کے معاملے کو خوب اچھالا گیا، اخروٹ آباد اور کراچی کے واقعے میںایف سی اور رینجرز کو سزا سنا ڈالی، ہم نے جن دہشت گردوں کو جیلوں میں ڈال رکھا تھا ، انہیں موقع فراہم کیا کہ وہ جیلیں توڑیں اور بھاگ جائیں۔
اس بحث کے تناظر میں صاف نظر آرہا ہے کہ پاکستان ایک دو راہے پر کھڑا ہے۔ہم ایک ابہام کا شکار ہیں ، ہمارے ہاں ایک کنفیوژن کی فضا ہے اور ہم اپنی سیکورٹی کے مسئلے پر یک سو نہیں ہیں ، ہم نہیں جانتے کہ ہمیں دہشت گردوں کا ساتھ دینا ہے یا ان کے خلاف لڑنے والوں کا، ہم نہیں جانتے کہ ہمیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو بلوچستان میں بسیں اور ریل گاڑیاں رو ک کر اور شناختی کارڈ چیک کر کے گردنیں کاٹتے ہیں اور سینوں میں گولیاں اتارتے ہیںاور قائد ریذیڈنسی کو شعلوں کی نذر کرتے ہیں ، یا ملک کی فیڈریشن کو متحد رکھنے والی قوتوں کا ساتھ دینا ہے، ہم نہیں جانتے کہ ہمیں بنگلہ دیش میں محب وطن پاکستانیوں کی پھانسی پر افسوس کا اظہار کرنا ہے یا بنگلہ دیش حکومت سے سول ایوارڈز لینے والوں کی شان میں قصیدے پڑھنے ہیں۔ کوئی نہیں جانتا کہ گزشتہ روز پاک فوج کے نئے سربراہ نے بلوچستان میں جن کیڈٹس کو شمشیر اعزاز عطا کی ہے ، وہ اپنے وطن کی سلامتی کی حفاظت کے لئے کب تک ڈٹے رہیں گے اور بی ایل اے کے دہشت گرد کب انہیں پاک فوج کے ساتھی اور بلوچ قوم کے غدار کہہ کر انجام کو پہنچا دیں گے۔کسی کو نہیں پتہ کہ سندھ میں جئے سندھ کا طوفان نئے سرے سے کب کھڑا ہو گا اور وہ کیا سونامی ڈھائے گا، کون جانتاہے کہ کراچی میں فوج کے آپریشن میں جناح پور کے جو نقشے بر آمد ہوئے تھے، ان میں عملی رنگ بھرنے کی کوشش کب شروع ہو جائے گی ا ور کون جانتا ہے کہ آزاد پختونستان اور ہزارہ کے نعرے کیا اور کب گل کھلائیں گے اور کیا پتہ کہ جاگ پنجابی جاگ کا بھولا ہوا نعرہ ہونٹوں پر کب گونج اٹھے گا۔
آج ہر طرف یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو ملنے والے جی ایس پی پلس کے اسٹیٹس پر شادیانے بجائے جا رہے ہیں لیکن کیا کوئی جانتا ہے کہ کہ اگر ہم وار آن ٹیرر میں نیٹو کے حلیف نہ ہوتے اورہمیںنان نیٹو کا اسٹیٹس حاصل نہ ہوتا تو یہ جی ایس پی پلس ہمیں نہ ملتا، یہ خیرات صرف اس لئے ہماری جھولی میںڈالی گئی ہے کہ ہم امریکہ ا ور نیٹو کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمارے ملک میں امریکہ اور نیٹو کے خلاف نعرے بازی ایک فیشن بن گئی ہے، مگر دوسری طرف ہر ایک نے سنا کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کولیشن سپورٹ فنڈ کے اربوں کھربوں کی آمدنی کے خواب دکھائے ہیں۔ایک طرف ہم وار آف ٹیرر لڑنے کی کمائی کھا رہے ہیں اور دوسری طرف ہم اس لڑائی کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔ میں اسی صورت حال کو کنفیوژن اور ابہام قرار دیتا ہوںجس میں ہم بری طرح مبتلا ہو چکے ہیں۔
یہی ابہام ہے جس نے جماعت اسلامی کو امریکہ کے سامنے نہیں ، بلکہ اپنی ہی فوج کے سامنے کھڑاکر دیا ہے، جماعت اسلامی تاریخی طور پر ہماری فوج کی حلیف رہی ہے مگر اب وہ فوج کو ہر طرح کے طعنے بھی دے رہی ہے ا ور آنکھیں بھی دکھا رہی ہے۔جماعت اسلامی نے جتنی برق رفتاری سے آنکھیں بدلی ہیں ، یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔اور جماعت کے لئے بھی، وہ جس پاکستان کا رزق کھا رہی ہے اور جس ملک کی فوج اس کے لئے جانوں کی قربانی دے رہی ہے، اس کے صلے میںاسے طعن و تشنیع کا جس بھونڈے انداز میںنشانہ بنایا گیا ہے ، وہ جماعت کے رہنمائوں کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔جنرل راحیل شریف ، میجر شبیر شریف اور میجر عزیز بھٹی کو منفی مہم کا نشانہ بنا کر جماعت نے کس کی خدمت کی ہے، کیا یہ خدمت بنگلہ دیش حکومت کی نہیں جس نے عبدالقاد ر ملاکو پھانسی دی۔دعا ہے کہ خدا انہیں جنت نصیب کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ پاکستان کے لئے ان کی قربانی یاد رکھی جائے گی۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/columns/14-Dec-2013/265397