Advertisement

Aik Tarf Maulvi Khadim Hussein Rizvi ka tarz Kalam aur dosri tarf Jujde Shaukat Aziz Siddiqui ka tar

ایک طرف مولانا خادم حسین رضوی کا طرز کلام ، دوسری طرف جج شوکت عزیز صدیقی کا طرز بیان
Zero_Tolerance._PNG.png

سید حیدر امام (ٹورنٹو )
​



ثابت ہوا کے عدلیہ بدامنی کی ذمےدار تھی
کل میں نے ایک تھریڈ میں عدلیہ پر نقطہ چینی کی تھی جسکے بطن سے پر امن دھرنا ال پاکستان بدامنی میں تبدیل ہو گیا تھا . میں نے لکھا تھا کے ٣٠٠٠ ہزار افراد کا فیض آباد میں ٢١ روز سے قیام ایک اچھا شگون ہے چاھے اشرافیہ اور عام آدمی کتنا ہی تنگ کیوں نہ ہو . عمران خان نے پاکستان میں لوٹیروں اور دوسرے انتظامی مسائل کے خلاف بھر پور مہم چلائی اور پاکستان کے کونے کونے میں لوگوں سے جلسہ گاہ بھرے مگرخسی عوام کا اندازہ لگائیں کے انکی تحریک کے نتیجے میں پاکستانی آجتک گھروں سے خود سے باہر نہیں نکلے بلکے افیمچوں کی طرح ٹالک شوز کو بیماری کی طرح اپنے گلے لگا کر گھروں میں دبکے بیھٹے ہیں . میں نے لکھا تھا کے حیران کن طور پر پاکستان کے تمام بڑے مولوی اتنے حساس موضوع پر نہیں بولے کیونکے وہ نواز شریف کی جیب میں تھے . ڈبل ڈیکر مولانا اشرفی ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر چاروں مکتب فکر کے علماء کو بلانے پر بضد رہے . ١٠ نومبر کو متحدہ مجلس عمل بنی مگر انہوں نے وہ پلیٹ فارم بھی استعمال نہیں کیا . میں نے لکھا تھا کے ہمیشہ کی طرح انکی طرز تخاطب پر مت جائیں بلکے یہ دیکھیں کے وہ کہ کیا رہیں ہیں ، نہ کے کون کیا کہ رہا ہے

بجائے اسکے جسٹس شوکت عزیز صدیقی آج بیک فٹ پر کھیلتے ، انہوں نے اگے بڑھ کر چھکا مارنا چاہا ، مگر کیا ایک چھکا ، چھکا مارنے کی اہلیت بھی رکھتا ہے ؟

موصوف نے کمال ہوشیاری سے اپنی آئینی پوسٹ کا استعمال کرتے ھوے ، ایک ایسا سوال کھڑا کر دیا کے لوگوں نے اپنی زبان جیپ کے نیچے دے دی . بظاھر وہ پورے پاکستان میں بدامنی کی ذمداری لینے کی بجائے ، الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مضداق ، انہوں نے فوج کو رگڑا دے دیا اور مشورہ دیا کے اگر انکو زیادہ شوق ہے تو وردی اتار کر سیاست میں ا جائیں

اپنے ناحق قتل اور بدامنی کو اپنی ججی استعمال کر کے رخ موڑنے کی جو کوشش کی ہے ، وہ کتنی کامیاب ہوتی ہے .....انے والا وقت فیصلہ کرے گا

حضور والا ، جنرل مشرف کیا اپنی کھال اتار کر سیاست میں نہیں آئے ؟
حضور والا ، سیاست میں تو وہ آئے تو جو پہلے سے نہ ہوں . کیا اپ اتنی سی بات بھی نہیں سمجھتے ؟
حضوروالا ،ایک مخصوس سیاستدان ، آخر صرف شیخ رشید تک وہ ترامیم کیسے پونھچی ؟

حضور والا ، سیاسی بیان تو اپنے دیا ہے . ماضی کے جج حضرات کی طرح اپنی خدمات کی بدولت ، آپکے خاندان میں سے کسی نہ کسی کو مستقبل قریب میں کوئی حکومتی عھدہ ، قومی اسمبلی کی ٹکٹ یا سینیٹر شپ مل ہی جائے گی . اگر اپ کھوتی سے گرے ہیں تو غصہ کمہار پر کیوں ؟
حضور والا ، آپکے عقل اور دانش کے بقول ، آدھا مجمع تو آنسو گیس کی مار تھا

​
image.png
image.png


​
حضور والا ، آپکی عقل اور دانش کے بقول، مجمع کو فیض آباد سے اٹھانا مقصود تھا مگر آپکو دھرنے کے مقاصد سے کوئی غرض نہ تھی اور نہ اس بات سے غرض تھی کے حکومت نے ایسی مذموم حرکت کیوں کی تھی
image.png


https://www.thenews.com.pk/latest/247077-supreme-court-takes-notice-of-islamabad-dharna

حضور والا ، اپنے ٢١ نومبر کو اس کیس کا ازخود نوٹس لیا تھا. اس نوٹس کے نتیجے میں اپنے اس تمام قصے کا کیا پہلے نتیجہ نکالا . اپنے تو آپریشن پہلے کرنے کا حکم دیا تھا اور راجہ ظفرالحق کی رپورٹ ٢٧ نومبر کو مانگی تھی جو آپکی دانش اور حالات کو پرکھنے کے تجربہ کا مونہ بولتا ثبوت ہے .اپنے وزیرداخلہ کو آپریشن کا حکم دیا تھا . راجہ ظفرالحق کی تبدیل شدہ رپورٹ پڑھ کر آج اپنے اس پر پکوڑے تو رکھ کر ضرور کھائے ہوں گے مگر سالسی کے صفحے پر اپ سیخ پا ہو گئے کے باہر باہر سے معاملا کیسے حل ہو گیا

اپنے نے تو اگلے ڈیڑھ سال اسکو فٹبال بنا کر کھیلنا تھا اور خبروں میں رہنا تھا . خبروں میں اپ ہیں ضرور مگر لوگ پوچھ رہیں ہیں کے ، آخر یہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی صاحب ہیں کون . بدنام ہوں گےتو کیا نام نہ ہو گا ؟

کیا حال اور ماضی میں .........آپکی سربراہی میں کوئی ایسا فیصلہ ہے جس سے پاکستان کی عدلیہ سرخرو ہوئی ہو ؟

حضور والا ، اپنے حکم دیا تھا کے ملک سے باہر کوئی نہ جائے مگر وزیراعظم ، وزیر داخلہ اور تمام کابینہ کو نواز شریف نےآپریشن والے دن رائونڈ میں قید کر لیا تھا اور انھیں جانے نہیں دیا گیا . ایک طرف پاکستان جل رہا تھا ، دوسری طرف نواز شریفرائونڈ میں بانسری بجا رہا تھا . وزیرداخلہ کا انٹرویو ریکارڈ پر موجود ہے کے انہوں نے کہا کے آپریشن مقامی انتیظامہ کر رہی تھی . آپریشن کا حکم تو اپنے وزیرداخلہ کو دیا تھا تو وزیرداخلہ اپنے آپکو انتیظامہ سے عیلحدہ کیوں تصور کر رہا ہے ؟
کیا آپکو پاکستان کے زمینی حقائق کا علم نہیں تھا ؟
حضوروالا ، کیا اپ نے نہیں دیکھا تھا وزیراعظم اپنے آرمی چیف سے سوجی کا حلوہ بنانے کی ترکیب پوچھنے کیوں گئے تھے ؟
شائد ، اپنے نہ دیکھا ہو کیونکے حکومت نے میڈیا اور سوشل میڈیا بلیک اوٹ کر دیا تھا
آپکے غضب سے اندازہ ہوتا ہے ، اپ سوے جمعہ کو تھے اور اٹھے شائد منگل کی صبح کو ، بندے کو اتنی لسی نہیں پینی چاہیے
حضور والا ، لوگ کہتے ہیں کے یہ کیا تک ہے ایک ایک آدمی چند ہزار افراد کو لے کر کسی بھی شہر کو یرغمال بنا لے ؟
حضور والا ، کوئی یہ سوال پاکستان جیسے ملک میں کیسے کر سکتا ہے جہاں انصاف صرف نواز شریف خاندان کو میسر ہو اور فراہم کرنے والی آپلوگوں کی ذات گرامی ہو؟

اپ سمجھے کے ایک گالی دینے والا آدمی اور چند ہزار افراد محض ایک آنسو گیس کی مار ہے ؟
حضور والا ، آپکی عدالتوں کے ڈر سے کوئی استعفیٰ نہیں دیتا مگر پبلک پریشر سے لوگ اپنی مرضی سے ایک نہیں کتنے استعفیٰ دے رہیں ہیں

کیا اپ پاکستان کے زمینی حقائق کو نہیں سمجھتے کے مسائل اور ٹائمنگ اہم ہوتے ہیں یا وہ کردار جو حقائق کو پرکھ کر لوگوں کی آواز بن جائے چاھے وہ الطاف حسین ، جمشید دستی ہو یا مولانا خادم حسین . بات حوصلے کی ہوتی ہے ، تماش بین پاکستان میں مجمع خود ہی بن جاتا ہے

خوش قسمتی پاکستان کی یہ تھی کے مولانا خادم حسین کے قبیلے والے انکے ساتھ نہیں تھے کیونکے یہ انکو سولو پرواز تھی . جہاں ہم نے پاکستان کے ریاستی اداروں کو زمین بوس ہوتے دیکھا ، وہاں جنرل ہیڈ کواٹر کے شہر کی انتظامیہ کے ہنر بھی دیکھے . جہاں پاکستان میں اتنے اہم موضوع پر مولویوں کی چسم پوشی دیکھی ، وہاں عدلیہ کی خبط الحواسی بھی دیکھی

ایک طرف پاکستان میں امن کی واپسی پر سکھ کا چین لیا تو دوسری طرف اس سکھ پر ایک سیخ پا ایک جج کے بیانات کو پڑھا
ایک طرف لوگ مولوی خادم حسین کے طرز کلام پر ششدر تھے ، دوسری طرف جج شوکت عزیز کی طرز بیان پر






​
 
Last edited: