خبر ھے کہ سپریم کورٹ میں جاری پانامہ کیس میں نوازشریف کے "بچوں" نے اپنا وکیل سلمان بٹ سے تبدیل کرکے اکرم شیخ کو مقرر کرلیا ھے (انہیں بچے کہتے دل کو ہاتھ پڑتا ھے)۔
ویسے تو اکرم شیخ ایک نہایت سینئر اور شریف وکیل ھے لیکن بدقسمتی سے اکرم شیخ کو عدالتی حلقوں میں وہی مقام حاصل ھے جو ملکی سیاست میں جماعت اسلامی کو۔ جج حضرات اکرم شیخ سے ذاتی طور پر اچھے تعلقات رکھتے ہیں لیکن جس طرح الیکشن والے دن جماعتیوں کو ووٹ نہیں ملتے، بالکل اسی طرح اکرم شیخ کو عام طور پر ججوں کی طرف سے اپنے دلائل کے حق میں فیصلہ نہیں ملتا۔
اکرم شیخ کی وجہ شہرت کیس کو لٹکانا ھے۔ اس بزرگ وکیل نے عدالت کو اگر یہ بتانا ہو کہ آج ہفتے کا کونسا دن ھے تو اس کیلئے بھی کم از کم 50 منٹ لے لیتا ھے۔
شریف خاندان کی حکمت عملی بالکل واضح ھے۔ یہ لوگ کیس لٹکائیں گے، عدالت، میڈیا اور تحریک انصاف (جو اس مقدمے کی اصل فریق ھے) کو تھکانے کی کوشش کریں گے۔ اس دوران کچھ اہم فیصلے ہونے ہیں جن میں آرمی کی نئی قیادت کی تقرری اور کچھ ججوں کی پوسٹنگ بھی ہونی ھے۔
عمران خان کو چھوڑ کر باقی تمام فریقین اس وقت اپنی اپنی چھریاں تیز کرکے بغل میں دبوچے بیٹھے ہیں۔ ریٹس لگ رھے ہیں، بولیاں دی جارہی ہیں، اپنی اپنی قیمت اور بارگییننگ حٰثیت کے مطابق ڈیمانڈز رکھی جارہی ہیں، نیگوسی ایشنز چلیں گی، اس دوران کچھ مشکل لمحات بھی آئیں گے، کبھی ایک فریق پیچھے ہٹے گا تو کبھی اٹیک کرے گا ۔ ۔ ۔ آخر میں جو اچھی ڈیل بنا گیا، وہ فائدے میں رھے گا ۔ ۔ ۔ ۔ اور اس دوران اکرم شیخ عدالت سے کبھی ٹوائلٹ جانے کے بہانے، کبھی وضو کرنے کے بہانے، کبھی نماز پڑھنے کے بہانے تو کبھی علالت کے بہانے سماعت ملتوی کرواتا جائے گا ۔ ۔ ۔
ہماری 70 سالہ ملکی تاریخ اسی کھیل سے عبارت ھے۔ یہاں ہمیشہ اقتدار کے کھیل میں شامل فریقین نے اپنی اپنی بازیاں لگائیں، جس کے ہاتھ میں بڑے پتے تھے یا جو اچھا بلف کھیل سکا، وہ بازی مارتا گیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اب کی بار صورتحال زرا مختلف اس لئے ھے کہ ٹیبل پر ایک فریق عمران خان کی شکل میں بھی موجود ھے، جو نہ تو بولی لگائے گا اور نہ ہی اپنی قیمت۔ اس کے ہاتھ میں چاھے کمزور پتے ہی کیوں نہ ہوں، اس کے پاس ہمالیہ پہاڑ جیسا بلند حوصلہ اور کبھی نہ ہمت ہارنے والی عادت ھے۔
اب کی بار بازی الٹ کے رھے گی، وہ کھلاڑی جس نے ملبورن کی گراؤنڈ میں سب سے لمبا سٹریٹ باؤنڈری پر چھکا مارا تھا، وہ پانامہ کی اس بازی میں بھی مخالفین کے ہوش اڑا کر جائے گا۔
آجاؤ میرے بچو، اکرم شیخ کو بھی آزما لو ۔ ۔ ۔ ۔ یہ بازی جنون کی بازی ھے، یہ بازی تم ہی ہارو گے!!! بقلم خود باباکوڈا