شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
حقيقت يہ ہے کہ امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے عہديداروں کے پاس اس کيس کے فيصلے کے حوالے سے نا تو پہلے کوئ اختيار تھا اور نہ ہی ہم نے انھيں کبھی بھی سياسی قيدی گردانا ہے۔
امريکی حکومت نے اس کيس کی سماعت کے دوران تسلسل کے ساتھ اس موقف کو دہرايا تھا کہ يہ کيس دونوں ممالک کے مابين کوئ سفارتی يا سياسی کيس نہيں تھا۔ ڈاکٹر عافيہ کے خلاف سرکاری چارج شيٹ سے بھی يہ واضح ہے کہ ان پر امريکی فوجی پر ہتھيار استعمال کرنے کا الزام لگا تھا اور اسی جرم پر انھيں سزا ہوئ۔ ان کے خلاف نہ ہی دہشت گردی اور نہ ہی سياسی حوالے سے کوئ الزام لگايا گيا تھا۔ ان کے مقدمے کا فيصلہ ملک ميں رائج قوانين کے عين مطابق کمرہ عدالت میں کيا گيا تھا۔
اس کيس ميں امريکی حکومت کی مبينہ مداخلت کے حوالے سے کافی کچھ کہا گيا ہے ليکن حقيقت يہی ہے کہ اس کيس کے حوالے سے ايک متعين کردہ قانونی فريم ورک سے ہٹ کر امريکی حکومت کے پاس نا تو کوئ اختيار ہے اور نا ہی ہمارا ايسا کوئ ارادہ ہے کہ انھيں کسی بھی مبينہ سياسی ايجنڈے يا مقصد کے ليے "استعمال" کريں۔

امریکہ اسکو اییک دھشتگرد سمجھتا ہے اور عافیہ کی واپسی کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ صرف عدالت سے نکلتا ہے- بہتر ہے کہ مولوی اپنی عافیہ کو بچانے کیلئے امریکی عدالت کا رخ کریں اور عافیہ کے خلاف لائے گئے ثبوتوں کو جھوٹ ثابت کریں - امریکہ میں واویلا نہیں چلتا اور نہ وہاں افتخار چوہدری جیسے جج ہیں
شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
ڈاکٹر عافيہ کيس کے حوالے سے ايک نقطہ جسے پاکستانی ميڈيا پر نظرانداز کيا جاتا رہا ہے وہ يہ ہے کہ ڈاکٹر عافيہ صديقی کو امريکی فوجيوں، پاکستانی اہلکاروں يا ايف بی آئ ايجنٹس نے نہيں گرفتار کيا تھا۔
جولائ 17 2008 کو انکی گرفتاری افغان اہلکاروں کے ہاتھوں ہوئ تھی۔ اس واقعے کے صرف ايک دن بعد ايک پريس کانفرنس بھی ہوئ تھی جس ميں صحافيوں کو ان کی گرفتاری کے بارے ميں تفصيلات سے آگاہ کيا گيا تھا۔ اس واقعے کو ميڈيا ميں رپورٹ بھی کيا گيا تھا۔ ليکن چونکہ اس وقت ڈاکٹر عافيہ کی شناخت نہيں ہو سکی تھی اس ليے يہ خبر شہ سرخيوں ميں جگہ حاصل نہ کر سکی۔
يہاں ميں جولائ 18 کو مختلف ميڈيا پر اس خبر کی رپورٹنگ کے حوالے سے کچھ ويب لنکس دے رہی ہوں
جہاں تک امريکی دائرہ اختيار کے متعلق سوال ہے تو سب سے پہلے تو ميں يہ واضح کر دوں کہ ڈاکٹر عافيہ کے خلاف مقدمہ امريکی فوجيوں کے خلاف اقدام قتل کی کوشش کے حوالے سے تھا جو موقعہ واردات پر اپنی سرکاری حيثيت ميں موجود تھے۔
امريکہ کسی بھی دوسرے ملک ميں کسی بھی دورانيے کے لیے موجود اپنے کسی بھی فوجی کی موجودگی کی صورت ميں اس ملک کی حکومت کے ساتھ ايک معاہدہ کرتا ہے جسے اسٹيٹس آف فورسز اگريمنٹ (ايس او- ايف اے) کہا جاتا ہے۔ اسی طرح دیگر ممالک بھی جب کسی ملک ميں اپنی فوجی بيجھتے ہيں تو ميزبان ملک کی حکومت سے معمول کے مطابق ايس او- ايف اے کے تحت معاہدے کرتے ہيں۔
يہ مطالبات نہيں بلکہ شرائط اور قواعد وضوابط ہوتے ہیں جن کے اطلاق کے لیے دونوں ممالک کی حکومتوں کا رضامند ہونا لازمی ہوتا ہے۔ ايس او- ايف اے اور اس ميں باہمی اتفاق راۓ سے طے پانے والے ضوابط کا بنيادی مقصد ان مشترکہ اہداف اور مقاصد کا حصول ہوتا ہے جن پر دونوں ممالک کی حکومتوں کا اتفاق راۓ ہوتا ہے۔امريکہ کسی بھی ملک پر اس کی مرضی کے خلاف اس معاہدے کو مسلط نہيں کر سکتا۔
جہاں تک ڈاکٹر عافيہ کا تعلق ہے تو ان پر جو الزام تھا، وہ امريکہ اور ميزبان ملک افغانستان دونوں ميں قابل سزا جرم تھا۔ ايس او ايف اے ميں طے شدہ ضوابط کے مطابق يہ معاملہ "کنکرنٹ جوريسڈکشن" يعنی بيک وقت دونوں ممالک کے دائرہ اختيار ميں آتا ہے اور ايسے معاملات ميں ايس او- ايف اے کے تحت دونوں ممالک کے درميان بنيادی اور ثانوی دائرہ اختيار کا تعين کيا جاتا ہے۔ عمومی طور پر "کنکرنٹ جوريسڈکشن" کے ضمن ميں ميزبان رياست کو بنيادی دائرہ اختيار تخفيف کيا جاتا ہے اور امريکہ کو ثانوی "کنکرنٹ جوريسڈکشن" يا دائرہ کار ديا جاتا ہے۔ دائرہ کار کا يہ تعين رائج عالمی قانون کے عين مطابق ہے۔ ليکن اس اصول ميں دو مستثنيات ہيں جن ميں سے ايک ڈاکٹر عافيہ کی افغانستان سے امريکہ منتقلی کی وجہ بنا۔
اگر جرم کے نتيجے ميں امريکی شہری يا امريکی املاک کو نقصان پہنچے تو پھر امريکہ کو بنيادی دائرہ اختيار حاصل ہے۔ جيسا کہ ميں نے ابتداء ميں واضح کيا تھا کہ جرم امريکی فوجيوں کے خلاف تھا جو سرکاری فرائض انجام دے رہے تھے۔ چنانچہ افغانستان اور امريکہ کے درميان ايس او ايف اے کے قواعد کی بدولت امريکی عہديدران کے ليے يہ ممکن ہو سکا کہ ڈاکٹر عافيہ کو نيويارک منتقل کر کے امريکی عدالت ميں فوجداری مقدمے کے ليے پيش کر سکيں۔
شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ