Imran khan aur do chaar aur hain jinko kottaey laray hain warna bari achi khasi kisam ki aala nasal ki be ghairat hajoom se taluk hai mera jiska name pakistani hai jo keh naslon , firqoun mai bati huwi hai.
جس ملک میں سرعام 14 لوگوں کو گولیاں ماری جائیں مگر مجرم کوئی نہیں۔ جس ملک میں رنگے ہاتھوں منی لانڈرنگ کرنے والی آیان علی رہا ہو جائے۔ جس ملک میں 300 کروڑ کی کرپشن کرنے والا رہا ہو جائے اور اسکو 18 تولے کا ہار پہنایا جائے۔ جس ملک میں صولت مرزا کو پھانسی لگا کر ان لوگوں کو بجایا جائے جنکے لئے اس نے کام کئے ہو۔ جس ملک میں حاجیوں کی جیب کاٹی جائیں مگر مجرم کوئی نہیں۔ جس ملک میں میمو گیٹ جیسا اسکینڈلز ہوں مگر مجرم کوئی نہیں۔ جس ملک کا وزیر اعظم کھٹمنڈو میں بھارتی وزیراعظم سے خفیہ ملاقاتیں کرے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ جس ملک میں سرعام فوج کو دھمکیاں دینے والا کھلے عام گھوم رہا ہو مگر فوج خاموش رہے۔ جس ملک میں رینٹل پاور کرپشن کیس چلا ہو مگر مجرم پکڑا نہ جائے۔ جس ملک میں منی لانڈرنگ کا اقرار کرنے والا وزیر خارجہ ہو۔ اور جسکے لئے منہ لانڈرنگ کی جائے وہ وزیراعظم ہو۔ جس ملک میں منی لانڈرنگ میں مدد کرنے والا سٹیٹ بنک میں دوسری پوزیشن پر ہو اور نیشنل بنک کا چیئرمین بھی بن جائے۔ جس ملک میں ڈھائی کروڑ بیلٹ غائب ہو اور الیکشن درست قرار دیا جائے۔ جس ملک کا آرمی چیف اپنے کام سے زیادہ میڈیا پر آنا پسند کرے۔ جس ملک می دہشتگردوں کے سہولت کار کو ضمانت مل جائے اور اسکو پکڑنے والا خاموش رہیں۔ جس ملک کا صدر ایک ذاتی نوکر ہو۔ جس ملک کا سابقہ صدر ایک ٹکٹ بلیک کرنے والا ہو۔ جس ملک کا سابقہ آرمی چیف اور سابقہ صدر سعودی عرب سے پیسے لے اور لندن میں فلیٹس خریدے۔ جہاں کرشن کرنے والوں کو اچھا سمجھا جائے۔ شریف آدمی کو بزدل سمجھا جائے۔ جس ملک کی عوام چوروں کو اپنا مسیحا سمجھے اس قوم کی حالت نہ بدلی ہے نہ بدل سکے گی کیونکہ خدا بھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جو اپنی حالت نہ بدلنا چاہتی ہو۔