غیر ملکی خبررساں ادارے سے منسلک پاکستانی صحافی مرتضیٰ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد ہونے والے کریک ڈاؤن میں امریکیوں کی بڑی تعداد بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے دی انٹرسیپٹ میں شائع مرتضیٰ حسین شاہ نے انکشاف کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کواقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران نے پی ٹی آئی، اور عمران خان کی باقیات کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن کو راستہ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کریک ڈاؤن میں خان کے حامیوں کو نشانہ بناتے ہوئے قتل اور حراست کی ایک لہر شامل ہے، جن میں صحافی بھی شامل ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی تحریک سے منسلک ہیں۔
مرتضیٰ حسین نے کہا کہ یہ کریک ڈاؤن صرف پاکستان سے تعلقات رکھنے والوں تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ اس جال میں پھنسنے والوں میں سے کچھ امریکی اور برطانوی شہریت رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں، جنہیں گزشتہ مئی میں فوج کے خلاف مظاہروں کے بعد جبر میں پاکستان میں حراست میں لیا گیا تھا، کوئی نہیں جانتا کہ اس کریک ڈاؤن میں گرفتار ہونے والے امریکیوں کی تعداد کتنی ہے۔
پاکستانی صحافی نے اپنی اس خصوصی رپورٹ میں شہزاد اکبر کو قوٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان واپس آنے کیلئے ہراساں کیاجارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ اگر میں اپنے بھائی کو واپس چاہتا ہوں تو مجھے پاکستان واپس آکر عمران خان کے خلاف بیان دینا چاہیے۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14نہماےاینتعتچپپتامری.jpg
Advertisement





