Advertisement

8pm with Fareeha - 5th Jan 2015 - Fauji Adaltoon Main Qanoon Shahadat Mukhtalif Hogah..??

اصل میں یہ صرف انگریزی قانون بلکہ اسلامی قانون شہادت کے بغیر کسی کو سزا نہیں دے سکتی۔ یہاں تک کہ اگر کوئی ملزم خود ہی اقرار جرم کر لے تب بھی واقعاتی شہادتوں اور ریکارڈ کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔جس وقت استغاثہ کوئی مقدمہ ثابت کرتی ہے تو وہ بھی شہادتوں کو مقدمے میں شامل کرتی ہے اور ان شہادتوں کی بنیاد پر جرم ثابت کرتی ہے۔شہادت کی اتنی اہمیت ہے کہ قیامت کے روز انسان کے جسمانی اعضا انسان کے خلاف گواہی دیں گے۔اور اللہ تعالیٰ ان ہی کی بنا پر کسی انسان کو سزا دے گا۔ اسی طرح باوجود سائینسی ترقی کے چاند کی رویت ضروری ہے۔ کسی کاروباری معاملے اور نکاح وغیرہ کے لیے گواہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی طرح کسی کو مجرم ثابت کرنے کے لیے گواہ ضروری ہے۔اگر ایسا نہیں تو پھر یہ قانون کے خلاف ہوگا۔ یورپ میں سی سی ٹی وی کو بطور شہادت مانا جاتا ہے لیکن پاکستان میں کسی بھی سائنسی آلے، ٹی وی، ساونڈ ریکارڈنگ وغیرہ کو شہادت نہیں مانا جاتا۔ کیوں کہ اس کے لیے کبھی اسمبلی میں قانون سازی ہی نہیں کی گئی۔پاکستان میں تمام سزائیں پینل کوڈ آف پاکستان کے تحت دی جاتی ہیں۔ جو کسی زمانے میں انگریزوں نے بنایا تھا۔ اب اس میں تبدیلی کی بے حد ضرورت ہے۔ورنہ موثر ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی مجرم سزا نہیں پائے گا۔ اس کا ایک اور طریقہ پھر ماورائے عدالت قتل ہے یعنی کسی بھی دہشت گرد کو موقع پر ہی گولی مار دی جائے یہ عدالت نہ ثبوت نہ وکیل نہ استغاثہ۔۔۔۔ رہے نام اللہ کا