الیکشن میں چند ہی روز باقی اور عوام اپنے پسندیدہ امیدوار سے ہی لا علم ہیں, 40 فیصد پاکستانی اپنی پسندیدہ پارٹی کے امیدوار سے لاعلم نکلے، نام تک نہ بتا سکے، 45 فیصد نے درست نام بتایا۔
گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا، سرو ے میں 27 فیصد پاکستانی اپنی پسندیدہ جماعت کے انتخابی نشان سے بھی ناواقف نکلے۔
شہریوں نے کہا کہ انہیں پارٹی کا انتخابی نشان یاد نہیں، پارٹی انتخاب سے لاعلمی کا اظہار کرنے والوں میں 40 فیصد پی ٹی آئی، 27 فیصد پیپلز پارٹی، جبکہ 11 فیصد مسلم لیگ نواز کے ووٹر نظر آئے۔
سروے میں 63 فیصد پاکستانیوں نے پارٹی کا انتخابی یاد ہونے کا بھی کہا۔
گیلپ سروے میں پاکستانی عوام کی اکثریت یعنی 73 فیصد افراد الیکشن میں حصہ لینے کے لیے بھی تیار ہیں، ووٹ ڈالنے کا بھی پکا ارادہ ظاہر کیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کر دیا,الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام تعطیل دینے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ عام انتخابات 2024 میں ووٹرز کی سہولت کیلئے کیا ہے تاکہ انہیں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے, 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں 12 کروڑ 80 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے.
شہداد کوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 197 کے ریٹرننگ افسر نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے۔
ریٹرننگ افسر این اے197 شہداد کوٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ای ایم ایس پر پولنگ اسٹاف کی تفصیلات کو اپ لوڈ کیا، ای ایم ایس پر پہلے اپ لوڈ کیے گئے پولنگ اسٹاف کے نام غائب تھے۔
آر او این اے 197 نے لکھا کہ ای ایم ایس نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھ گئے ہیں، یا تو ای ایم ایس نظام ناکام ہے یا پھر اسے کوئی اور کنٹرول کر رہا ہے، ای ایم ایس پر تحفظات الیکشن کمیشن اور نادرا کو بتائے لیکن مثبت جواب نہیں آیا۔
ریٹرننگ افسر این اے 197 کے خط پر الیکشن کمیشن کے حکام نے ردعمل میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ای ایم ایس تربیتی مشق میں تمام آر اوز نے اپنےفارم کامیابی سے اپ لوڈ کیے، تربیتی مشق میں کسی آر او کی شکایت سامنے نہیں آئی۔
حکام کا کہنا ہے چیف سیکرٹری اور پی ای سی کے مطابق تربیتی مشق میں کسی آر او نے شکایت نہیں کی، پولنگ عملے کی تفصیلات تو پہلے سے اپ لوڈ کی جا چکی ہیں، گزشتہ روز تربیتی مشق میں پولنگ عملے کی تفصیلات اپ لوڈ نہیں کرنی تھیں، یا تو ریٹرننگ افسر آئی ٹی سے بالکل نابلد ہے یا کوئی شرارت کی گئی ہے، الیکشن کمیشن کے پاس تربیت یافتہ اضافی آر اوز بھی ہیں جنکی خدمات لی جا سکتی ہیں۔
Advertisement





