27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج نے سرینگرایئرپورٹ پر اترتے ہی کشمیریوں پر مظالم ، قتل عام اور جبری قبضے کا آغاز کیا تھا۔ مظالم کا یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔ کشمیر پر بھارتی فوج کے جبری قبضے کو کشمیریوں نے نہ کبھی تسلیم کیا ہے اور نہ کرینگے۔ یہی وجہ ہے کہ 27اکتوبر کو کنٹرول لائن کے آر پار اور دنیا بھر میں کشمیری 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ اس مرتبہ 27اکتوبر یوم سیاہ کشمیر سے قبل بھارت نے ورکنگ باؤنڈری اور آزاد کشمیر کی سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ دنیا کی مہذب اقوام مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کرائیں
میاں صاب اگلے سال چارٹرڈ فلائٹ سے نیو یارک جائیں گے، وہاں والڈروف آسٹوریا جیسے آئیکونک ہوٹل جہاں تقریباً آٹھ ہزار ڈالر فی کس یومیہ کرایہ ہے، وہاں اپنے وزیروں کے ساتھ رہیں گے اور نیو یارک گھومیں گے، میڈیسن ایونیو پر لگژری اسٹورز سے شاپنگ کریں گے.. اور ان کاموں سے فراغ ہو کر تھوڑی دیر کے لئے اقوام متحدہ کے اجلاس میں جا کر کسی پرچی سے دو گھسی پٹی سطریں پڑھ لیں گے اور دنیا فوراً بات مان لے گی، اگر نہ مانے تو سمجھ جانا کہ یہ ہمارے خلاف بھارت، امریکہ اور یہودیوں کی سازش ہے