- Joined
- Feb 10, 2020
- Posts
- 6,444
- Reaction score
- 5,189
- Points
- 178
Loading X post…
Open original post on Xپاکستان میں 2025 کے دوران عسکری تشدد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں دہشت گرد حملوں میں 34 فیصد اضافہ ہوا ،جبکہ دہشت گردی سے متعلق ہلاکتیں سال بہ سال بنیاد پر 21 فیصد بڑھ گئیں،سال کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 699 دہشت گرد حملے ریکارڈ کیے گئے ، اس تشدد کے نتیجے میں کم از کم 1034 افراد جاں بحق اور 1366 زخمی ہوئے۔ یہ نتائج اسلام آباد میں قائم پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز (PIPS) کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ پاکستان سکیورٹی رپورٹ 2025 میں سامنے آئے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس تشدد کا سب سے زیادہ بوجھ ریاست کے محافظوں پر پڑا، کیونکہ سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دہشت گردی سے متعلق مجموعی ہلاکتوں کے 42 فیصد سے زائد کا شکار ہوئے ، جن میں 437 جانیں ضائع ہوئیں،پیپس کی رپورٹ کے پی مطابق 95 فیصد سے زائد حملے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہوئے ، خیبر پختونخوا میں413 حملے ریکارڈ کیے گئے ،جن میں مجموعی طور پر 581 افراد جاں بحق اور 698 زخمی ہوئے: روزنامہ دنیا
https://x.com/KismatZimri/status/2006995680091591155





