9 مئی واقعات کے بعد پولیس کے کریک ڈائون میں گرفتار کیے گئے 14 سالہ بچے ارسلان نسیم اور اس کے خاندان پر پنجاب پولیس نے ظلم کی انتہا کردی۔
ذرائع کے مطابق 14 سالہ بچے ارسلان نسیم کو 9 مئی واقعات کے بعد 3 ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا جو رہائی ملنے پر 2 روز پہلے اپنے گھر پہنچا تھا۔
پولیس اہلکار 14 سالہ بچے ارسلان نسیم کو دوبارہ سے گرفتار کرنے کیلئے اس کے گھر آگئی جس پر ارسلان نسیم کے والد نے مزاحمت شروع کر دی۔
پولیس اہلکاروں نے ارسلان نسیم کے گھر رات 3 بجے ریڈ کیا، ارسلان نسیم کے والد بیٹے کی دوباری گرفتاری کے لیے مارے جانے والے چھاپے کے دوران ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گئے جن کی لاش کو اس کے گھر والوں کو واپس دیتے ہوئے کہا کہ بچے کو ہمارے حوالے کرو۔ پولیس نے ارسلان نسیم کے والد کا جنازہ پڑھانے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے اس کے خاندان کو فوری طور پر دفنانے کا حکم دے دیا۔
پولیس اہلکاروں کی طرف سے ارسلان نسیم کے خاندان کو دھمکیاں دی گئیں کہ فوری طور پر اسے دفن کرو، کسی نے بھی جنازہ پڑھایا یا لوگوں کو میت دکھائی تو اس کے ساتھ برا سلوک کیا جائے گا۔ ارسلان کے والد کو 2 گھنٹوں کےا ندر اندر پوسٹ مارٹم اور جنازہ پڑھائے بغیر دفنا دیا گیا۔ 14 سالہ ارسلان نسیم کی 5 بہنیں ہیں جن کے سر سے باپ کا سایہ چھن گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
صحافی شاکر اعوان نے کہا 14 سالہ ارسلان کا واقعے سے دل دہل جائے، اگر کوئی یہ کہانی سن لے تو۔ ریاست ماں ہوتی ہے لیکن اس واقعہ میں ڈائن ثابت ہوئی ہے۔ باپ کی میت،جنازہ پر کسی کو جانے کی اجازت نہیں، جو بھی جائے گا اٹھایا جائے گا،صورتحال جموں کشمیر سے بھی آگے جاتی دیکھائی دے رہی ہے۔۔۔ اللہ پاک رحم کرئے،، اس خاندان کو صبر جمیل عطا کرئے
Loading X post…
Open original post on Xایڈوکیٹ سلمان شاہد نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ارسلان نسیم والد کے جنازے میں گرفتاری کے ڈر سے شرکت نہیں کر پایا ۔پولیس کی طرف سے کوئی تشدد نہیں ہوا پلیز خبر لگانے سے پہلے تصدیق کر لیں آپکی خبر کسی فیملی کے لیے اذیت کا باعث نہ بنے ۔
Loading X post…
Open original post on Xایک اور ٹویٹ میں کہا کہ سچائی یہ ہے کہ بیٹے کی دوبارہ گرفتاری ہونے کے خدشے کا صدمہ 5 بیٹیوں کا باپ برداشت نہ کر پایا اور وہ چل بسا۔ خدارا اُس فیملی کے لیے مزید مشکلات پیدا نہ کریں ہم نے کل قُل خوانی میں شرکت کی اگر کوئی صاحب استطاعت ہے تو بیٹیوں کے سر پر دست شفقت رکھے اسوقت ارسلان کی فیملی دربدر ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xایک صارف نے لکھا کہ: چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنےوالوں نے 5 بیٹیوں سےباپ کا سایہ چھین لیا۔لاہور میں ارسلان نسیم جس کی عمر 14 سال ہے اس کو عدالت نے 3 ماہ بعد ریلیف دیا جیسےوہ اپنےگھر پہنچا اس کو دوبارہ اٹھانے کےلیے پولیس پہنچی۔ بیٹیوں کی چیخ و پکار کےصدمےکو والد برداشت نہ کرسکا اور ہارٹ اٹیک سےچل بسا!
Loading X post…
Open original post on Xایک صارف نے لکھا کہ:14 سالہ ارسلان نسیم : تین ماہ بعد جیل سے گھر پہنچا، پولیس دوبارہ گرفتار کرنے آگئی ، والد نے مزاحمت کی تو تشدد شروع کردیا ، تشدد سے والد کی موت واقع ہوگئی ، حکم ہوا کوئی جنازہ نہیں ، فوری دفن کرو ، اگر کسی نے جنازہ پڑھایا ، لوگوں کو میت دکھائی تو اس سے سخت سلوک ہوگا!
Loading X post…
Open original post on Xصدف اختر نے لکھا کہ:ہم کتنے ظلم گنیں، ہم کتنے قرض چکائیں، اپنے ہی ملک میں رہنے کے،ہم کس طرح جئیں، عدالتوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا، کسی کا باپ بھائی شوہر مر جائے، کسی کی بیٹی، ماں، بہن کی عزت لُٹ جائے، یا کئی کئی روز جیلوں میں بند رکھ کر ان پر فسطائیت کی جائے!
Loading X post…
Open original post on Xڈاکٹر شیریں بنگش نے لکھا کہ:ایک بیس سالہ لڑکی بشریٰ زیدی کی موت پر پورا کراچی اٹھا، احتجاج خون اور انتقام نے اگلے تیس سال کی تاریخ لکھی! کیا لاہور ارسلان کے ظلم پر ایسی ہی تاریخ لکھنے کی ہمّت رکھتا ہے ؟
Loading X post…
Open original post on Xخدیجہ صدیقی نے لکھا کہ: لاہور میں 14 سال کےارسلان کو پرسوں تین ماہ بعد رہائی ملی ابھی گھر پہنچا تھا ، پولیس آگئی پھر لینے یہ دیکھ کر والد کو ہارٹ اٹیک ہوا وہ فوت ہوگیا ۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5lahorsfaakbngai.jpg
Last edited:
Advertisement





