Advertisement

’فوج نے جے یو آئی (ف) کی مدد سے دہشتگردوں کو شکست دی‘

بنوں: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاک فوج ان کی جماعت کی مدد کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتی تھی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے ’بندوق کلچر‘ کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔

Jul-13-2016-17:56:31_fazal.jpg


انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی اور یہ جے یو آئی (ف) کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی کی طرح ملک میں علماء، طلبہ اور سیاسی کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔کانفرنس میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی سمیت جماعت کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کئی خودکش حملوں میں بال بال بچ چکے ہیں جبکہ ان کی جماعت کے قائدین اور کارکنان خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہونے والے خودکش حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے ملک میں دہشت گردی اور عسکریت پسندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’اسلحہ کلچر‘ ملک کو غیر مستحکم بنا رہا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کے کارکنان اپنے سیاسی حریف کے خلاف کبھی بھی ہتھیار نہیں اٹھائیں گے بلکہ ان کا مقابلہ سیاست سے ہی کیا جائے گا۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے الزام لگایا کہ امریکا اور دیگر مغربی ممالک کے نوجوان پاکستانیوں کو ہتھیار اٹھانے پر اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ان کی جماعت پارلیمانی سیاسیت پر یقین رکھتی ہے اور ملک میں جمہوری نظام کے تحفظ کے لیے ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں کوئی بھی جماعت جے یو آئی (ف) کی مدد کے بغیر حکومت قائم نہیں کر سکتی اور ملک میں نوجوان نسل کو بچانے اور مدرسوں کی حفاظت کے لیے ان کی یہ حکمت عملی ہے

کہ اپنی سیاسی حریفوں کا مقابلہ سیاسی محاظ پر کیا جائے۔
وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) اصلاحات اور اس کے خیبرپختونخوا کے ساتھ انضمام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت فاٹا اصلاحات اور فاٹا کی عوام کو قومی دھارے میں لانے کے خلاف نہیں ہےجبکہ یہ چاہتے ہیں کہ فاٹا کی عوام کے مستقبل کے اس اہم ترین فیصلے سے قبل مقامی عوام کی رائے ضرور لی جائےان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام سے متعدد معاہدے ہوئے ہیں جن کو زیرِ غور لانا چاہیے جبکہ فاٹا انضمام ایک نازک اقدام ہے جس سے قبل آئین میں اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔سیمینار سے خطاب کے دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے ختمِ نبوت حلف نامے کو اپنی اصل شکل میں بحال کرنے کے لیے انتخابی قوانین میں ترامیم کیں ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا
کہ اس معاملے پر سیاست کر کے پارلیمنٹ میں افراتفری پھیلائی گئی جبکہ ملک کے آئین کی بنیادی شکل کو تبدیل کیے بغیر اس میں مزید ترامیم کی ضرورت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ تحریک انصاف معاشرے میں مغربی تہذیب کو فروغ دے رہے ہیں جبکہ انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان کی پارٹی کو خیبر پختونخوا میں اسلامی اقدار اور پختون ثقافت کو ختم کرنے کے لیے صوبائی حکومت میں لایا گیا۔

Source
​
 
Advertisement
مولانا بہت افسوس ہوا کہ آپ بھی غداروں کے ٹولے کی کشتی میں سوار ہیں اور اسلام کا نام استعمال کر کے سیاست، مذہب اور ملک سب کو نقصان پہنچا رہے ہیں​
 
مولانا فضول تم اور نورا اسی فوج کے جنرل ضیاء
کی نا جائز اولاد ہو اور بیٹا چاہے کتنا بھی *****
ہو باپ نہیں بن سکتا
بائی دا وے ----- تم سے بڑا تخریب کار اور کون ہو
سکتا ہے یہ طالبان اور دعیش تمہارے مدرسوں کی
پیدا وار ہی تو ہیں
 
Advertisement
پیسے لے کر اپنے باپ کی مخبری کرنے والا حرام خورمنافق اسلام فروش اور بلیک میلر کسی تعارف کا محتاج نہیں
 
foj se bas yeh ghalti ho gayee kay yeh diesel wala bomb naheen phainka dehshat gardon par.. jis din yeh bomb phaink diya unn par.. dehshat gardi khatam ho jaaye gi..