Advertisement

’صدر ٹرمپ مغرور اور خطرناک ہیں‘

’صدر ٹرمپ مغرور اور خطرناک ہیں‘



_96720987_gettyimages-802036310.jpg
​

​
پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے 37 ممالک میں کیے جانے والے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ زیاد تر افراد کی نظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مغرور، غیر متحمل اور خطرناک ہیں۔​
سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیاں دنیا بھر میں سوائے اسرائیل اور روس کے انتہائی غیر مقبول ہیں۔پیو ریسرچ سینٹر کے سروے کے نتائج کے مطابق جہاں بات بین الاقوامی معاملات کی آتی ہے تو وہاں امریکی صدر پر اعتماد میں بڑے پیمانے پر کمی دیکھی گئی ہے۔سروے کے مطابق صرف 22 فیصد افراد کو اس بات پر یقین ہے کہ صدر ٹرمپ دنیا میں امریکہ کا کردار بہتر کر سکتے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں سابق صدر براک اوباما کے دور اقتدار کے آخری سالوں میں ان پر 64 فیصد افراد نے اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

یہ سروے 16 فروری سے آٹھ مئی کے دوران کیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گذشتہ ہفتے سی بی ایس کی جانب سے جاری کیے جانے والے سروے کے نتائج کے مطابق صدرات کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے امریکہ میں پسندیدگی کی شرح کم ہو کر 36 فیصد پر آگئی ہے۔جبکہ پیو ریسرچ کے مطابق صدر ٹرمپ کے آنے کے بعد کئی ممالک میں امریکہ کے لیے پسندیدگی کی شرح میں کمی آئی ہے۔تاہم 37 ممالک میں کیے جانے والے اس سروے میں سے صرف دو ممالک ایسے تھے جن کے لوگوں کا کہنا تھا کہ انھیں صدر ٹرمپ پر سابق صدر اوباما سے زیادہ بھروسہ ہے۔ادارے کے مطابق وہ دو ممالک روس اور اسرائیل ہیں۔


_96720985_gettyimages-802118052.jpg
​

​
پیو کے مطابق لاطینی امریکہ، شمالی امریکہ، یورپ، ایشیا اور افریقہ کے ممالک میں ایسے افراد میں کمی آئی ہے جو امریکہ کی شبیہ کے بارے میں مثبت خیالات رکھتے ہیں۔امریکی سربراہ پر جن ممالک کے لوگوں نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ان کا تعلق خصوصی طور پر امریکہ کے اتحادی یورپ، ایشیا، کینیڈا اور میکسیکو سے ہے۔اگر صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی بات کی جائے تو میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کی ان کی پالیسی کی 76 فیصد لوگوں نے مخالفت کی ہے۔

اسی طرح کی مخالفت صدر ٹرمپ کی جانب سے بین الاقوامی تجارتی معاہدوں، گلوبل وارمنگ سے متعلق پیرس معاہدے اور چھ مسلم ممالک پر سفری پابندی عائد کرنے کے حکم نامے کے لیے بھی دیکھی گئی ہے۔سروے کے نتائج میں ’اگر صدر ٹرمپ کے لیے کوئی مثبت بات سامنے آئی ہے تو وہ یہ ہے کہ زیادہ تر افراد انھیں مضبوط سربراہ سمجھتے ہیں۔ کچھ کا یہ ماننا ہے کہ وہ ایک کرشماتی، پڑھے لکھے یا عام لوگوں کا خیال رکھنے والے شخص ہیں۔‘

Source
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
اس میں کوئی شک نہیں ٹرمپ اس معاملے میں سابقہ صدور سے دو ہاتھ آگے ہے​
 
مغرور اور خطرناک کے ساتھ ہو سکتا ہے پکا لبرا بھی ہو لیکن منافق اور جھوٹا نہیں ہے
سمجھ تو گئے ہو گے پنساری جی



اس میں کوئی شک نہیں ٹرمپ اس معاملے میں سابقہ صدور سے دو ہاتھ آگے ہے​
 
پنساری جی. اتنی دور امریکا ٹرمپ شرمپ جیسوں کی سونگتے پھرتے ہو کبھی اپنے پراگندہ گریبانوں میں بھی جھانک لو ملک میں نا سہی اپنی ذات میں ہی بہتری پاؤ گے ، ویسے ٹھیکہ تو تم نے ساری دنیا کا لے رکھا ہے
لبرے تو لبرے ہیں ان کو کیا سمجھاتے ہو منافق اور دین کے جلی ٹھیکیداروں کو سمجھنا اور سمجھانا چاہئے

لبرے بھی سمجھ جائیں
 
BECAUSE it is ordering such evil barbaric acts/policies against other nations. US (under deep State) has become enemy of Humanity.
 
پنساری جی. اتنی دور امریکا ٹرمپ شرمپ جیسوں کی سونگتے پھرتے ہو کبھی اپنے پراگندہ گریبانوں میں بھی جھانک لو ملک میں نا سہی اپنی ذات میں ہی بہتری پاؤ گے ، ویسے ٹھیکہ تو تم نے ساری دنیا کا لے رکھا ہے
لبرے تو لبرے ہیں ان کو کیا سمجھاتے ہو منافق اور دین کے جلی ٹھیکیداروں کو سمجھنا اور سمجھانا چاہئے
تمھاری سونگھنے کی حس بہت اچھی ہے ٹھیکہ بھی نہیں لیا پھر بھی بیک وقت امریکا اور فورم دونوں سونگھ لیتے ہو
 
Advertisement
BECAUSE it is ordering such evil barbaric acts/policies against other nations. US (under deep State) has become enemy of Humanity.

kuchh bhi kar lo , dahashatgardo ko dhabardhoos karta rahega ,
angela merkel ki tarah asylum nahi dega .
 
’ٹرمپ ٹائم میگزین کے نقلی سرورق کی تصاویر ہٹائیں‘

_96724756_8edf2016-3226-403c-8f67-82fdf52ab283.jpg

امریکی جریدے ٹائم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ اپنے گالف کلبوں سے جریدے کے ان نقلی سر ورق کی تصاویر کو ہٹائیں جن پر ان کی تصویر ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا کے گالف کلب میں ٹائم میگزین کا سرورق فریم ہو کر لگا ہوا ہے جس پر ٹرمپ کی تصویر ہے اور اس کے ساتھ شہ سرخی ہے 'ڈونلڈ ٹرمپ: دی اپرینٹس از ٹیلی وین سمیش' یعنی دی اپرینٹس ٹی وی پروگرام نہایت کامیاب ہے۔
یہ تصویر ٹرمپ کے چار گالف کلبوں میں فریم کر کے لگائی گئی ہے۔
ٹائم میگزین کی ترجمان کا کہنا ہے 'یکم مارچ 2009 کی یہ تصویر ٹائم میگزین کے کسی بھی فارمیٹ میں نہیں چھپی۔ اس تاریخ کے اصل میگزین کے سر ورق پر اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی تصویر تھی۔'
'میں تصدیق کرتی ہوں کہ ٹائم کا یہ سر ورق اصل نہیں ہے۔'
واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ ٹائم میگزین نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ اس تصویر کو ہٹائیں۔
_96724757_1da011bc-600c-4558-8d6a-35b03264a0ae.jpg

اخبار کے مطابق پہلی نظر میں یہ سرورق اصل لگتا ہے لیکن بغور دیکھیں تو اس کا سرخ رنگ کا ہاشیہ بہت باریک ہے جبکہ ٹائم میگزین کا ہاشیہ چوڑا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹائم میگزین کے سرورق پر ٹرمپ کی تصویر صرف ایک بار چھپی ہے اور وہ جنوری 1989 میں۔ اور اس کے بعد دسمبر 2016 میں جب ان کو جریدے نے 'پرسن آف دی ایئر' قرار دیا تھا۔
صدر ٹرمپ کی ترجمان سارہ ہکابی نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ وہ گالف کلب میں لگی تصویر پر تبصرہ نہیں کریں گی۔
http://www.bbc.com/urdu/world-40431843

​