atensari
(50k+ posts) بابائے فورم

وہ مساجد کو ’دشمنوں کے اڈے‘ اور مسلمانوں کو ’پاگل کتے‘ کہتے ہیں اور ان پر برمی خواتین کے اغواء اور ریپ کا الزام لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ لوگ بہت زیادہ بچے پیدا کرتے پیں۔
کئی برسوں تک میانمار میں حکام دنیا کے اس سب سے زیادہ متنازعہ راہب کو تحفظ فراہم کرتے رہے ہیں جس سے ان کو نفرت پھیلانے کا موقع ملا۔ لیکن اب آنگ سان سوچی پر حملے کے بعد حکام نے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی بغاوت کے الزامات کے تحت گرفتاری کا امکان ہے۔
تو آشین وراڈو آخر ہیں کون؟
وراڈو سب سے پہلے سن 2001 میں منظر عام پر آئے جب انہوں نے مسلمانوں کے کاروباری بائیکاٹ کی اپیل کی۔
سن 2003 میں انہیں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی لیکن 2010 میں عام معافی کی وجہ سے وہ جیل سے باہر آ گئے۔ لیکن جیل کے اس تجربے نے بھی ملک کی مسلمان اقلیت کے خلاف ان کے غصے کو کم نہیں کیا۔
وراڈو پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے بہت تحمل سے بات کرتے ہیں لیکن عوامی اجتماعات میں ان کا لب و لہجہ بالکل مختلف ہوتا ہے۔ ان کی نفرت انگیز تقاریر اسلام دشمن جذبات ابھارتی ہیں۔ انہوں نے مسلمان مردوں کی بودھ خواتین سے شادی کے خلاف زبردست مہم بھی چلائی تھی۔
انہوں نے ایک جگہ کہا کہ ’آپ کسی سانپ کو اس لیے نظر انداز نہیں کر سکتے کہ وہ چھوٹا ہے‘۔

’بودھوں کا بن لادن‘ کون ہے؟
وراڈو میانمار کے وہ بودھ راہب ہیں جو مسلمان مخالف تقریروں کی وجہ سے عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے۔ اب آنگ سان سوچی کو نشانہ بنانے کی وجہ سے میانمار کی ایک عدالت نے ان کے خلاف بغاوت کے مقدمے کا آغاز کیا ہے۔

Last edited by a moderator: