Advertisement

۔ پاکستان سے چرائی گئی کاریں؟

مملکت خداداد پاکستان جسمیں مکمل طور پر کوئی کار،ٹرک نہیں بنتی البتہ دنیا جہان میں بننے والی کاریں اس ننگی بھوکی مقروض مسلم حکومت میں منگوائی اور پائی جاتیں ہیں۔

چوری چکاری کے ماہرین روز اوّل سے لیکر روز آخر تک چوری کے مراحل سے گزار کر اس امپورٹ پر ڈیوٹی اسسمنٹ سے لیکر اس گاڑی کے روز آخر تک چوری سے گزرتے اسکا اختتام افغانستان میں لیجاکر کرتے ہیں۔اس چور مافیا کے ہاتھ اتنے بڑے اور مضبوط ہیں کہ انکے قبضے میں آئی ہوئی گاڑی بغیر تاوان ادا کئے کوئی مرکزی وزیر یا اعلی عہدےدار تک نہیں چھٹا سکتا۔

ایک طرف چور طاقتیں اتنی مضبوط دوسری جانب اس ملک میں ان گاڑیوں پر انکے انجن تبدیل خراب ہونے کی صورت میں اگر تبدیل کئے جاتے ہیں تو انکے انجن نمبر تبدیل کرنے کی قانونی مو شگافیاں اتنی طویل اور پیچیدہ ہیں کہ انسان نئے انجن کے کوائف کی تصدیق کرنے میں ہی خون تھوک دیتا ہے،تب جا کر اس نئے انجن کا باقاعدہ اندراج اسکی رجسٹریشن بک میں ہوتا ہے۔

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں گاڑی یا کار اپنے چیسس نمبر پر مستند مانی جاتی ہے اور انجن کے نمبر کو غیر اہم جانا جاتا ہے مگر اس ملک کی ریت دنیا سے مختلف ہے،عوام کو بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکا جاتا ہے غیر اہم معاملات میں پھنسا کر قانونی نکات پر بحث و مباحثات میں تمام ارسطو( چرس تو) مصروف لگے ہوتے ہیں اور اپنا رزق حرام کر رہے ہوتے ہیں۔

میری اعلی حکام سے استدعا ہے کہ دنیا میں رائج انجن کے غیر اہم رتبے کو تسلیم کرکے یا تو قانون میں تبدیلی کرے یا دنیا میں اپنے یہاں بنائے قانون کو رائج کرے تاکہ ان غیر اہم مرحلوں کو آسان کرکے لوگوں میں حکومت مقبولیت پائےاور وطن دوست ہونے کا مظاہرہ کریں۔
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
غیر اہم معاملات میں پھنسا کر قانونی نکات پر بحث و مباحثات میں تمام ارسطو( چرس تو) مصروف لگے ہوتے ہیں


چرس تو

:lol:
 


دنیا میں آٹو موٹیو انڈسٹری کا قبلہ جرمنی ہے، اور یہاں انگولشٹڈ، شٹٹگارٹ، میونخ میں آؤڈی، ڈیملر اور بی ایم ڈبلیو میں کافی پاکستانی انجینئرز کام کرتے ہیں

لیکن پاکستان میں آٹو موٹیو انڈسٹری کو موت پڑتی ہے ان انجینئرز کو رکھتے ہوئے۔ کیونکہ یہ پیسے بچانے کے چکروں میں ہیں،، میٹرک کے بعد 6 مہینے کا ڈپلومہ کرنے والا پروڈکشن پلاننگ کا چیف لگ سکتا ہے،، کیونکہ سیٹھ کو تنخواہ کم دینی پڑتی ہے
یہی حال موٹر رجسٹریشن اور ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کا بھی ہے۔

 
Advertisement
مملکت خداداد پاکستان جسمیں مکمل طور پر کوئی کار،ٹرک نہیں بنتی البتہ دنیا جہان میں بننے والی کاریں اس ننگی بھوکی مقروض مسلم حکومت میں منگوائی اور پائی جاتیں ہیں۔
چوری چکاری کے ماہرین روز اوّل سے لیکر روز آخر تک چوری کے مراحل سے گزار کر اس امپورٹ پر ڈیوٹی اسسمنٹ سے لیکر اس گاڑی کے روز آخر تک چوری سے گزرتے اسکا اختتام افغانستان میں لیجاکر کرتے ہیں۔اس چور مافیا کے ہاتھ اتنے بڑے اور مضبوط ہیں کہ انکے قبضے میں آئی ہوئی گاڑی بغیر تاوان ادا کئے کوئی مرکزی وزیر یا اعلی عہدےدار تک نہیں چھٹا سکتا۔
ایک طرف چور طاقتیں اتنی مضبوط دوسری جانب اس ملک میں ان گاڑیوں پر انکے انجن تبدیل خراب ہونے کی صورت میں اگر تبدیل کئے جاتے ہیں تو انکے انجن نمبر تبدیل کرنے کی قانونی مو شگافیاں اتنی طویل اور پیچیدہ ہیں کہ انسان نئے انجن کے کوائف کی تصدیق کرنے میں ہی خون تھوک دیتا ہے،تب جا کر اس نئے انجن کا باقاعدہ اندراج اسکی رجسٹریشن بک میں ہوتا ہے۔
دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں گاڑی یا کار اپنے چیسس نمبر پر مستند مانی جاتی ہے اور انجن کے نمبر کو غیر اہم جانا جاتا ہے مگر اس ملک کی ریت دنیا سے مختلف ہے،عوام کو بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکا جاتا ہے غیر اہم معاملات میں پھنسا کر قانونی نکات پر بحث و مباحثات میں تمام ارسطو( چرس تو) مصروف لگے ہوتے ہیں اور اپنا رزق حرام کر رہے ہوتے ہیں۔
میری اعلی حکام سے استدعا ہے کہ دنیا میں رائج انجن کے غیر اہم رتبے کو تسلیم کرکے یا تو قانون میں تبدیلی کرے یا دنیا میں اپنے یہاں بنائے قانون کو رائج کرے تاکہ ان غیر اہم مرحلوں کو آسان کرکے لوگوں میں حکومت مقبولیت پائےاور وطن دوستی کا مظاہرہ کریں۔