اینکر پرسن شہید ارشد شریف کے قتل کیس کیلئے قانونی معاونت کی پیشکش کرنے پر اینکر معید پیر زادہ نے جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پر شوکت عزیز صدیقی خود میدان میں آ گئے اور قانونی کارروائی کی دھمکی دے ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹوئٹ کیا کہ شوکت عزیز صدیقی نے الزام لگایا ہے کہ ارشد شریف کیس کیلئے جو لیگل ایڈ تحریک انصاف فراہم نہیں کر سکی وہ اس نے فراہم کی ہے ارشد شریف کے وارث خواتین اور بچے ہیں، یہ شخص رانگ نمبر ہے، یہ ان کو مس گائیڈ کرے گا۔
Loading X post…
Open original post on Xجس پر معید پیرزادہ نے کہا شوکت عزیز صدیقی پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات وفادار ہیں اگر وہ اب یہ کیس لڑیں گے تو یہ اس کیس کو ہائی جیک کر کے اس کو مطلوبہ سمت میں لیجانے کی کوشش ہو گی۔ براہ کرم اس پر اپ ڈیٹ اور تبصرہ کریں!
تاہم معیدپیرزادہ کا الزام جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کو نہ بھایا انہوں نے اینکر پرسن کو کہا کہ وہ ایک جھوٹے شخص ہیں جو کہ نفرت پھیلاتے ہیں۔ میری شخصیت اور وفاداری سے متعلق غلط معلومات پھیلانا بند کریں۔
آپ نے جو کچھ بھی کہا وہ جھوٹ کا پلندہ اور قابل مذمت ونفرت ہے۔ انہوں نے معید پیرزادہ کو کہا کہ جو بھی کہا ہے اس پر فوراً معافی مانگو ورنہ میں تمہارے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔
Loading X post…
Open original post on XAdvertisement





