Advertisement

یہ بغاوت نہیں، پرخلوص کوشش ہے

151111171221_nawaz_sharif_army_pakistan_640x360_afp_nocredit.jpg


پاکستانی فوج کی جانب سے کورکمانڈرز کانفرنس کے بعد جاری کیے جانے والے بیان میں حکومت کو اپنی حکمرانی کو بہتر کرنے حوالے سے مشورہ سے ملک میں بحث چھڑ گئی ہے۔
ماضی میں بھی جمہوری حکومت اور فوجی قیادت کے درمیان اختلافات کی باتیں ہوتی رہی ہیں اور دونوں ہی طرف سے اس کی تردید کی جاتی رہی ہے لیکن فوج کے تازہ بیان کے بعد لوگ پھر سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ کہیں تازہ بیان کسی کشیدگی کا اشارہ تو نہیں؟فوج کو کیا ہدایات دینے کا اختیار ہے؟ویڈیو رپورٹدو شریفوں میں گڑبڑ ہوئی تو سویلین شریف کے ساتھ: اچکزئیراحیل شریف کا موڈ اچھا رکھنے کی ڈیوٹیپارلیمان کے کئی اراکین اسے جمہوری حکومت اور فوج کے درمیان اختلاف سے تعبیر کرتے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان کہتے ہیں: لگا تو یہی کہ شاید ان کے بیچ میں کوئی دراڑ ہے جس کا اظہار کیا گیا۔اگر ایسا نہیں ہے تو وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقاتیں ہوتی ہیں جن میں یہ باتیں اندر بیٹھ کے ہوسکتی ہیں بجائے اس کے کہ یہ میڈیا میں آئیں۔انھوں نے کہا کہ فوج کے ایسے بیانات سے دنیا پر یہ تاثر جاتا ہے کہ پاکستان میں آج بھی فوج کی بالادستی ہے۔ہندوستان آپ کا دشمن ہے، افغانستان کو بھی آپ نے دشمن بنا لیا ہے۔ تو پھر دنیا اسے اس طرح سے دیکھتی ہے کہ وہ ہماری سول حکومت کے ساتھ کیا مذاکرات کریں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی پر تنقید کے لیے پارلیمان موجود ہے اور آرمی چیف کو اپنی رائے براہ راست وزیر اعظم کو دینی چاہیے۔

راولپنڈی میں منگل کے روز ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس کے بعد فوج نے جو بیان جاری کیا اس میں سویلین اداروں کی کی کارکردگی، قبائلی علاقوں میں التوا کی شکار اصلاحات اور نامکمل تفتیشوں کو اہم مسائل بتایا گیا ہے جس سے یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ فوج تو دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنا کام کر رہی ہے مگر حکومت اور سویلین ادارے اپنا خاطر خواہ کردار ادا نہیں کررہے۔

حکومت کہتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد میں بہت سی مشکلات درپیش ہیں اور یہ کہ فوج کا یہ بیان مثبت اور تعمیری رائے سمجھتی ہے۔ مسلم لیگ نون کے سینیٹر اور ریٹائرڈ جنرل عبدالقیوم نے بی بی سی اردو سروس کو بتایا کہ یہ کوئی بغاوت نہیں ہے۔ یہ ایک بڑی پرخلوص کوشش ہے کہ ہم ان مقاصد کے حصول کے لیے آگے چلیں اور ہمارے جو ادارے پیچھے رہ رہے ہیں وہ آگے آئیں اور مجھے یقین ہے کہ اس پر نوٹس لیا جائے گا۔
یہ بغاوت نہیں ہے
یہ کوئی بغاوت نہیں ہے۔ یہ ایک بڑی پرخلوص کوشش ہے کہ ہم ان مقاصد کے حصول کے لیے آگے چلیں اور ہمارے جو ادارے پیچھے رہ رہے ہیں وہ آگے آئیں اور مجھے یقین ہے کہ اس پر نوٹس لیا جائے گا۔​
​
سینیٹر عبدالقیوم​
​


انھوں نے کہا کہ کل آرمی چیف سے ملاقات کے دوران جن نکات کی نشاندہی کی گئی وزیر اعظم نے اسی وقت ان پر احکامات جاری کیے اور کہا کہ آرمی چیف بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں۔پاکستان میں یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل یا نیشنل ایکشن پلان کی قیادت فوج کے ہاتھوں میں رہی ہے۔ بعض تجزیہ کاروں کے بقول فوج نے اس بیان سے عوام اور حکومت دونوں کو پیغام پہنچانے کی کوشش کی ہے۔بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے تجزیہ کار مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ اگر سیاسی اعتبار سے دیکھیں تو یہ ایک چارج شیٹ ہے۔ اس کا مطلب عوام کو یہ بتانا ہے کہ ہم یہ بات حکومت سے کہہ رہے ہیں تاکہ لوگوں کو بھی پتہ چلے کہ مختلف طاقتوں کی مختلف مسائل پر کیا پوزیشن ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کو کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔ خاص طور پر مدرسوں اور قبائلی علاقوں کی اصلاحات اور انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نیکٹا کو بااختیار اور فعال بنانے کے لیے۔ ان معاملات میں حکومت کی جو کارکردگی ہے وہ قابل فخر نہیں ہے اور وہ جب تک اسے ٹھیک نہیں کرے گی تو اس پر ادھر اُدھر سے تنقید ہوتی رہے گی۔جمہوری قوتیں شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہیں تصور کیے جانے والے قبائلی علاقوں میں اصلاحات پر ہمیشہ سے زور دیتی رہی ہیں مگر کبھی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ ایسے وقت میں جب فوج وہاں آپریشن میں مصروف ہے، کیا سویلین حکومت ان علاقوں کے بارے میں کوئی بڑا فیصلہ کر سکتی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ جمہوری حکومت اس معاملے پر فوج کی حمایت کا فائدہ کیسے اٹھاتی ہے۔
http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2015/11/151111_army_statement_reaction_ra?ocid=socialflow_facebook
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: یہ بغاوت نہیں، پرخلوص کوشش ہے :سینیٹر عبد&#1575

پٹواریو اب تو رونا حتم ہونا چاہے
اپنے ہی سینیٹر نے اسی پر خولوص کوشیش قرار دیا
 
یہ ایک اچھا بیان ہے . اور ایک اچھی بات ہے .


الله کرے ایسا ہی ہو . اگر ہماری قوم کو چھترول کی ضرورت ہے تو حسنی مبارک صدام حسین جیسا امیرالمومنین ہمیں بھی ملنا چاہئیے .


اس ملک میں مسلہ پھر ووہی ہے کہ جمہوریت کا حقیقی جزو حقیقی اپوزیشن ہی نہیں ہے اپنے مفادات کی حفاظت کے لیے سبھی اکٹھے ہو جاتے ہیں لیکن قوم کے مفاد کے لیے طنز اور مزہ پر ہی افاقہ کر لیتے ہیں


مثال تو ہمارے سامنے کے پی کے احتساب کمیشن کی بھی ہے . اور قانون سازی کی بھی .. کاش پاگل اعلیٰ نے سڑک پر گھسیٹ کر لوٹا پیسا نکلوانے کے دعوے نہیں کے ہوتے تو ہم زدرادری کو بھی شریف خاندان کا ہی گند سمجھ لیتے


ویسے کوئی کہتا تھا کہ احتساب اور آپریشن حکومت کر رہی ہے .... پتہ نہیں یہ پیدا ہی جمہوری جھوٹ بولتے ہوۓ تھے ...؟


ویسے جنرل صاحب ابھی ابھی عمرہ کر کے اۓ ہیں . پتہ نہیں کہیں الله نے دلوں کے ڈر نہ نکال دے ہوں .. آخر شہیدوں کا خون ہے .. کسی لعنتی حرام خور خاندان کا چشم و چراغ تو نہیں
 
Advertisement
Re: یہ بغاوت نہیں، پرخلوص کوشش ہے :سینیٹر عبد&#

پٹواریو اب تو رونا حتم ہونا چاہے
اپنے ہی سینیٹر نے اسی پر خولوص کوشیش قرار دیا
ذرا انکی سادگی تو دیکھیں
چھتر بھی مارتے ہیں لیکن بڑے خلوص کے ساتھ
(bigsmile)
 
سڑک پر گھسیٹ کر لوٹا پیسا نکلوانے کے دعوے نہیں کے ہوتے


جناب ان کی پوری الیکشن کمپین اسی بات پر فوکس کر رہی تھی - لوگ تنگ تھے زرداری سے اور اسی چکر میں ن لیگ کو ووٹ پر گئے​
 
بلاشبہ یہ ایک پرخلوص کوشش ہے
ہر قسم کی سیاست سے پاک

مگر ں لیگیوں کو فوج کو گالی دینے کا موقع مل گیا ہے

بجاۓ اسکے کے گڈ گورننس کریں
کرپشن نا کریں
مزید قرضے نا لیں
اور جھوٹے وعدے نا کریں

یہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے...فوج پر چڑھ دوڑے ہیں

شرم آنی چاہئے انھیں
 
Advertisement
"چور، نالے چتر"
اگر ہم کہیں کہ حکومت کرپٹ ہے، فلان فلاں منصوبوں میں کرپشن کی ، پنجاب پولیس کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے وغیرہ؛؛ تو جواب ملتا ہے آپ جمہوریت کے مخالف ہیں پاکستان کے دشمن ہیں ایسی باتوں سے جمہوریت کو خطرہ ہے۔
اور اگر یہی بات فوجی ترجمان کرے کہ آپ کرنے والے کام نہیں کررہے گڈ گورننس کو بہتر کریں ؛؛ تو جواب ملتا ہے دیکھیں غیر آئینی گفتگو سے پرہیز کریں یہ آپکے دائرہ اختیار میں نہیں وغیرہ ۔

لبِ لباب یہ کہ کرپشن بھی خوب کرنی ہے اور کسی کو جوابدہ بھی نہیں ہونا ۔
یعنی "چور، نالے چتر "۔​
 
Re: یہ بغاوت نہیں، پرخلوص کوشش ہے :سینیٹر عبد&#

ذرا انکی سادگی تو دیکھیں
چھتر بھی مارتے ہیں لیکن بڑے خلوص کے ساتھ
(bigsmile)
Charlie chaplin ne sach kya ey.
365 charitar naar dy
saara saal bandy nu maardy
 
Re: یہ بغاوت نہیں، پرخلوص کوشش ہے :سینیٹر عبد&#

Charlie chaplin ne sach kya ey.
365 charitar naar dy
saara saal bandy nu maardy

پہلی بار کسی نے چارلی چپلن کو قوٹ کیا ہے
آپ انکی بڑی مداح لگتی ہیں
 
Advertisement
problem is : PMLn wants powers and looting and they want no check and ballence on them.....but should be a check and balance on every one else who ask question.........so this is bothering them now.........if Army topple NS this time....they should not only hang NS but should hang the 7 generations of NS family.......in terrorism and traitor, and corruption..........
 
The Army should mind their own business , probably after a year they would say " we told you to do good hukmarani ,you failed ,let us take over"

Frigging mind your own business Army.
 
Hassan-Nisar-Blast-on-Nawaz-SharifZardari-and-Fazal-ur-Rehman.png



ان حرام خوروں کی شکلیں تو دیکھو ..


ایک دوسرے کی حرام کمائی چھپانے کے لیے ملک کو برباد کر رہے ہیں