Advertisement

یہ اسلام آباد پولیس ہے یا رضیہ ہے جوغنڈوں میں پھنس گئی ؟چیف جسٹس عامرفاروق

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی جلسے سے متعلقہ مقدمات میں لگے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیدیا

اس ایف آئی آر کا آتھر بھی دلچسپ ہے، یہ اسلام آباد پولیس ہے یا رضیہ ہے جوغنڈوں میں پھنس گئی ہے ، شعیب شاہین نے پستول رکھ لیا فلاں نے ڈانڈا مارا ، بیرسٹر گوہر نے اسلحہ رکھ لیا ، یہ کیا ہے کیا میں نہیں جانتا بیرسٹر گوہر کو ، چیف جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد جلسے کے بعد درج FIR کا متن سن کر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بھی ششدر رہ گئے۔۔

اس ایف آئی آر کا آتھر بھی دلچسپ ہے، یہ اسلام آباد پولیس ہے یا رضیہ ہے جوغنڈوں میں پھنس گئی ہے ، شعیب شاہین نے پستول رکھ لیا فلاں نے ڈانڈا مارا ، بیرسٹر گوہر نے اسلحہ رکھ لیا ، یہ کیا ہے کیا میں نہیں جانتا بیرسٹر گوہر کو ، کیامیں نہیں جانتا ہم نہیں جانتے کیا شعیب شاہین کو ، یہ تضحیک ہے، چیف جسٹس

پی ٹی آئی قیادت پر جلسے پر درج مقدمات کی حقیقت محض اتنی ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد ایف آئی آرز پڑھ رہے ہیں اور چیف جسٹس عامر فاروق کی سنتے ہوئے ہنسی نہیں رُک رہی

کریڈٹ دینا ہو گا کہ بڑے عرصے بعد اچھی کامیڈی دیکھنے کو ملی ہے،جس نے بھی یہ ایف آئی آر لکھی اس نے اچھی کامیڈی لکھی ہے، شعیب شاہین پر پستول ڈال دی، شعیب شاہین کو میں نہیں جانتا؟ گوہر خان کا کہہ رہے ہیں کہ پستول نکال لی، گوہر کو آپ اور میں نہیں جانتے؟، چیف جسٹس عامر فاروق


کامیڈی آپ نے پڑھ لی، اب اِن سے کیا برآمد کرنا ہے؟ چیف جسٹس عامر فاروق

شیرافضل مروت سے پستول برآمد ہو گیا ہے، پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد

4 دن ہو گئے، آپ نے جو کرنا تھا وہ کر لیا ہے، 8 دن کا ریمانڈ کیوں دیا گیا؟ دو دن کا دے دیتے،کسٹڈی دی جاتی ہے لیکن حتمی طور پر کسٹڈی کورٹ کی ہی ہوتی ہے، اس مقدمہ میں مضحکہ خیز قسم کے الزامات لگائے گئے ہیں اور 8 دن کا ریمانڈ دیدیا، چیف جسٹس

ایم این اے زین قریشی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے گرفتاری چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت،عدالت نے زین قریشی کی درخواست بھی دیگر ارکان اسمبلی کی درخواست کے ساتھ یکجا کردی ،چیف جسٹس عامر فاروق نے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی
​