Advertisement

یہاں ہر بندہ اپنی چونچ کے حساب سے بوٹی اتار رہا ہے:حسن نثار


اپنے سائز کے مطابق یہاں جس کی جتنی بڑی چونچ ہے، اتنی بڑی وہ ایک دوسرے کی بوٹی اتار رہا ہے۔ ملک اسلامی بھی ہے، جمہوریہ بھی ہے، پاکستان بھی ہے، تینوں چیزیں نہیں ہیں، پاکیزگی کا پ نہیں ہے، جمہوریت کی ج نہیں ہے، اسلامی کا الف نہیں ہے لیکن لگے ہوئے ہیں، لگے ہوئے ہیں۔ حسن نثار

"وزیراعظم نے وزراء کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی"- اینکر۔۔ "او یار۔۔ کیا رپورٹیں؟ کیا وزیراعظم؟ کیا کارکردگی وزیروں کی؟کیا 27 کروڑ، 28 کروڑ رپورٹیں پھر نہیں رہی سڑکوں پہ؟ جن پہ انکی کارکردگی چھپی ہوئی ہے۔ اس ملک میں نہ علاج ہے، نہ اناج ہے، نہ علم ہے، نہ انصاف ہے۔ وزیرداخلہ کہہ رہے ہیں کہ کارکردگی کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہونا چاہئے، تھرڈ پارٹی تو عوام ہیں۔ عوام کو کہو کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ شروع کردو، پھر دیکھو تماشا"-حسن نثار
​