Advertisement

یوٹرن اور صراط مستقیم

saleem-safi.jpg


یوٹرن اور صراط مستقیم​

سلیم صافی

آپ نے کسی کو امید دلائی ہو کہ اگلے سال ان کو باعزت نوکری دلوائیں گے ۔ ایک سال ان سے انتظار بھی کروایا ہو۔ اس امید کے بدلے میں انہوں نے آپ پر پیسہ بھی خرچ کیا ہو اور آپ کو وقت بھی دیا ہو۔ سال کے درمیان میں وہ وقتاً فوقتاََ آپ کو وعدہ یا د دلاتے رہے اور آپ اپنے وعدے کی تجدید کرتے ہوئے ان کو یقین دلاتے رہے کہ نوکری بہر صورت دلوائوں گا لیکن سال مکمل ہونے کے بعد آپ یوٹرن لے کر اس شخص سے کہیں کہ ان کو تو نوکری نہیں مل سکتی ۔ اس تناظر میں یہ یوٹرن جھوٹ ہے اور جھوٹ کو اللہ نے سنگین ترین انسانی جرائم میں سرفہرست قرار دیا ہے ۔ شاید اسی لئے ریاست مدینہ قائم کرنے والے اللہ کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جھوٹ کو منافق کی چار نشانیوں میں سے ایک قرار دیا ہے اور پھر اللہ نے اپنی کتاب میں وعید سنائی ہے کہ جہنم میں منافق کا ٹھکانہ کافروں سے بدتر ہوگا۔انّ المنافقین فی الدّرک الاسفل من النّار۔

یوٹرن لینے والے کا دوسرا نام وعدہ خلاف بھی ہے ۔ آپ نے قوم سے وعدہ کیا کہ میں تمہیں کشمیر فتح کرکے دوں گا لیکن وقت آنے پریوٹرن لے کر آپ ان کو نصیحت کریں کہ زمینی حقائق کی روشنی میں کشمیر کو بھول جائیں ۔ آ پ نے قوم سے وعدہ کیا ہو کہ میں کبھی غیرجمہوری طاقتوں سے ساز باز نہیں کروں گا ۔ آپ کے اس وعدے کی بنیاد پر لاکھوں لوگوں نے آپ کو اپنی امیدوں کا مرکز بنا لیا ہو لیکن وقت آنے پر یوٹرن لے کر آپ ان قوتوں کا آلہ کار بن جائیں ۔ تو یہ وعدہ خلافی ہے ۔ آپ نے وعدہ کیا ہو کہ آپ کسی کرپٹ کو ساتھ نہیں ملائیں گے لیکن وقت آنے پر آپ یوٹرن لے کر عذر پیش کریں کہ کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملانا مجبوری ہے ۔ یہ سب کچھ یوٹرن اور وعدہ خلافی ہے ۔ اسی طرح آپ نے وعدہ کیا ہو کہ آپ مرجائیں گے لیکن اسمبلی کے اندر دوبارہ نہیں جائیں گے ۔ آپ کے اس وعدے کو سچا مان کر لاکھوں لوگوںنے اپنی زندگیوں کے ہزاروں گھنٹے ضائع کئے ہوں۔ پولیس کے ڈنڈے کھائے ہوں اور لوگوں سے لڑائیاں مول لی ہوں لیکن ایک دن پھر آپ اچانک یوٹرن لے کر اس اسمبلی کے اندر چلے جائیں تو یہ ان لوگوں کے ساتھ وعدہ خلافی ہے ۔ یوں آسان الفاظ میں وعدوں سے متعلق یوٹرن لینے والا وعدہ خلاف ہوتا ہے اور ریاست مدینہ قائم کرنے والے اللہ کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وعدہ خلافی کو بھی منافق کی چار نشانیوں میں سے ایک قرار دیاہے اور پھر اللہ نے اپنی کتاب میں وعیدسنائی ہے کہ جہنم میں منافق کا ٹھکانہ کافروں سے بھی بدتر ہوگا۔ انّ المنافقین فی الدّرک الاسفل من النّار۔
آپ کے پاس کسی نے امانت رکھی ہو ۔ آپ نے ان کو ہر طرح کا یقین دلایا ہو کہ ان کی امانت محفوظ رہے گی ۔ وقتاً فوقتاً آپ ان کو یقین دلاتے رہے کہ ان کی امانت کا ہر طرح خیال رکھا جائے گا لیکن اچانک ایک روز یوٹرن لے کر آپ اس شخص کو بتادیں کہ ان کی امانت تو ضائع ہوگئی ہے۔ اسے سادہ الفاظ میں خیانت کہا جائے گا۔ ہمیں ہمارے علماء اور لیڈر بتاتے ہیں کہ ووٹ اور لیڈر پر اعتماد امانت کی ایک قسم نہیں بلکہ اہم ترین قسم ہے ۔ اب اگر کوئی لیڈر یوٹرن لیتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے ووٹروں اور اپنے اوپر اعتماد کرنے والوں کی امانت میں خیانت کرتا ہے ۔ اس تناظر میں یوٹرن لینے یا امانت میں خیانت کرنے والا خائن ہوتا ہے ۔ ریاست مدینہ قائم کرنے والے اللہ کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خیانت کوبھی منافق کی چار نشانیوں میں سے ایک قرار دیا ہے اور پھر اللہ نے اپنی کتاب میں وعید سنائی ہے کہ جہنم میں منافق کا ٹھکانہ کافروں سے بدتر ہوگا۔انّ المنافقین فی الدّرک الاسفل من النّار۔
ریاست مدینہ کےبانی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جو قرآن نازل ہوا اس میں حکمت کا درس تو دیا گیا ہے لیکن یوٹرن سے سختی سے منع کیا گیا ہے ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے بیٹے کو قربان کرنے پرتو آمادہ ہوجاتے ہیں لیکن یوٹرن کا خیال بھی ذہن میں نہیں لاتے ۔ فرعون نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے خلاف ہرحربہ استعمال کیا لیکن اللہ کے اس نبی نے کبھی یوٹرن کا نہیں سوچا ۔ اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کو قریش مکہ نے ہر طرح کالالچ اور ترغیب دی لیکن آپﷺ صراط مستقیم پر گامزن رہے ۔ آپ کو ہجرت کی صعوبت برداشت کرنی پڑی لیکن کسی یوٹرن کے لئے آمادہ نہ ہوئے اورصراط مستقیم پر گامزن رہے۔آپ نے ہر طرح کی آزمائش اور سختی برداشت کی لیکن قریش اور اہل کتاب کے ساتھ کئے گئے کسی بھی معاہدے پر یوٹرن تو کیا لیفٹ یا رائٹ ٹرن بھی نہیں لیا۔ یہ تو خیر اللہ کے پیارے نبیوں کا معاملہ ہے جواللہ کے برگزیدہ انسان تھے اور وہاں سے براہ راست رہنمائی پاتے تھے ۔ ان کا تو معاملہ ہی الگ ہے لیکن اللہ نے آخری نبی ﷺ کے امتیوں کا جو وصف بیان کیا ہے وہ یہی ہے کہ ان کی زندگی یوٹرن سے پاک ہوتی ہے ۔ وہ صراط مستقیم پر گامزن رہتے ہیں اور دن میں پانچ وقت درجنوں مرتبہ اللہ سے صراط مستقیم پر گامزن رہنے کی دعا مانگتے ہیں۔ قرآن کی پہلی سورت یعنی سورۃ فاتحہ میں ہے کہ اھدناالصراط مستقیمoصراط الذین انعمت علیھم غیر المغضوب علیھم ولا الضالینoترجمہ :اے اللہ ہم کو سیدھے راستے چلا۔ ان لوگوں کے راستے پر جن پر تو نے اپنا کرم کیا۔ نہ ان کے رستے پر جو آپ کے غضب کے مستحق ٹھہرے اور جو گمراہ ہیں ۔ گویا اللہ رب العالمین نے بالکل واضح کردیا ہے کہ صرف وہی لوگ ان کے فضل و کرم کے مستحق ٹھہرتے ہیں جو صراط مستقیم پر چلتے ہیں اور یوٹرن لینے والے گمراہ ہیں جو ان کے غضب کے مستحق قرار پاتے ہیں ۔یوں مومن کے لئے یوٹرن لینے سے گریز اور صراط مستقیم پر گامزن رہنا اس قدر ضروری ہے کہ اللہ کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سورۃ فاتحہ کو نماز کا حصہ بنا دیا جس میں صراط مستقیم پر گامزن رہنے اور یوٹرن سے دور رہنے کی دعا مانگی گئی ہے اور پھر ہر مسلمان کے لئے یہ لازم کیا گیا کہ وہ دن میں کئی مرتبہ اپنے رب سے یہ دعا مانگے کہ اسے صراط مستقیم پر گامزن رکھا جائے ۔ لیکن المیہ یہ ہے کہ ہمیں اس وقت ایسا لیڈر نصیب کرایا گیا ہے کہ جو نام تو ریاست مدینہ کا لیتے ہیں لیکن لیڈر کے لئے یوٹرن لینا لازمی قرار دے رہے ہیں ۔ وہ اور ان کے ترجمان تقریر ایاک نعبدوایاک نستعین سے شروع کرتے ہیں لیکن پھر یوٹرن لے لے کر اس کے فضائل بھی بیان کرتے ہیں ۔ البتہ اپنی مبارک زبان سے یوٹرن کے فوائد بیان کرکے ہمارے وزیراعظم نے میرے کئی سال کے ایک مخمصے کو ضرور حل کردیا۔ میں سوچتا تھا کہ عمران خان صاحب اور ان کے ہمنوا کیوںہر تقریر کا آغاز صرف ایاک نعبدوایاک نستعین سے کرتے ہیں لیکن پوری سورۃ فاتحہ پڑھتے ہیں اور نہ ایاک نعبدوایاک نستعین سے آگے جاتے ہیں ۔ اب میں سمجھا کہ آگے تو اھدناالصراط مستقیم کی آیت آتی ہے اور ظاہر ہے کہ صراط مستقیم میں کسی یوٹرن کی گنجائش ہوتی ۔ دوسری طرف وہ یوٹرن کو اپنی زندگی اور لیڈر کے لئے لازمی قرار دیتے ہیں ۔وہ چونکہ یوٹرن لیتے اور اس کو اپنے لئے لازمی قرار دیتے ہیں اس لئے شاید ڈر کے مارے صراط مستقیم کی دعا نہیں مانگتے کہ کہیں دعا قبول نہ ہوجائے ۔ صراط مستقیم پر گامزن ہوئے تو پھر تو یوٹرن نہیں لے سکیں گے جو ان کے بقول لیڈر بننے کے لئے ضروری ہے۔
​

 
Advertisement
Oh my..... Salim Safi has really lost it...... Mr Safi you r worst then our bigoted mullahs using ayah for your own nefarious designs..... But one thing you last gen journos forget.... we r no last gen.... we won’t forget your leaders had one and just one agenda .... loot Pakistan and fill own coffers...... I have lost the little remaining respect for you.....
 
Advertisement
Khuda ka Khoof Kuru Mr. Safi, how you are putting a title to your column by comparing straight path to u-turn and giving it a religious connotation.

A Question from Mr. Safi:

What if one finds oneself to be going stray, shouldn't one then make a u-turn to set oneself on the right path?
 
In haraam ki pillo ki gardanain ek ek kr k totny wali hain.
Jeet ousi ki hogi Jo is waqt mumin hai. Safi jesy log mou chupaty phirain gain.
 
Advertisement
Extreme case of IK envy...A IK STALKER and a pimp of Malik Riaz.

Mr know it all.. FIRST he took LEFAFA from NAWAZ DAKOO, MADE A U TURN AND NOW HE TAKES IT FROM MALIK RIAZ.
 
Advertisement
Bandar k hath may ustra... aur kam parhay likhay k hath may qalam ek barabar hota. Btw saleem safi sirf BA pass hay.
 
Imran Khan nay hamesha kaha k insan koshish karta kamyabi Allah deta. Agar koshish k baad manzil na milay tu isay Wada khilafi ni kahty.
 
what we can expect from BA pass/low life/
Saleem Safi was born in District Mardan of Khyber Pakhtoonkhwa(Pakistan). He did his Bachelors from the University of Peshawar. After his studies he started his career as a reporter for NNI(News Network International) in Mardan. ​
 
Advertisement
I am really happy People like Safi suffering from these Panic and Frustration Attacks.

Khan is getting bigger and bigger on the Psyche of these Criminals.
 
سلیم صافی شائد یہ بھول گئے کہ رسول اللہ ﷺ نے مشرکین مکّہ سے ایک معاہدہ کیا تھا جو صلح حدیبیہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ معاہدہ انہوں نے اس وقت کیا جب مشرکین مکہ مسلمانوں سے جنگ کے لیے تیار تھے۔
یہ اس وقت کی بات ہے جب مسلمان عمرہ کے ارادے سے رسول اللہ ﷺ کی قیادت میں مدینے سے مکہ آئے۔ لیکن مشرکین مکہ کی شرط کے مطابق انہیں واپس لوٹنا تھا اور اگلے سال عمرے کے لیے آنا تھا۔ لیکن رسول اللہ نے ان کی شرط کو قبول کیا اور واپس لوٹ گئے۔ حالانکہ ان کے ساتھی مسلمان واپس نہیں جانا چاہتے تھے۔ لیکن انہوں نے رسولاللہ ﷺ کی پیروی کی۔ اس معاہدے کے بڑے دور رس نتیجے نکلے۔ فوری نتیجہ تو یہ نکلا کہ مسلمانوں کی کم تعداد جو مکہ پہنچی اور کفار مکہ انہیں قتل کرنے کے درپے تھے،وہ جنگ سے بچ گئے۔ اس وقت رسولاللہ ﷺ کے واپس لوٹنے کا فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا۔

ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ سلیم صافی کیوں عمران خان کا مقابلہ رسولاللہ ﷺ سے کرنا چاہتے ہیں۔ چہ نسبت خاک را در عالم پاک۔
عمران نے ریاست مدینہ کا وعدہ نے شک کیا لیکن خدا نخواستہ اس نے خود نبی ہونے کا دعویٰ تو نہیں کیا۔



​
 
پاکستان کا معاشرہ پاکھنڈ بازوں جائلوں کا معاشرہ ہے یہاں تجزیہ کاروں کی بھرمار ہے لیکن ان کے اپنے گھروں اور اداروں کی معاشی حالت بے ہنگم ہے۔ یا پھر معزز نام لیکن ماہانہ بھاڑے پر رکھے ہوئے قصیدہ گو مذہب فضل الرحمان اور خادم رضوی کی زبان سے نکلے ہوئے الفاظ کا نام ٹھہرا۔
تعلیم علم ریسرچ تحقیق شعور فہم فن اجتہاد کی جگہ پر جگھت بازوں کا ایک جمےغفیر ہے۔ بھانت بھانت کی بولیاں اور ایک شور غوغا۔ بے ترتیب قوم باتوں کی ماہر محنت سے عاری مفتے کھانے کی عادی اور بغیر کچھ کیے مال بنانے کے موقع کی متلاشی بے روزگاروں کا ایک لشکر ان نوسربازوں کا تیار خام مال