Advertisement

یونان کشتی حادثہ:31 کے قریب ایف آئی اے اہلکاروں کے ملوث ہونیکاانکشاف

u11hh2.jpg

یونان کشتی حادثے میں ایف آئی اے کے 31 افسروں اور اہلکاروں کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق تحقیقات میں 31 اہلکاروں کو مشتبہ قرار دے دیا گیا ہے جس میں افسران بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فیصل اباد ایئرپورٹ کے 19 سیالکوٹ ایئرپورٹ کے 3 افسران شامل ہیں۔

اسی طرح لاہور ایئرپورٹ کے 2 اسلام اباد ایئرپورٹ کے 2 جبکہ کوئٹہ ایئرپورٹ کے 5 افسران شامل ہے ۔ افسران میں انسپیکٹر سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شامل ہے۔

ان اکتیس افسران کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ وہی افسران ہیں جن کی عدم گرفتاری پر گزشتہ روز وزیراعظم نے برہمی اظہار کرتے ہوئے گرفتاری کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی۔

ان افسران پر الزام ہے کہ یہ تمام یونان کشتی حادثہ میں لوگوں کو بھجوانے میں ملوث رہے

واضح رہے کہ یونان کشتی حادثہ میں 40 کے قریب پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔