Advertisement

یوم ولادت حضرت علی علیہ سلام ....

Status
Not open for further replies.
جشن مولود کعبہ
یوم ولادت حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام

Farameen%2BLibrary%2B(2).jpg


[TABLE="width: 0"]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF, align: center"]
نام​
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]پیغمبر اسلام (ص) نے آپ کا نام اللہ کے نام پر علی رکھا ۔ حضرت ابو طالب و فاطمہ بنت اسد نے پیغمبر اسلام (ص) سے عرض کیا کہ ہم نے ہاتف غیبی سے یہی نام سنا تھا۔[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF, align: right"]القاب[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF, align: right"]آپ کے مشہور القاب امیر المومنین ، مرتضی، اسد اللہ، ید اللہ، نفس اللہ، حیدر، کرار، نفس رسول اور ساقی کوثر ہیں۔ [/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]کنیت[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]حضرت علی علیہ السّلام کی مشہور کنیت ابو الحسن و ابو تراب ہین۔ [/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF, align: right"]والدین[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]حضرت علی (ع) ھاشمی خاندان کے وه پھلے فرزند ھیں جن کے والد اور و الده دونوں ھاشمی ھیں ۔ آپ کے والد ابو طالب بن عبد المطلب بن ھاشم ھیں اور ماں فاطمه بنت اسد بن ھاشم ھیں ۔ ھاشمی خاندان قبیل ہ قریش میں اور قریش تمام عربوں میں اخلاقی فضائل کے لحاظ سے مشھور و معروف تھے ۔ جواں مردی ، دلیری ، شجاعت اور بھت سے فضائل بنی ھاشم سے مخصوص تھے اور یہ تمام فضائل حضرت علی (ع) کی ذات مبارک میں بدرجہ اتم موجود تھے ۔[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]ولادت[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]جت حضرت علی (ع) کی ولادت کا وقت قریب آیا تو فاطمه بنت اسد کعبه کے پاس ائیں اور آپنے جسم کو اس کی دیوار سے مس کر کے عرض کیا: پروردگارا ! میں تجھ پر، تیرےنبیوں پر، تیری طرف سے نازل شده کتابوں پر اور اس مکان کی تعمیر کرنے والے، آپنے جد ابراھیم (ع) کے کلام پر راسخ ایمان رکھتی ھوں ۔پروردگارا ! تجھے اس ذات کے احترام کا واسطہ جس نے اس مکان مقدس کی تعمیر کی اور اس بچه کے حق کا واسطه جو میرے شکم میں موجود ھے، اس کی ولادت کو میرے لئے آسان فرما ۔ ابھی ایک لمحہ بھی نھیں گزرا تھا که کعبہ کی جنوبی مشرقی دیوار ، عباس بن عبد المطلب اور یزید بن تعف کی نظروں کے سامنے شگافته ھوئی، فاطمه بنت اسد کعبہ میں داخل ھوئیں اور دیوار دوباره مل گئی ۔ فاطمه بنت اسد تین دن تک روئے زمین کے اس سب سے مقدس مکان میں اللہ کی مھمان رھیں اور تیره رجب سن ۳۰/ عام الفیل کو بچہ کی ولادت ھوئی ۔ ولادت کے بعد جب فاطمه بنت اسد نے کعبہ سے باھر آنا چاھا تو دیوار دو باره شگافتہ ھوئی، آپ کعبه سے باھر تشریف لائیں اور فرمایا : میں نے غیب سے یہ پیغام سنا ھے که اس بچے کا نام علی رکھنا ۔[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF, align: right"]بچپن ا ور تربیت
حضرت علی (ع) تین سال کی عمر تک آپنے والدین کے پاس رہے اور اس کے بعد پیغمبر اسلام (ص) کے پاس آگئے۔ کیون کہ جب آپ تین سال کے تھےاس وقت مکہ میں بھت سخت قحط پڑا ۔جس کی وجہ سے رسول الله (ص) کے چچا ابو طالب کو اقتصادی مشکل کابہت سخت سامنا کرنا پڑا ۔ رسول الله (ص) نے آپنے دوسرے چچا عباس سے مشوره کرنے کے بعد یہ طے کیا کہ ھم میں سے ھر ایک، ابو طالب کے ایک ایک بچے کی کفالت آپنے ذمہ لے لے تاکہ ان کی مشکل آسان ھو جائے ۔ اس طرح عباس نے جعفر اور رسول الله (ص) نے علی (ع) کی کفالت آپنے ذمہ لے لی ۔حضرت علی (ع) پوری طرح سے پیغمبر اکرم (ص) کی کفالت میں آگئے اور حضرت علی علیہ السّلام کی پرورش براهِ راست حضرت محمد مصطفےٰ کے زیر نظر ہونے لگی ۔ ا ٓ پ نے انتہائی محبت اور توجہ سے آپنا پورا وقت، اس چھوٹے بھائی کی علمی اورا خلاقی تربیت میں صرف کیا. کچھ تو حضرت علی (ع) کے ذاتی جوہر اور پھراس پر رسول جیسے بلند مرتبہ مربیّ کافیض تربیت ، چنانچہ علی علیہ السّلام دس برس کے سن میں ہی اتنی بلندی پر پہنچ گئے کہ جب پیغمبر اسلام (ص) نے رسالت کا دعوی ک یا، تو آپ نے ان کی تصدیق فرمائ ۔ آپ ھمیشه رسول الله (ص) کے ساتھ رھتے تھے، یہاں تک کہ جب پیغمبر اکرم (ص) شھر سے باھر، کوه و بیابان کی طرف جاتے تھے تو آپ کو آپنے ساتھ لے جاتے تھے ۔
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]پیغمبر اکرم (ص) کی بعثت اور حضرت علی (ع)[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]جب حضرت محمد مصطفے ( ص ) چالیس سال کے ہوئے تو اللہ نے انہیں عملی طور پر آپنا پیغام پہنچانے کے لئے معین فرمایا ۔ اللہ کی طرف سے پیغمبر (ص) کو جو یہ ذمہ داری سونپی گئ ، اسی کو بعثت کہتے ہیں .
حضرت محمد (ص) پر وحی الٰھی کے نزول و پیغمبری کے لئے انتخاب کے بعدکی تین سال کی مخفیانہ دعوت کے بعد بالاخرخدا کی طرف سے وحی نازل ھوئ اور رسول الله (ص) کو عمومی طور پر دعوت اسلام کا حکم دیا گیا ۔
اس دوران پیغمبراکرم (ص) کی الٰھی دعوت کے منصوبوں کو عملی جامہ پھنانے والے تنھا حضرت علی (ع) تھے۔ جب رسول الله (ص) نے اپنے اعزاء و اقرباء کے درمیان اسلام کی تبلیغ کے لئے انہیں دعوت دی تو آپ کے ھمدرد و ھمدم، تنھا حضرت علی (ع) تھے ۔
اس دعوت میں پیغمبر خدا (ص) نےحاضرین سے سوال کیا کہ آپ میں سے کون ہے جو اس راه میں میری مدد کرے اور آپ کے درمیان میرا بھائی، وصی اور جانشین ھو؟
اس سوال کا جواب فقط حضرت علی (ع) نے دیا : اے پیغمبر خدا ! میں اس راه میں آپ کی نصرت کروں گا ۔ پیغمبر اکرم (ص) نے تین مرتبه اسی سوال کی تکرار اور تینوں مرتبہ حضرت علی (ع) کا جواب سننے کے بعد فرمایا :
اے میرے خاندان والوں ! جان لو که علی میرا بھائی اور میرے بعد تمھارے درمیان میرا وصی و جانشین ھے ۔
علی (ع) کے فضائل میں سے ایک یہ بھی ھے کہ آپ (ع) رسول الله (ص) پر ایمان لانے والے سب سے پھلے شخص ھیں ۔ اس سلسلے میں ابن ابی الحدید لکھتے ھیں :
بزرگ علماء اور گروه معتزلہ کے متکلمین کے درمیان اس میں کوئی اختلاف نھیں ھے کہ علی بن ابی طالب (ع) وه پھلے شخص ھیں جو پیغمبر اسلام پر ایمان لائے اور پیغمبر خدا (ص) کیتصدیق کی ۔
رسول اسلام کی بعثت، زمانہ , ماحول, شہر اور آپنی قوم و خاندان کے خلاف ایک ایسی مہم تھی ، جس میں رسول کا ساتھ دینے والا کوئی نظر نہ ی اتا تھا ۔ بس ایک علی علیہ السّلام تھے کہ جب پیغمبر نے رسالت کا دعویٰ کیا تو انہوں نے سب سے پہلے ا ن کی تصدیق کی اور ان پر ایمان کااقرارکیا . دوسری ذات جناب خدیج ۃ ال کبریٰ کی تھی، جنھوں نے خواتین کے طبقہ میں سبقتِ اسلام ک ا شرف حاصل کیا۔
پیغمبر کادعوائے رسالت کرنا تھا کہ مکہ کا ہر آدمی رسول کادشمن نظر انے لگا . وہی لوگ جو کل تک آپ کی سچائی اورامانتداری کادم بھرتے تھے اج آپ کو ( معاذ الله ( یوانہ، جادو گر اور نہ جانے کیا کیا کہنے لگے۔ اللہ کے رسول کے راستوں میں کانٹے بچھائے جاتے، انہیں پتھر مارے جاتے اور ان کے سر پر کوڑا کرکٹ پھینکا جاتا تھا. اس مصیبت کے وقت میں رسول ک ے شریک صرفاور صرف حضرت علی علیہ السّلام تھے، جو بھائی کاساتھ دینے میں کبھی بھی ہمت نہیں ہار تے تھے ۔ وہ ہمیشہ محبت ووفاداری کادم بھرتے رہےاور ہرموقع پر رسول کے سینہ سپر رہے۔ یہاں تک کہ وہ وقت بھی ایا جب مخالف گروہ نے انتہائی سختی کے ساتھ یہ طے کرلیا کہ پیغمبر اور ان کے تمام گھر والوں کا بائیکاٹ کیا جائے۔ حالات اتنے خراب تھے کہ جانوں کے لالے پڑ گئے تھے .حضرت ابو طالب علیہ السّلام نے آپنے تمام ساتھیوں کو حضرت محمدمصطفےٰ سمیت ایک پہاڑ کے دامن میں محفوظ قلعہ میں بند کردیا۔ وہان پر تین برس تک قید وبند کی زندگی بسر کرنی پڑی . کیون کہ اس دوران ہر رات یہ خطرہ رہتا تھا کہ کہیں دشمن شب خون نہ مار دے . اس لئے ابو طالب علیہ السّلام نے یہ طریقہ اختیار کیا تھا کہ وہ رات بھر رسول کو ایک بستر پر نہیں رہنے دیتے تھے، بلکہ ک بھی رسول کے بستر پر جعفر کو اور جعفر کے بستر پر رسول کو ک بھی عقیل کے بستر پر رسول کو اور رسول کے بستر پر عقیل کو ک بھی علی کے بستر پر رسول کو اور رسول کے بستر پر علی علیہ السّلام کو لٹا تے رہتے تھے. مطلب یہ تھا کہ اگر دشمن رسول کے بستر کا پتہ لگا کر حملہ کرنا چاہے تو میرا کوئ بیٹا قتل ہوجائے مگر رسول کا بال بیکانہ ہونے پائے . اس طرح علی علیہ السّلام بچپن سے ہی فدا کاری اور جان نثاری کے سبق کو عملی طور پر دہراتے رہے .
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]رسول کی ہجرت اور حضرت علی (ع)[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]حضرت علی (ع) کے دیگر افتخارات میں سے ایک یہ ھے کہ جب شب ھجرت مشرک دشمنوں نے رسول الله (ص) کے قتل کی سازش رچی تو آپ (ع) نے پوری شجاعت کے ساتھ رسول الله (ص) کے بستر پر سو کر انکی سازش کو نا کام کر دیا۔
حضرت ابو طالب علیہ السّلام کی وفات سے پیغمبر کا دل ٹوٹ گیا اور آپ نے مدینہ کی طرف ہجرت کاارادہ کرلیا ۔ دشمنوں نے یہ سازش رچی کہ ایک رات جمع ہو کر پیغمبر کے گھر کو گھیر لیں اور حضرت کو شہید کرڈالیں۔ جب حضرت کو اس کی اطلاع ہوئی تو آپ نے آپنے جاں نثار بھائی علی علیہ السّلام کو بلا کر اس سازش کے بارے میں اطلاع دی اور فرمایا کہ میری جان اس طرح بچ سکتی ہے اگر آج رات آپ میرے بستر پر میری چادر اوڑھ کر سو جاؤ اور میں مخفی طور پر مکہ سے روانہ ہوجاؤں . کوئی دوسرا ہوتاتو یہ پیغام سنتے ہی اس کا دل دہل جاتا، مگر علی علیہ السّلام نے یہ سن کر کہ میرے ذریعہ سے رسول کی جان کی حفاظت ہوگی، خدا کاشکر ادا کیا اور بہت خوش ہوئے کہ مجھے رسول کافدیہ قرار دیا جارہا ہے۔ یہی ہوا کہ رسالت ماب شب کے وقت مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ کی طرف روانہ ہوگئے اور علی بن ابی طالب علیہ ما السّلام رسول کے بستر پر سوئے۔ چاروں طرف خون کے پیاسے دشمن تلواریں کھینچے نیزے لئے ہوئے مکان کوگھیرے ہوئے تھے . بس اس بات کی دیر تھی کہ ذرا صبح ہو اور سب کے سب گھر میں داخل ہو کر رسالت ما ٓ ب کو شہید کر ڈالیں . علی علیہ السّلام اطمینان کے ساتھ بستر پرارام کرتے رہے اور اپنی جان کا ذرا بھی خیال نہ کیا۔ جب دشمنوں کو صبح کے وقت یہ معلوم ہوا کہ محمد نہیں ہیں تو انھوں نے آپ پر یہ دباؤ ڈالا کہ آپ بتلادیں کہ رسول کہا ںگئے ہیں ? مگر علی علیہ السّلام نے بڑے بہادرانہ انداز میں یہ بتانے سے قطعیطور پر انکار کردیا . اس کا نتیجہ یہ ہواکہ رسول الله (ص) مکہ سے کافی دور تک بغیر کسی پریشانی اور رکاوٹ کے تشریف لے جاسکیں.علی علیہ السّلام تین روز تک مکہ میں رہے . جن لوگوں کی امانتیں رسول الله کے پاس تھیں ان کے سپرد کر کےخواتین ُبیت ُ رسالت کو آپنے ساتھ لے کرمدینہ کی طرف روانہ ہوئے . آپ کئ روز تک رات دن پیدل چلے کر اس حالت میں رسول کے پاس پہنچے کہ آپ کے پیروں سے خون بہ رہا تھا. اس واقعہ سے ثابت ہوتا ہے کہ علی علیہ السّلام پر رسول کو سب سے زیادہ اعتماد تھااور جس وفاداری , ہمت اور دلیری سے علی علیہ السّلام نے اس ذمہ داری کو پورا کیا ہے وہ بھی آپنی آپ میں ایک مثال ہے۔
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]شادی[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]جب رسول اکرم (ص) ہجرت کر کے مدینے گئے تو فاطمہ زہرا السّلام اللہ عل یہا بالغ ہو چکی تھیں اور پیغمبر(ص) اپنی اکلوتی بیٹی فاطمہ زہرا السّلام اللہ علیہا ک ی شادی کی فکر میں تھے.کیوں کہ رسول(ص) اپنی بیٹی س ے بہت محبت کر تے تھے اور انہیں اتنی عزت دیتے تھے کہ جب فاطمہ زہرا السّلام اللہ علیہا ان کے پاس تشریف لاتی تھیں تو رسولاللہ (ص)ان کی تعظیم کے ل ئے کھڑے ہوجاتے تھے .اس لئے ہر شخص رسول کی اس معزز بیٹی کے ساتھ منسوب ہونے کا شرف حاصل کرنے کی تمنا میں تھا. کچھ لو گوں نے ہمت کر کے سول کو پیغام بھی دیا مگر حضرت نے سب کی خواہشوں کو رد کردیا اور فرمایا کہ فاطمہ کی شادی اللہ کے حکمِ بغیر نہیں ہوسکتی ۔
عمر و ابوبکر قبیلہ اوس کے سردار سعد بن معاذ سے مشوره کرنے کے بعد اس نتیجے پر پھونچ چکے تھے کہ علی (ع) کے سوا کوئی بھی زھرا (س) کے ساتھ ازدواج کی لیاقت نھیں رکھتا۔ ایک دن جب حضرت علی (ع) انصار رسول (ص) میں سے کسی کے باغ میں آبیاری کر رھے تھےتو انھوں نے اس موضوع کو آپ (ع) کے سامنے چھیڑا اور آپ نے فرمایا :
میں بھی دختر رسول (ص) سے شادی کا خواھاں ھوں ، یہ کہہ کر آپ رسول الله (ص) کے گھر کی طرف روانہ ہو گئے۔
جب رسول الله (ص) کی خدمت میں پھونچے تو رسول الله (ص) کی عظمت اس بات میں مانع ھوئی که آپ (ع) کچه عرض کریں ۔جب رسول الله (ص) نے آنے کی وجہ دریافت کی تو حضرت علی (ع) نے اپنے فضائل، تقویٰ اور اسلام کے لئے آپنے سابقہ کارناموں کی بنیاد پرعرض کیا : آیا آپ فاطمه کو میرے عقد میں دینا بہتر سمجھتے ہیں ؟
حضرت زھرا (س) کی رضامندی کے بعد رسول الله (ص) نے یہ رشتہ قبول کر لیا۔
ہجرت کا پہلا سال تھا کہ رسول نے علی علیہ السّلام کو اس عزت کے لئے منتخب کیا . یہ شادی نہایت سادگی کے ساتھ انجام دی گئ . حضرت فاطمہ (س) کا مہر حضرت علی علیہ السّلام سے لے کر اسی سے ُ کچھ گھر کا سامان خریدا گیا جسے جہیز طور پر دیا گیا۔ وہ سامان بھی کیاتھا ؟ کچھ مٹی کے برتن ، خرمے کی چھال کے تکیے، چمڑے کابستر، چرخہ، چکی اور پانی بھرنے کی مشک . حضرت زہرا (س) کا مہر ایک سو سترہ تولے چاندی قرار پایا، جسےحضرت علی علیہ السّلام نے آپنی زرہ فروخت کر کے ادا کیا ۔
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]کتابت وحی[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]وحی الٰھی کی کتابت اور بھت سے تاریخی و سیاسی اسناد کی تنظیم اور دعوت الٰھی کے تبلیغی خطوط لکھنا، حضرت علی (ع) کے بھت اھم کاموں میں سے ایک ھے ۔ آپ (ع) قرآنی آیات کو لکھتے اور منظم و کرتے تھے اسی لئے آپ کو کاتبان وحی اور حافظان قرآن میں شمار کیا جاتا ھے ۔[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]حضرت علیہ ااسلام ، پیغمبراسلام (ص) کے بھائ[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]پیغمبراسلام (ص) نےمدینے پہنچ کر مسلمانوں کے درمیان بھائ کا رشتہ قائم کیا۔ عمر کو ابو بکر کا بھائ بنا بنا یاطلہ کو زبیر کا بھائ قرار دیا و۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور حضرت علی (ع)کو رسول الله (ص) نے اپنا بھائ بنایا اور حضرت علی (ع) سے فرمایا :
تم دنیا اور آخرت میں میرے بھائی ھو، اس خدا کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ۔۔۔ میں تمھیں آپنی اخوت کے لئے انتخاب کرتا ھوں ، ایک ایسی اخوت جو دونوں جھان میں بر قرار رھے ۔
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]. حضرت علی علیہ السلام اور اسلا می جہاد[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]اسلام کے دشمنوں نے پیغمبراسال (ص) کو مدینہ میں چین سے نہ بیٹھنے دیا. جو مسلمان مکہ میں تھے انھیں طرح طرح کی تکلیفیں دی گئیں کچھ کو قتل کر دیا گیا، کچھ کو قیدی بنا لیاگیا اور کچھ کو مارا پیٹاگیا. یہی نہیں بلکہانہوں نے اسلحہ اور فوج جمع کر کے خود رسول کے خلاف مدینہ پر چڑاھئی کردی۔ اس موقع پر رسول اللہ (ص) کا اخلاقی فرض تھا کہ وہ مدینہ والوں کے گھروں کی حفاظت کریں، کیوں کہ انھوں نے آپ کو پریشانی کے عالم میں پنا ہ دی تھی اور آپ کی نصرت و مداد کاوعدہ کیا تھا، لہذا آپ نے یہ کسی طرح پسند نہ کیا کہ آپ شہر کے اندر رہ کر دشمن کا مقابلہ کریں اور دشمن کو مدینہ کی پر امن ابادی میں داخل ہونے اور عورتوں اور بچوں کو پریشان کرنے کا موقع دیں. آپ کے ساتھیوں تعداد بہت کم تھی۔ آپ کے پاس کل تین سو تیرہ آدمی تھے اور مب کے پاس ہتھیار بھی نہیں تھے، مگر آپ نے یہ طے کیا کہ ہم مدینے سے باہر نکل کر دشمن کا مقابلہ کریں گے۔ چنانچہ یہ اسلام کی پہلی جنگ ہوئی جوآگے چل کر جنگِ بدر کے نام سے مشہور ہوئ . اس جنگ میں رسول اللہ (ص) نے آپنے عزیزوں کو زیادہ آگے رکھا، جس کی وجہ سے آپ کے چچا زاد بھائی عبید ابن حارث ابن عبدالمطلب اس جنگ میں شہید ہوگئے . علی علیہ السّلام ابن ابی طالب کو جنگ کا یہ پہلا تجربہ تھا۔ اس وقت ان کی عمر صرف ۲۵برس تھی مگر جنگ کی فتح کا سہرا علی علیہ السّلام کے سر ہی بندھا۔ جتنے مشرکین قتل ہوئے ان میں سے ادھےحضرت علی علیہ السّلام کے ہاتھ سے اور ادھے، باقی مجاہدین کے ہاتھوں قتل ہوئے تھے۔ اس کے بعد ،اُحد، خندق،خیبراور اخر میں حنین یہ وہ بڑی جنگیں تھیں جن میں حضرت علی علیہ السّلام نے رسول کے ساتھ رہ کر اپنی بہادری کے جوہر دکھا ئے۔ تقریباً ان تمام جنگوں میں علی علیہ السّلام کو علمداری کا عہدہ بھی حاصل رہا . اس کے علاوہ بہت سی جنگیں ایسی تھیں جن میں رسول نےحضرت علی علیہ السّلام کو تنہا بھیجا اورانھوں نے اکیلے ہی بہادری اور ثابت قدمی کے ساتھ فتح حاصل کی اور استقلال،تحمّل اور شرافت ُ نفس کا وہ مطاہرہ کیا کہاس کا اقرار خود ان کے دشمن کو بھی کرنا پڑا۔ جب خندق کی جنگ میں دشمن کے سب سے بڑے سورماعمر وبن عبدود کو آپ نے مغلوب کر لیا اور اس کاسر کاٹنے کے لیے اس کے سینے پرسوار ہوئے تو اس نے آپ کے چہرے پر لعب دہن پھینک دیا۔ آپ کو غصہ اگیا اور آپ اس کے سینے سے اتر ا ٓئے . صرف اس خیال سے کہ اگراس غصّےکی حالت میں اس کو قتل کیا تو یہ عمل خواہش نفس کے مطابق ہوگا، خدا کی راہ میں نہ ہوگا۔ اسی لئے آپ نے اس کو کچھ دیر کے بعد قتل کیا۔ اس زمانے میں دشمن کو ذلیل کرنے کے لیے اس کی لاش کو برہنہ کردیتے تھے، مگر حضرت علی علیہ السّلام نے اس کی زرہ نہیں اُتاری جبکہ وہ بہت قیمتی تھی . چناچہجب عمرو کی بہن آپنے بھائی کی لاش پر ائی تو اس نے کہا کہاگر علی کے علاوہ کسی اور نے میرے بھائی کوقتل کیا ہوتا تو میں عمر بھر روتی، مگر مجھے یہ دیکھ کر صبر اگیا کہ اس کاقاتل شریف انسان ہے جس نے آپنے دشمن کی لاش کی توہین گوارا نہیں کی۔ آپ نے کبھی دشمن کی عورتوں یابچّوں پر ہاتھ نہیں اٹھا یا اور نہ کبھی مالِ غنیمت کی طرف رخ کیا .[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]غدیر خم[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]پیغمبر اکرم (ص) آپنی پر برکت زندگی کے آخری سال میں حج کا فریضہ انجام دینے کے بعد مکہ سےمدینے کی طرف پلٹ رہے تھے، جس وقت آپ کا قافلہ جحفه کے نزدیک غدیر خم نامی مقام پر پہنچا تو جبرئیل امین یہ آیہ بلغ لیکرنازل ہوئے، پیغمبر اسلام (ص)نے قافلےکو ٹھرنے کا حکم دیا ۔
نماز ظھر کے بعد پیغمبر اکرم (ص) اونٹوں کے کجاوں سے بنے منبر پر تشریف لے گئے اور فرمایا :
ایھا الناس ! وہ وقت قریب ھے که میں دعوت حق پر لبیک کہتے ھوئے تمھارے درمیان سے چلا جاؤں ،لہذا بتاو کہ میرے بارے میں تمہاری کیا رای ہے؟
سب نے کہا : ھم گواھی دیتے ھیں آپ نے الٰھی آئین و قوانین کی بہترین طریقے سے تبلیغ کی ھے رسول الله (ص) نے فرمایا کیا تم گواھی دیتے ہو کہ خدائے واحد کے علاوہ کوئی دوسرا خدا نھیں ھے اور محمد خدا کا بندہ اور اس کا رسول ھے ۔
پھر فرمایا: ایھا الناس ! مومنوں کے نزدیک خود ان سے بھتر اور سزا وار تر کون ھے ؟۔
لوگوں نے جواب دیا : خدا اور اس کا رسول بھتر جانتے ھیں ۔
پھر رسول الله (ص) نے حضرت علی (ع) کے ھاتھ کو پکڑ کر بلند کیا اور فرمایا
: ایھا الناس ! من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ۔ جس جس کا میں مولا ہوں اس اس کے یہ علی مولا ہیں ۔
رسول الله (ص) نے اس جملے کی تین مرتبہ تکرار کی ۔
اس کے بعد لوگوں نے حضرت علی (ع) کواس منصب ولایت کے لئے مبارک باددی اور آپ (ع) کے ھاتھوں پر بیعت کی ۔
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]حضرت علی علیہ السلام، پیغمبر اسلام (ص) کی نظر میں[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]علی علیہ السّلام کے امتیازی صفات اور خدمات کی بنا پر رسول ان کی بہت عزت کرتے تھے او آپنے قول اور فعل سے ان کی خوبیوں کو ظاہر کرتے رہتے تھے کبھی یہ کہتے تھے کہ علی مجھ سے ہیں اور میں علی سے ہوں .کبھی یہ کہا کہ میں علم کاشہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے . کبھی یہ کہا آپ سب میں بہترین فیصلہ کرنے والا علی ہے . کبھی یہ کہاعلی کومجھ سے وہی نسبت ہے جو ہارون کو موسیٰ علیہ السّلام سے تھی . کبھی یہ کہاعلی مجھ سے وہ تعلق رکھتے ہیں جو روح کو جسم سے یاسر کو بدن سے ہوتا ہے .,,
کبھی یہ کہوہ خدا اور رسول کے سب سے زیادہ محبوب ہیں ,, یہاں تک کہ مباہلہ کے واقعہ میں علی علیہ السّلام کو نفسِ رسول کاخطاب ملا. عملی اعزاز یہ تھا کہ جب مسجدکے صحن میں کھلنے والے، سب کے دروازے بند ہوئے تو علی کادروازہ کھلا رکھا گیا . جب مہاجرین وانصار میں بھائی کا رشتہ قائم کیا گیا تو علی علیہ السّلام کو پیغمبر نے آپنا بھائی قرار دیا۔ اور سب سے اخر میں غدیر خم کے میدان میں مسلمانوں کے مجمع میں علی علیہ السّلام کو اپنے ہاتھوں پر بلند کر کے یہ اعلان فرما دیا کہ جس طرح میں تم سب کا حاکم اور سرپرست ہوں اسی طرح علی علیہ السّلام، تم سب کے سرپرست اور حاکم ہیں۔ یہ اتنا بڑا اعزاز ہے کہ تمام مسلمانوں نے علی علیہ السّلام کو مبارک باد دی اور سب نے سمجھ لیا کہ پیغمبر نے علی علیہ السّلام کی ولی عہدی اور جانشینی کااعلان کردیا ہے .
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]رسول اللہ (ص)کی وفات اور حضرت علی علیہ السلام[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]ہجرت کا دسواں سال تھا کہ پیغمبر خدا (ص)ایک ایسے مرض میں مبتلا ہوئے، جو ان کے لئے مرض الموت ثابت ہوا۔ یہ خاندان ُ رسول کے لئے بڑی مصیبت کاوقت تھا۔ حضرت علی علیہ السّلام رسول کی بیماری میں آپ کے پاس موجود رہ کر تیمارداری کا فریضہ انجام دے رہے تھے۔ اور رسول اللہ (ص) بھی آپنے پاس سے ایک لمحہ کے لئے بھی حضرت علی علیہ السّلام کا جدا ہونا گوارانہیں کرتے تھے . پیغمبر اسلام (ص) نے علی علیہ السّلام کو آپنے پاس بلایا اور سینے سے لگا کر بہت دیر تک باتیں کرتے رہے اور ضروری وصیتیں فرمائیں . اس گفتگو کے بعد بھی حضرت علی علیہ السّلام کو آپنے سے جدا نہ ہونے دیا اور ان کا ہاتھ اپنے سینے پر رکھ لیا. جس وقت رسول اللہ (ص) کی روح جسم سے جداہوئی، اس وقت بھی حضرت علی علیہ السّلام کاہاتھ رسول کے سینے پر رکھاہوا تھا۔
جس نے زندگی بھر پیغمبر کا ساتھ دیا ہو، وہ بعد رسول ان کی لاش کو کس طرح چھوڑ سکتا تھا، لہذا رسول کی تجہیز وتکفین اور غسل کا تمام کام علی علیہ السّلام نےاپنے ہاتھوں سے انجام دیا اور رسول اللہ (ص)کواپنے ھاتھوں سے قبر میں رکھ کر دفن کر دیا۔
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]حضرت علی علیہ السلام کی طاہری خلافت[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="bgcolor: #FFFFFF"]رسول اللہ (ص) کے بعدحضرت علی علیہ السّلام نے پچیس برس خانہ نشینی میں بسر کئے۔ جب سن ۳۵ ھجری قمری میں مسلمانوں نے خلافت ُ اسلامی کامنصب حضرت علی علیہ السّلام کے سامنے پیش کیا تو پہلےتو آپ نے انکار کر دیا، لیکن جب مسلمانوں کااصرار بہت بڑھا تو آپ نے اس شرط سے منظو رکرلیا کہ میں قران اور سنت ُ پیغمبر(ص) کے مطابق حکومت کروں گا اور کسی رورعایت سے کام نہ لوں گا۔ جب مسلمانوں نے اس شرط کو منظور کر لیا تو آپ نے خلافت کی ذمہ داری قبول کی- مگر زمانہ آپ کی خالص دینی حکومت کو برداشت نہ کرسکا، لہذا بنی امیہ اور بہت سے وہ لوگ، جنھیں آپ کی دینی حکومت کی وجہ سے آپنے اقتدار کے ختم ہوجانے کا خطرہمحسوس ہو گیا تھا، وہ آپ کے خلاف کھڑے ہوگئے۔ آپ نے ان سب سے مقابلہ کرنااپنا فرض سمجھا،جس کے نتیجے میں جمل، صفین، اور نہروان کی جنگیں ہوئیں . ان جنگوں میں حضرت علی بن ابی طالب علیہما السّلام نے اس شجاعت اور بہادری سے جنگ کی جو بدر، احد، خندق، وخیبرمیں کسی وقت دیکھی جاچکی تھی اور زمانہ کو یاد تھی .ان جنگوں کی وجہ سے آپ کو اتنا موقع نہ مل سکا کہ آپ اس طرح اصلاح فرماتے جیساکہ آپ کا دل چاہتا تھا . پھر بھی آپ نے اس مختصرسی مدّت میں، سادہ اسلامی زندگی، مساوات اور نیک کمائی کے لیے محنت ومزدوری کی تعلیم کے نقش تازہ کردئے۔ آپ شہنشاہ ُ اسلام ہونے کے باوجود کجھوروں کی دکان پر بیٹھنا اور آپنے ہاتھ سے کھجوریں بیچنا بُرا نہیں سمجھتے تھے۔ پیوند لگے ہوئے کپڑے پہنتے تھے، غریبوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر کھانا کھالیتے تھے . جو مال بیت المال میں اتا تھا اسے تمام حقداروں کے درمیان برابر تقسیم کردیتے تھے ۔ یہاں تک کہ آپ کے سگے بھائی عقیل نےجب یہ چاہا کہ انہیں، دوسرے مسلمانوں سے کچھ زیادہ مل جائے،تو آپ نے انکار کردیا اور فرمایا کہ اگر میرا ذاتی مال ہوتا تو یہ ممکن تھا، مگر یہ تمام مسلمانوں کا مال ہے ، لہذا مجھے حق نہیں ہے کہ میں اس میں سے اپنے کسی عزیز کو دوسروں سے زیادہ حصہ دوں۔ انتہا یہ ہے کہ اگرآپ کبھی رات کے وقت بیت المال میں حساب وکتاب میں مصروف ہوتے اور کوئی ملاقات کے لیے آجاتا اور غیر متعلق باتیں کرنے لگتا تو آپ چراغ کو بھجادیا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ بیت المال کے چراغ کو میرے ذاتی کام میں صرف نہیں ہونا چاہئے . آپ کی کوشش یہ رہتی تھی کہ جو کچھ بیت المال میں ائے وہ جلد سے جلد حق داروں تک پہنچ جائے . آپ اسلامی خزانے میں مال کو جمع کرنا پسند نہیں کرتے تھے
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]





​
 
Last edited:
Advertisement
Advertisement

چلو پھر حضرت علی رضی الله عنہ کی برتھ ڈے پر کیک کاٹو

یا پھر درود شریف پڑھو


durood-e-ibrahimi.gif
 
Last edited:
حضرت امام علی علیہ السلام کی شان میں چالیس احادیث
​
ـ ۱۔ عنوان صحيفة المؤمن حبّ على بن ابى طالب علیہ السلام​
صحیفہ مومن کا عنوان محبت علی بن ابی طالب علیہما السلام ہےـ ۲۔ قل لمن أحبّ علياً يتهيأ لدخول الجنةکہہ دو جو علی سے محبت کرے جنت میں جانے کے لئے تیار ہوجائےـ ۳۔ كفّى و كفّ علىٍّ فى العدل سواءمیں اور علی عدل کرنے میں مساوی ہیںـ ۴۔ القرآن مع علىّ وعلىّ مع القرآنقرآن علی ساتھ ہے اور علی قرآن کے ساتھـ ۵۔ من اذى علياً فقد اذانىجس نے علی کو اذیت دی اس نے مجھے اذیت اور تکلیف دیـ ۶۔ انا و علىّ من شجرة واحدة والناس من شجر شتّىمیں اور علی ایک ہی شجر(درخت) سے ہیں جبکہ باقی لوگ مختلف درختوں سے ہیںـ ۷ ۔ انا المنذر وعلىّ الهادى و بك يا علىّ يهتدى المهتدونمیں ڈرانے والا اور علی ہادی ہیں اور تجھ سے ہی اے علی ہدایت پانے والے ہدایت پائیں گےـ ۸۔ علىّ منى بمنزلة الرأس من بدنىعلی کی مجھ سے وہی نسبت ہے جو سر کو بدن سے ہوتی ہےـ ۹۔ علىّ فى الجنة كالكوب الصبحة لاهل الدنياعلی کی مثال جنت میں ایسی ہے جیسے دنیا والوں کیلے صبح کا ستارہـ ۱۰۔ علىّ باب من دخل منه كان مؤمنا و من خرج عنه كان كافراعلی ایک دروازہ ہے جو اس میں داخل ہوگیا وہ مومن اور جو اس سے خارج ہوگیا وہ کافر ہےـ ۱۱۔ ذكر علىّ عبادةذکر علی عبادت ہےـ ۱۲ ۔ النظر الى وجه علىّ عبادةعلی کے چہرے کی طرف دیکھنا عبادت ہےـ ۱۳۔ لو لم يخلق علىّ لم يكن لفاطمة كفواگر علی نہ ہوتے تو فاطمہ کا کوئی ہمسر نہ ہوتاـ ۱۴۔ لو اجتمع الناس على حب علىّ لما خلق اللّه النار ابداًاگر تمام لوگ محبت علی پر جمع ہوجاتے تو خدا جہنم کو خلق ہی نہ کرتاـ ۱۵۔ يسئل الناس يوم القيامة عن الاقرار بولاية علىّقیامت کے دن لوگوں سے ولایت علی کے اقرار کے بارے میں سوال ہوگاـ ۱۶۔ سيكون من بعدى فتنة فاذا كان ذلك فالزموا عليّا فانه الفارق بين الحق والباطلعنقریب میرے بعد فتنہ پیدا ہو گا جب ایسی صورت حال پیدا ہو تم پر علی کا ساتھ واجب ہے کیوں کہ علی حق اور باطل میں فرق کرنے والا ہےـ ۱۷۔ علىّ منّى وأنا منه وهو ولىّ كل مؤمن و مؤمنةعلی مجھ سے ہے اور میں علی سے اور وہ ہر مومن ومومنہ کے ولی ہیںـ ۱۸۔ علىّ وشيعته الفائزون يوم القيامةقیامت کے دن علی اور ان کے شیعہ ہی کامیاب ہیںـ ۱۹۔ علىّ خير البشر من ابى فقد كفرعلی خیر البشر(سب سے اعلیٰ انسان) ہیں جواس کا انکار کرے اس نے فقط کفر کیاـ ۲۰۔ مثل علىّ فى الناس كمثل قل هو اللّه احد فى القرآنعلی کی مثال لوگوں میں ایسے ہی ہے جیسے قرآن میں سورہ قل ھو اللہ احدـ ۲۱۔ لكل نبىّ صاحب سرّ و صاحب سرّى على بن ابى طالبہر نبی کاایک صاحب اسرار(رازدان) ہوتاہے اور میرے رازدان علی بن ابی طالب ہیںـ ۲۲۔ انا مدينة العلم وعلىّ بابها ومن اراد المدينة فليأتها من بابهامیں علم کا شہر ہوں اور علی اس دروازہ پس جو شہر میں آنا چاہے دروازے سے داخل ہوـ ۲۳۔ انّ الله جعل ذريّة كل نبى فى صلبه وجعل ذرّيتى فى صلب على بن ابيطالببیشک اللہ نے ہر نبی کے صلب میں ہی اس کی ذریت کو قرار دیا ہے اور میری ذریت کو صلب علی بن ابی طالب میں قراردیاہےـ ۲۴۔ قسّم الحكمة عشرة اجزاء فاعطى علىّ تسعة والناس جزءً واحداحکمت کے دس اجزاء ہیں علی کو نو جز اور باقی لوگوں کو ایک جز دیا گیا ہےـ ۲۵۔ لكل نبىّ ووصىّ وارث وان عليّا وصيّى و وارثىہرنبی کا ایک وصی و وارث ہے اور میرے وارث و ولی علی ہیںـ ۲۶ ۔ انا وعلىّ هذا حُجّة الله على خلقهمیں اور علی خدا کی طرف سے اس کی مخلوق پر حجت ہیںـ ۲۷۔ سئل النبى: من عنده علم الكتاب؟ قال: انما ذلك علىّنبی سے سوال کیا گیا من عندہ علم الکتاب کس کے پاس علم کتاب ہے ؟ آپ نے فرمایا بیشک وہ علی ہیںـ ۲۸۔ حبّ علىّ يأ كل الذنوب كما تأكل النار الحطبحب علی گناہوں کو اس طرح کھا جاتی ہے جیسے آگ خشک لکڑیوں کوـ ۲۹۔ مثل اهل بيتى كمثل سفينة نوح، من ركبها نجى ومن تخلف عنها غرقمیرے اہل بیت کی مثال سفینہ نوح کی طرح ہے ، جو اس میں سوار ہوگیا اس نے نجات پائی اور جس نے منہ موڑا ہلاک ہوگیاـ ۳۰۔ مثل اهل بيتى كمثل باب حطّة، من دخل غفر لهمیرے اہل بیت کی مثال باب حطۃ کی طرح ہے جو داخل ہوگیا بخشا گیاـ ۳۱۔ إنّا اهل بيت اختار اللّه لنا الآخرة على الدنياہم اھل بیت کیلے اللہ کی ذات نے دنیا کی بجائے آخرت کو انتخاب کیا ہےـ ۳۲۔ سئلت ربى ان لايدخل احدا من اهل بيتى النار فاعطانيهامیں نے اپنے رب سے سوال کیا کہ میری اھل بیت میں سے کسی کی جھنم میں نہ ڈالنا خدا نے میری یہ دعا قبول کیـ ۳۳۔ اللهم انّ هؤلاء اهل بيتى ولحمتى، يؤلمنى ما يؤلمهماے پروردگار یہ میرے اھل بیت اور میرا گوشت ہیں اس نے مجھے رنج دیا جس نے انہیں رنج پہنچایاـ ۳۴۔ حبّ آل محمد يوما خير من عبادة سنةآل محمد سے ایک دن کی محبت سال کی عبادت سے افضل ہےـ۳۵ ۔ حبّ علىّ براءة من النارعلی کی محبت آگ سے نجات دلاتی ہے۳۶۔ من مات فى حب آل محمد فقد مات شهيداً و من مات فى بغض آل محمد مات ميتة جاهليةجوشخص محبت اھل بیت میں مرا وہ شہادت کی موت مرا اور جو بغض اھل بیت میں مرا وہ جاھلیت کی موت مراـ۳۷۔ اللهم لاتمتنى حتى ترينى وجه علىّاے پروردگار اس وقت تک کسی کو موت نہ آئے جب تک وہ علی کے چہرے کو دیکھ نہ لےـ ۳۸۔ من ذكر فضيلة من فضائل علىّ(ع) مقراً بها غفراللّه له ما تقدم من ذنبه وما تأخرجس نے فضائل علی میں سے ایک فضیلت کواقرار کرتے ہوئے بیان کیا تو اس کے گذشتہ اور آنے والے گناہ معاف کردیئے جائیں گےـ ۳۹۔ لو أنّ الرياض أقلام والبحر مداد والجن حُسّاب والانس كتّاب ما احصوا فضائل علىّ بن ابيطالباگر درخت قلمیں بن جائیں اور سمندر سیاہی بن جائیں اور جن و انس ملکر فضائل علی کو شمار کریں تو شمار نہ کر پائیں گے۔ ۴۰۔ ضربت علی فی یوم الخندق افضل من عبادۃ الثقلینخندق کے دن علی کی ایک ضرب ثقلین کی عبادت سے افضل ہے​
 
محمد بن ادریس شافعی(امام شافعی)

علیٌّ حُبُّہُ الْجُنَّة اِمامُ النّٰاسِ وَالْجِنَّة
​

وَصِیُّ المُصْطَفےٰ حَقّاً قَسِیْمُ النّٰارِ وَالْجَنَّة
​
حضرت علی علیہ السلام کی محبت ڈھال ہے۔ وہ انسانوں اور جنوں کے امام ہیں۔ وہ حضرت محمد مصطفےٰ کے برحق جانشین ہیں اور جنت اور دوزخ تقسیم کرنے والے ہیں۔ حوالہ حموینی، کتاب فرائد السمطین میں،جلد1،صفحہ326۔ ​
قٰالُوا تَرَفَّضْتَ قُلْتُ کَلّٰا مَاالرَّفْضُ دِیْنی وَلَااعْتِقٰادِی
​

لٰکِنْ تَوَلَّیْتُ غَیْرَ شَکٍّ خَیْرَ اِمامٍ وَ خَیْرَ ھٰادٍ
​

اِنَّ کٰانَ حُبُّ الْوَصِیِّ رَفْضاً فَاِنَّنِی اَرْفَضُ الْعِبٰادِ
​
مجھے کہتے ہیں کہ تو **************************************** ہوگیا ہے۔ میں نے کہا کہ **************************************** ہونا ہرگز میرا دین اور اعتقاد نہیں۔ لیکن بغیر کسی شک کے میں بہترین ہادی و امام کو دوست رکھتا ہوں۔ اگر وصیِ پیغمبر سے دوستی و محبت رکھنا رفض(**************************************** ہونا) ہے تو میں انسانوں میں سب سے بڑا **************************************** ہوں۔ ​
حوالہ جات 1۔ شیخ سلیمان قندوزی حنفی، کتاب ینابیع المودة،صفحہ330،اشاعت قم،طبع اوّل1371۔ 2۔ شبلنجی، کتاب نورالابصار،صفحہ139،اشاعت 1290۔
​

 
Advertisement
علی ولی اللہ، وصی رسول اللہ، و خلیفتہ بلا فصل
 
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْرَفِيُّ بِمَرْوَ ، ثنا إِسْحَاقُ ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الأَسْلَمِيُّ ، ثنا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ مُطَرِّفٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ :
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ يُرِيدُ أَنْ يَحْيَى حَيَاتِي ، وَيَمُوتَ مَوْتِي ، وَيَسْكُنَ جَنَّةَ الْخُلْدِ الَّتِي وَعَدَنِي رَبِّي ، فَلْيَتَوَلَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ، فَإِنَّهُ لَنْ يُخْرِجَكُمْ مِنْ هُدًى ، وَلَنْ يُدْخِلَكُمْ فِي ضَلالَةٍ " .
هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الإِسْنَادِ .
نبی پاک نے فرمایا: جو میری زندگی جینا چاہتا ہے اور میری موت مرنا چاہتا ہے اور جو ایسی دائمی جنت میں رہنا چاہتا جس کا وعدہ اللہ تعالی نے مجھ سے کیا ہے تو اس کو چاہیے کہ علی ع کو اپنا حاکم اور مولا تسلیم کرے کیونکہ علی ع آپ کو ہرگز بھی ھدایت سے دور نہیں کرے گا اور ہرگز بھی گمراہی میں نہیں ڈالے گا!
یہ حدیث صحیح السند ہے۔
کتاب المستدرك على الصحيحين كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ... وَمِنِ مَنَاقِبِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ ... ذِكْرُ إِسْلامِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيٍّ رَضِيَ الله عنه
حدیث نمبر: 4579
​
 
Advertisement
علیؑ، صاحبانِ ایمان پر "اولیٰ" و مقدم ، اُن کے سرپرست، مولا و آقا ہیں (حدیثِ غدیر کے تناظر میں):​
​
​
​
​
​
سورہ احزاب، آیت 6 میں ارشادِ ربانی ہے
النَّبِيُّ أَوْلَىٰ بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنفُسِهِمْ کہ پیغمبر مومنوں پر اُن کی جانوں سے بھی زیادہ حق رکھتے ہیں، وہ اُن کے رہبر، سرپرست، مولا و آقا ہیں۔​
​
​
​
​
​
محدثین کی ایک جماعت نے نقل کیا ہے کہ آخری حج سے لوٹتے وقت نبی گرامی قدر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خُم نامی مقام پر، پانی کے تالاب کے پاس سبھی حجاجِ کرام کو روک کا خطبہ دیا، درمیان میں پوچھا کہ أتعلمون أني أولى بالمؤمنين من أنفسهم؟ کیا تمھیں معلوم ہے کہ میں مومنوں پر اُن کی اپنی نسبت، زیادہ حق رکھتا ہوں۔ سب نے کہا جی ہاں اے اللہ کے رسول۔ تب آپ نے علیؑ کا ہاتھ بلند کر کے فرمایا​
​
​
​
​
​
"من كنت مولاه، فعلي مولاه، اللهم وال من والاه، وعاد من عاداه"​
​
​
​
​
​
جس جس پر میں "اولیٰ" ہوں، جس جس کا میں مولا، آقا، رہبر و سرپرست ہوں، علیؑ کو بھی اُس پر اولویت حاصل ہے، علیؑ اُس کے مولا، آقا و سرپرست ہیں۔ اے اللہ! تُو اُس سے دوستی رکھ، جو علیؑ سے دوستی رکھے اور اُس سے عداوت رکھ جو علیؑ سے دشمنی کرے۔​
​
​
​
​
​
عصرِ حاضر کے بہت بڑے محدث علامہ البانی نے ضخیم کتاب "سلسلة الأحاديث الصحيحة" کی چوتھی جلد میں اِس حدیث مبارک کے متعلق 14 صفحوں پر مشتمل علمی بحث کی ہے، اِس کے کئی طُرُق لکھ کر اُن کا جائزہ لیا ہے، اپنی تحقیق کا نچوڑ یوں پیش کرتے ہیں
حدیث مبارکہ "من کنت مولاہ۔۔۔" بہت زیادہ طُرُق سے مروی ہے، علامہ ہیثمی نے بڑی تعداد میں اِس کے طُرُق اپنی کتاب میں جمع کیے ہیں۔ میں نے ایک حد تک اِس کے طرق کو نقل کیا اور اُن کی تخریج کی ہے، جس سے اِن طرق کی سندوں کو دیکھ کر، ایک صاحبِ علم کو اِس حدیث کے صحیح ہوجانے کا یقین ہوجاتا ہے۔۔۔ اِس حدیث کے طُرُق بہت زیادہ ہیں، علامہ ابن عقدہ نے اِن طرق کو الگ ایک کتاب میں جمع کیا، جس کے متعلق حافظ ابن حجر نے لکھا کہ اِس میں کئی طرق صحیح اور حسن درجے کے ہیں۔​
​
​
​
​
​
اپنی گفتگو سمیٹتے ہوئے لکھتے ہیں​
​
​
​
​
​
وجملة القول أن حديث الترجمة (من كنت مولاه، فعلي مولاه، اللهم وال من والاه، وعاد من عاداه) حديث صحيح بشطريه، بل الأول منه متواتر عنه صلى الله عليه وسلم
كما ظهر لمن تتبع أسانيده وطرقه، وما ذكرت منها كفاية۔​
​
​
​
​
​
کہ حدیث "من کنت مولاہ۔۔۔" اپنے دونوں جملوں (من كنت مولاه، فعلي مولاه اور اللهم وال من والاه، وعاد من عاداه) کے ساتھ صحیح ہے، بلکہ اِس حدیث کا پہلا جملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے متواتر نقل ہوا ہے، جیسا کہ اِس حدیث کی سندوں اور طُرُق کی چھان پھٹک کرنے والے کے لیے یہ بات واضح ہے۔ اِس حدیث کے متعلق یہی کافی ہے۔​
​
​
​
​
​
تحقیق کرنے کی وجہ خود ہی بتاتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حافظ ابن تیمیہ نے اِس حدیث کے پہلے (متواتر) جملے (من کنت مولاہ۔۔۔) کو ضعیف جبکہ دوسرے جملے (اللهم وال من والاه۔۔۔) کو جھوٹ قرار دیا، تب میں نے اِس بابت چھان پھٹک کی۔۔۔ کہتے ہیں میرا خیال ہے کہ حافظ ابن تیمیہ سے یہ غلطی اِس لیے ہوئی کہ وہ احادیث کے مکمل طُرُق کو جمع کرنے ، (مناسب تحقیق) اور دقت کرنے سے پہلے ہی جھٹ سے اُنھیں ضعیف کہہ دہا کرتے تھے۔​
​
​
​
​
​
(حافظ ابن تیمیہ نے اپنے مقابل عالم، حسن بن یوسُف حلیؒ کےاِس حدیث سے کیے گئے استدلال کا جواب نہ بننے پر، اِسے ضعیف قرار دے دیا، اُنھوں نے "منھاج السنہ" میں حضرت علیؑ کی توہین سے بھی گُریز نھیں کیا۔ علامہ البانی اور حافظ ابن حجر عسقلانی نے اُن کے متعلق ایسی آراء دی ہیں)​
​
​
​
​
​
ملاحظہ ہو:
سلسلة الأحاديث الصحيحة: أبو عبد الرحمن محمد ناصر الدين البانی، جلد 4، صفحہ 330 تا 344، حدیث نمبر 1750، مكتبة المعارف للنشر والتوزيع، الرياض، سعودی عرب۔​
​
​
​
​
​
نوٹ: علامہ طبری، علامہ ابن عقدہ، حافظ ذہبی، حافظ ابن حجر عسقلانی، حافظ کتانی، علامہ سیوطی اور بہت سے دیگر جلیل القدر علماء و محدثینِ اہلِ سنت نے اِس حدیث مبارکہ کو متواتر و مشہور قرار دیا ہے۔ اہلِ علم کی نظر میں یہ حدیث مبارکہ یقینی طور پر درست ہے۔ حضرت علیؑ نے رحبہ نامی مقام پر اِسی حدیث کو اپنے حق میں پیش کیا تو 12 بدری صحابہ کرام نے آپؑ کی تصدیق کی (مسند امام احمد میں بسندِ صحیح یہ واقعہ مذکور ہے)۔ اِس حدیث مبارکہ سے بعد از نبی گرامی قدر، امام علیکا سب سے افضل ہونا ثابت ہوتا ہے، دیگر امور پر روشنی ڈالنے کی ضرورت نھیں (جیسے کہ آپؑ سے محبت کرنے والا، محبوبِ خدا اور آپؑ کا دشمن، دشمنِ خدا ہے وغیرہ)​

​
 
کل ایمان / مولا علی ع کی ایک ضرب ثقلین کی عبادت سے افضل
عمرو ابن عبدود کی قیادت میں پانچ سواروں(عمرو بن عبدود، عکرمہ بن ابو جہل، ضرار بن الخطاب، نوفل بن عبداللہ اور ابن ابی وھب) نے خندق کو ایک کم چوڑی جگہ سے پار کر لیا۔ عمرو بن عبدود عرب کا مشہور سورما تھا اور اس کی دہشت سے لوگ کانپتے تھے۔ اس نے سپاہ اسلام کا للکار کر جنت کا مذاق بناتے ہوئے کہا کہ 'اے جنت کے دعویدارو کہاں ہو؟ کیا کوئی ہے جسے میں جنت کو روانہ کر دوں یا وہ مجھے دوزخ میں بھیج دے' اور اپنی بات کی تکرار کرتا رہا۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ 'کوئی ہے جو اس کے شر کو ہمارے سروں سے دور کرے؟'۔ علی علیہ السلام نے آمادگی ظاہر کی۔ اس وقت حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو اجازت نہ دی اور دوسری اور پھر تیسری دفعہ پوچھا۔ تینوں دفعہ علی علیہ السلام ہی تیار ہوئے۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اپنا عمامہ اور تلوار عطا کی اور فرمایا کہ ' کل ایمان کل کفر کے مقابلے پر جا رہا ہے' ۔ ایک سخت جنگ جس کے دوران گردو غبار چھا گیا تھا نعرہ تکبیر کی آواز آئی۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ 'خدا کی قسم علی نے اسے قتل کر دیا ہے'۔ عمرو بن عبدود کے قتل کی دہشت اتنی تھی کہ اس کے باقی ساتھی فوراً فرار ہونے لگے۔ نوفل بن عبداللہ فرار ہوتے وقت خندق میں گر گیا جسے نیچے اتر کر علی علیہ السلام نے قتل کر دیا۔ باقی فرار ہو گئے۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ ' روزِ خندق علی کی ضرب تمام جن و انس کی عبادت سے افضل ہے
مستدرک حاکم جلد 3 صفحہ 32

​
 
٭٭٭صحابی رسول جناب ابوایوب انصاری رض کا سیدنا علی مرتضیٰ ع کو مولا کہہ کر پکارنا ٭٭٭حضرت ریاح بن حرث سے روایت ہے کہ ایک وفد نے حضرت علی ع سے ملاقات کی اور کہا :اے ہمارے مولا ! آپ پر سلامتی ہو ۔ حضرت علی ع نے پوچھا میں کیسے آپ ع کا مولا ہوں حالانکہ آپ تو قوم عرب ہیں ( جو اتنا جلدی کسی کو قائد نہیں مانتے ) انہوں نے کہا : ہم نے رسول اللہ ع سے غدیر خم کے دن سنا تھا : جس کا میں مولا ہوں بے شک اس کا یہ علی بھی مولا ہے ۔ حضرت ریاح نے کہا : جب وہ لوگ چلے گئے تو میں نے ان کے پیچھے جا کر ان سے پوچھا کہ وہ کون لوگ ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ انصار کا ایک وفد ہے ، ان میں حضرت ابوایوب انصاری رض بھی ہیں ۔فضائل الصحابہ // احمد بن حنبل // ص 26کتاب کے محقق جناب وصی اللہ بن محمد عباس نے اس روایت کی سند کو صحیح کہا ہے ۔شیخ ناصر الدین البانی نے بھی سلسلہ احادیث الصحیحیہ میں اس کی سند کو جید اور رجال کو ثقات کہا ہے ۔سلسلہ احادیث الصحیحہ // ج 4 // ص 240 // حدیث : 1750​
 
Advertisement
Status
Not open for further replies.