- Joined
- Oct 5, 2012
- Posts
- 2,779
- Reaction score
- 4,834
- Points
- 113
چھ ستمبر 2015 یومِ دفاع پاکستان جس روز پاکستانی خود سے کئی گنا بڑے جارح دشمن کو مار بھگانے کی پچاسویں سالگرہ منارہے ہیں۔پچھلے پچاس سال سے اس دن تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے لیکن اس بار کافی دلچسپ اور مضحکہ خیز صورتحال پیدا ہوچکی ہے کیونکہ پاکستانی پچاس سال سے اس دن کو یومِ دفاع اور یومِ فتح کے طور پر منارہے ہیں لیکن پچاس سال بعد بھارتیوں کو بھی یہ احساس ہوا کہ اس جنگ میں پاکستان نہیں بلکہ ہم فتحیاب ہوئے تھے ۔
بھارتی انتہاپسند ہندؤ وزیرِاعظم کی حرکتوں کی وجہ سے پوری دنیا میں بھارت کی جگ ہنسائی ہورہی ہے جہاں ایک طرف بی بی سی جیسے متعصب میڈیا گروپ نے پاکستان ایئرفورس کے پائلٹس کی ڈاکیومینٹری جاری کی وہیں بھارت کے اعتدال پسند حلقے بھی مودی کی ان حرکتوں سے نالاں نظر آتے ہیں جبکہ پاکستان میں الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بھارت کا یہ "جشنِ فتح" حالیہ دنوں کا سب سے بڑا لطیفہ بن چکا ہے۔خیر یہ تو ہر شخص جانتا ہے کہ 1965 کی جنگ میں بھارت کو بری فضائی حتیٰ کہ بحری محاذ پر بھی بری طرح شکست کا منہ دیکھنا پڑا اس ضمن میں بھارت کے اس وقت کے وزیرِدفاع وائی بی چون اور بھارت کے اعلیٰ فوجی افسر جنرل ہربخش سنگھ سمیت متعدد بھارتی اس جنگ کے بارے میں تفصیلی طور پر لکھ چکے ہیں جس میں انہوں نے برملا بھارتی شکست کا اعتراف کیا ہے۔
جنگِ ستمبر کے آغاز کے بعد بھارت نے لاہور کے محاذ پر 13 اور سیالکو ٹ محاذ پر 15 بڑے حملے کئے۔ بھارت اپنے پہلے حملے کی ابتدائی چند ساعتوں میں تین میل تک ہماری سرحدوں کے اند ر گھس آیا تھا۔ لیکن اگلے 17 دنوں میں وہ تین انچ بھی آگے نہ بڑھ سکا۔ میجر شفقت بلوچ کی قیادت میں ہڈیارہ نالہ کے مقام پر پا ک فوج کے مُٹھی بھر جوانوں نے 9 گھنٹوں تک مسلسل جم کر دشمن کی ایک بریگیڈ کو جس طرح روکے رکھا وہ تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے ۔پاکستان آرمی نے سلیمانکی میں بھی ایک محدود لیکن عسکری اعتبار سے نہایت اہم علاقے پر قبضہ کر لیا۔ سلیمانکی ہیڈ ورکس، پاکستان کا ایک بڑا اور سٹرٹیجک اہمیت کا حامل ہیڈ ورکس ہے۔ دشمن اس پر قبضہ کرنا چاہتا تھا لیکن پاک فوج نے یہاں بھی دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا اور اس کے40 مربع میل کے علاقہ پر قبضہ کر لیا اور اسی طرح مغرب کی جانب راجستھان کے محاذ پر بھارت کا 1200 مربع میل کا علاقہ زیر قبضہ لا کر جنگ کے اختتام تک متواتر جوابی حملوں میں اسے ناکامی سے دوچار کئے رکھا۔ پاکستان کے نڈر اور جانباز جوانوں نے اکھنور سیکٹر پر 350 مر بع میل اور کوٹلی سیکٹر میں 16 مربع میل بھارتی علاقے پر قبضہ کیا۔
میجر عزیز بھٹی لاہور سیکٹر میں برکی کے علاقے میں ایک کمپنی کی کمان کررہے تھے۔ اس کمپنی کے دو پلاٹون بی آر بی نہر کے دوسرے کنارے پر متعین تھے۔ میجر عزیز بھٹی نے نہر کے اگلے کنارے پر متعین پلاٹون کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ ان حالات میں جب کہ دشمن تابڑ توڑ حملے کررہا تھا اور اسے توپ خانے اور ٹینکوں کی پوری پوری امداد حاصل تھی۔ میجر عزیز بھٹی اور ان کے جوانوں نے آہنی عزم کے ساتھ لڑائی جاری رکھی اور اپنی پوزیشن پر ڈٹے رہے۔ 9 اور 10 ستمبر کی درمیانی رات کو دشمن نے اس سارے سیکٹر میں بھرپور حملے کے لیے اپنی ایک پوری بٹالین جھونک دی۔۔بھارتی فضائیہ میں اعلیٰ ترین عہدے سے ریٹائرڈ ہونے و الے ایک ائیر مارشل بھرت کمار نے اپنی زیرِ اشاعت کتاب "دی ہیما لین ایگل ۔ دی فرسٹ انڈو پاک وار" میں برملا بھارتی شکست کا اعتراف کیا ہے اور اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب بھارت کے "جشنِ فتح" سے چند دن قبل بھارت کے صفِ اول کے اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اس کتاب کے کچھ مندرجات شائع کردیئے بھارتی ائیر فورس اعلیٰ عہدے سے ریٹائرڈ ہونے والے ائیرمارشل بھرت کمار نے ایک کتاب میں لکھا ہے کہ 1965 کی جنگ میں پاکستان کے مقابلہ میں بھارت کو زیادہ فضائی نقصان اُٹھانا پڑا تھا یہاں تک کہ پاکستان نے صرف دودن میں بھارت کے 35 طیارے تباہ کردئیے تھے، ٹائمز آف انڈیا نے ریٹائرڈ ائیر مارشل مسٹر کمار کی کتاب کا تجزیہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ 1965 کی جنگ پاکستان اور بھارت کی پہلی با قاعدہ فضائی جنگ تھی بھارتی فضائیہ کو پاکستان فضائیہ پر گو عددی برتری حاصل تھی لیکن پاکستانی طیارے ٹیکنالوجی کے لحاظ سے بھارت کے مقابلے میں زیادہ جدید تھے اُس وقت بھارتی فضائیہ کے پاس 28 لڑاکا اسکورڈن اور پاکستان کے پاس صرف 11 اسکورڈن تھے اس کے باوجود فضائی جنگ میں بھارت کو شدید مزاحمت اور بالاخر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری طرف بھارت کی بری فوج کو پاکستان کے سرحدی اہلکاروں نے کئی گھنٹے تک پیش قدمی نہیں کرنے دی حتیٰ کہ پیچھے سے آنے والے فوجی دستے پہنچ گئے جنہوں نے ناصرف بھارتی حملے کو پسپا کیا بلکہ لاہور میں چائے ناشتے کا خواب سجا کر آنے والی بھارتی فوجوں کو کئی سو کلومیٹر بھارتی سرحد کے اندر تک بھگاتے ہوئے کھیم کرن تک جاپہنچے۔ بحری محاذ پر بھی بھارت کو پاکستان کی قلیل بحری طاقت نے ناکوں چنے چبوادیئے پاکستان کی واحد آبدوز غازی زمینی حملے کا آغاز ہوتے ہی بھارتی پانیوں میں پہنچ چکی تھی جس کا مقصد بحری محاذ پر نگرانی اور دشمن کے متوقع حملے کو روکنا تھا غازی آبدوز نے تن تنہا بھارتی بیڑے کا محاصرہ کئے رکھا اور اسے باہر نکلنے نہ دیا۔ بحری محاذ پر دشمن کی متوقع جارحیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے دشمن پر پیشگی حملے کا منصوبہ بنایا گیا ممبئی کے قریب دوارکا میں بھارتی بحریہ کا ریڈارسٹیشن اور فضائی اڈہ تھا۔ پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس بابر،پی این ایس بدر،پی این ایس خیبر ،پی این ایس جہانگیر ،پی این ایس عالمگیر،پی این ایس شاہجہاں اور پی این ایس ٹیپو سلطان نے اس بھارتی بحری اڈے پر مشترکہ حملہ کیا۔پا ک بحریہ کے جہازوں نے کموڈور ایس ایم انور کی زیرقیادت سات اور آٹھ ستمبر کی درمیانی شب دشمن کے بحری اڈے پر دھاوا بول دیا۔
اچانک حملے سے دشمن بوکھلا گیا۔پاک بحریہ کے جہازوں نے بڑی آسانی سے دشمن کی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور بھارت کا بحری ہیڈکوارٹر برباد کرکے بغیر کسی نقصان کے واپس اپنے پانیوں میں آگئے۔اس حملے نے دشمن کے اوسان خطا کردئیے۔ اس کی بحری افواج کے حوصلے پست ہوگئے اورپاک بحریہ کی دھاک بیٹھ گئی۔یہی وجہ ہے کہ وہ دو ہفتوں کی جنگ کے دوران بحری محاذ پرکسی کارروائی کی جرأت نہ کرسکا۔
ان سبھی حقائق کو مدِنظر رکھتے ہوئے مودی کے فتح کے دعوے کو دیکھا جائے تو ذہن میں فوری یہ خیال آتا ہے کہ اس بندے کو کسی ملک کے وزیرِاعظم ہاؤس کی بجائے کسی پاگل خانے میں ہونا چاہیئے۔
پاکستان آج پھر بھارتی دھمکیوں کی زد میں ہے لیکن اب حالات بہت بدل چکے ہیں پاکستان کی بری بحری اور فضائی افواج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور جدید اسلحہ سے لیس ہیں اور سب سے بڑی بات یہ کلمہ گو افواج اسلحے سے زیادہ اپنے جذبوں سے لڑتی ہیں پاکستان نے پچھلے بارہ سال اپنی تاریخ کی مشکل ترین جنگ لڑی ہے جس کے بعد ہمارے سامنے کوئی دشمن اور کوئی بھی محاذ اہمیت نہیں رکھتا دشمنوں کی بچھائی ہوئی ان سازشوں کے جال اور اس سفاک جنگ نے اس قوم کے بچے بچے کو سپاہی بنادیا ہے جو ہر وقت اپنے ملک پر مرمٹنے کو تیار ہیں آئیے اس یادگار دن ہم اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت اور بہتری کے لیئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروے کار لائیں گے۔اللہ تعالیٰ پاکستان اور اہلِ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Last edited by a moderator: