Advertisement

یورپ کا سفر، جہنم کا راستہ

150918090749_teenagers_in_italy_624x351_bbc_nocredit.jpg



ان میں سے بہت سارے بچے یورپ فرار ہونے کے راستے کو جہنم کے راستے جیسا سمجھتے ہیں​
دنیا میں خود کو تنہا محسوس کرنا کسی کے لیے بھی بہت مشکل ہے اور بچوں کے لیے تو اس کا تصور کرنا بھی نا ممکن ہے۔بچوں کے فلاحی ادارے یونیسیف کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں پناہ کی درخواست دینے والے بچوں کی تعداد 106,000 ہے۔یورپ میں پناہ لینے والے بچوں کی تعداد بڑھ کر تقریباً 74 فی صد تک پہنچ گئی ہے۔سب سے کم عمر بچوں کی اوسط عمر دس سال سے کم ہے جو عام طور پر اپنے خاندان کے ہمراہ آتے ہیں۔ تاہم اکیلے بچوں کی شرح میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہو رہا ہے۔کچھ بچے جنگ میں یتیم ہوگئے اور دیگر راستے میں اپنے خاندانوں سے جدا ہوگئے ہیں۔بعض بچوں نے یورپ میں بہتر زندگی گزارنے کے مقصد سے اپنے گھروں کو چھوڑا۔ کیونکہ انھیں امید ہے کہ وہ یہاں کچھ پیسے کما کر اپنے گھر والوں کو بھیج سکیں گے اور کچھ وقت گزارنے کے بعد انھیں بھی قانونی طور پر یہاں بلوا لیں گے۔
150918090722_teenagers_in_italy_624x351_ap.jpg
​
زیادہ تر بچوں کا تعلق شام، اریٹریا اور افغانستان سے ہے جنھیں گھروں پر دہشت کا سامنا کرنا پڑا​
لیکن یورپ نے ان بچوں کی آمد کی کوئی تیاری نہیں کر رکھی ہے۔یہ لوگ زیادہ تر یونان اور ہنگری کے راستے آرہے ہیں لیکن گذشتہ کئی سالوں سے اٹلی انسانی سمگلروں کی پہلی پسندیدہ منزل ہے اور یہاں سے ہی چند ماہ پہلے میں نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے بارے میں اپنی تحقیقات شروع کیں تاکہ یہ جان سکوں کے ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔زیادہ تر بچوں کا تعلق شام، اریٹریا اور افغانستان سے ہے جنھیں گھروں پر دہشت کا سامنا کرنا پڑا۔ یورپ کے خطرناک سفر میں کچھ کو لوٹ لیا گیااور کچھ جنسی زیادتی کا شکار ہوگئے لیکن انھیں امید تھی کہ ایک بار یہاں پہنچ گئے تو سمجھو کہ مشکلات ختم ہوگئیں۔افسوس کہ وہ غلط تھے۔ہماری ٹیم سسلی میں بچوں کے مرکز کے بارے میں چونکا دینے والی کہانیاں سن کر وہاں پہنچی۔فیبیو سرگونی اطالوی خیراتی تنظیم ’آن دی روڈ‘ کے لیے کام کرتے ہیں۔ انھوں نے مجھے بتایا کہ یورپ میں آنے والے اکیلے بچوں کو انتہائی کم وقت کے لیے محفوظ پناہ گاہ ملتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ’انھیں دن کے اوقات میں استقبالی مراکز سے باہر جانے کی اجازت ہے جب وہ آسانی سے جرائم میں ملوث یا ان افراد کا نشانہ بن جاتے ہیں جو ان کا ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔‘چند اطالوی مراکز میں کافی ترجمہ کرنے والے موجود ہیں جو ان بچوں کی زبانیں بول سکتے ہیں۔ ان کے پاس جنسی استحصال سے متاثر بچوں کی نشاندہی کے لیے تجربہ کار ملازمین نہیں ہیں۔​
150918090859_teenagers_in_italy_624x351_bbc_nocredit.jpg
​


ہم سٹیشن میں چھپے ہوئے کیمروں کے ساتھ تھے اور وہ ہمیں دکھانا چاہتا تھا کہ یہ کام کس طرح ہوتا ہے​
اپنی ذات کو غیر محفوظ محسوس کرنے اور غیر یقینی کا شکار ہزاروں بچے اطالوی استقبالیہ مراکز سے بھاگ کر سڑکوں پر کہیں گم ہوچکے ہیں۔روم کا ترمینی سٹیشن مشرق وسطیٰ کے لڑکوں کے لیے کہیں جانے کی کوئی اور جگہ نہ ہونے کی وجہ سے مرکز بنا ہوا ہے۔ کچھ بچے بہت چھوٹے ہیں جیسا کہ 11سال کی کم عمر کے، یہ غیر محفوظ نوجوان بدترین انسانیت کا پردہ چاک کرتے ہیں۔یہاں جو بھی چل رہا تھا ہم نےان پر کئی ماہ سے نظر رکھی ہوئی تھی۔ ہم نے یہاں چہرے بدلتے دیکھے، چند لڑکے گرفتار ہوئے اور دیگر شمالی یورپ کی جانب کوچ کرگئے لیکن انھوں نے ہمیں جو کہانیاں سنائی وہ ایک جیسی اداس کر دینے والی تھیں۔14 سال کے خالد نے ہمیں بتایا کہ انھوں نے خوارک خریدنے کے لیے منشیات فروخت کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔’میں نے یہ اس لیے کیا کہ میں دیگر لڑکوں کی طرح اطالوی آدمیوں کے ساتھ سیکس کرنا نہیں چاہتا تھا۔یہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ مصر، تیونس اور مراکش کے لڑکے 50یورو اور 30 یورو تک کے لیے بھی راضی ہوجاتے ہیں۔‘ہم سٹیشن میں چھپے ہوئے کیمروں کے ساتھ تھے اور وہ ہمیں دکھانا چاہتا تھا کہ یہ کام کس طرح ہوتا ہے۔ وہ ایک مقامی کیفےگیا جو درمیانی عمر کے لوگوں کے درمیان گپ شپ کے لیے مشہور تھا۔بہت سارے نوجوان جن سے ہم ملے وہ اعتدال پسند خاندانوں سے تعلق رکھنے والے مسلمان تھے۔ جن میں سے کسی نے بھی رقم کے لیے جنسی تعلق کا اقرار نہیں کیا۔
150918090825_teenagers_in_italy_624x351_bbc_nocredit.jpg
​
یورپ میں پناہ لینے والے بچوں کی تعداد بڑھ کر تقریبا 74 فی صد تک پہنچ گئی ہے​
تمام نوجوان ایک دوسرے کی جانب اشارہ کررہے تھے لیکن تیونسی اور اطالوی رضاکار لاساد جو کہ ہفتے میں کئی شامیں سٹیشن میں گزارتے ہیں اور ان بچوں سے جرائم کے علاوہ بات چیت کی کوشش کرتے ہیں۔ انھوں نے ہمیں بتایا کہ جن بچوں سے ہم ملیں ہیں ان میں اکثر لڑکے چوری، بڑے گروہوں کے لیے منشیات کی فروخت اور کبھی کبھار جسم فروشی بھی کرتے ہیں۔انھوں نے مجھ سے پوچھا کہ ’ آپ کو کیا امید ہے؟‘’وہ کس طرح انسانی سمگلروں کا قرضہ اتاریں گے؟ وہ کس طرح کھانا کھائیں گے؟ کچھ کے پاس سونے کے لیے جگہ تک نہیں ہے۔ یہاں آنے والے لوگوں کو اس بات کا علم ہے کہ لڑکے مایوس ہیں اور وہ سٹیشن میں آکر ان کا شکار کرتے ہیں۔ یہ ایک مارکیٹ ہے۔‘نوجوان حامد ایک بار پہلے ہی منشیات فروخت کرنے کے الزام میں جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔حامد کا کہنا ہے کہ وہ ہر ہفتے مصر میں اپنی والدہ کو فون کرتے ہیں ان سے یہاں کے حالات کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں۔ وہ راتوں کو بسوں میں سوتے ہیں اور انھوں نے ہمیں وہ فوارہ بھی دکھایا جہاں وہ اپنی صفائی کا اہتمام کرتے ہیں۔میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنے لیے یہاں یورپ میں بہتر زندگی کا خواب نہیں دیکھا تھا؟’ ہم یہاں اس سوچ کے ساتھ آئے تھے کہ ہم سکول جا سکیں گے، کسی محفوظ جگہ سو سکیں گے، نوکری ملے گی لیکن یہاں صورتحال ایسی نہیں ہے۔ ہم میں سے کچھ بازار میں چند پیسوں کے عوض کام کرتے ہیں، کچھ منشیات بیچتے ہیں اور کچھ اپنے آپ کو ہی بیچ دیتے ہیں۔‘
150918091446_migrants_to_europe_624x351_epa.jpg
​

​
’ بچے یہ کام دو یا تین بار کرلیں اس کے بعد انھیں کوئی پرواہ نہیں۔ اگر مجھے یہ علم ہوتا میں یہاں کبھی نہیں آتا۔‘ان میں سے بہت سارے بچے یورپ فرار ہونے کے راستے کو جہنم کے راستے جیسا سمجھتے ہیں۔یورپ میں تنہا پہنچنے والے بچوں میں بڑی تعداد لڑکوں کی ہے لیکن روم سے وسطی ابروزو جاتے ہوئے ہمیں اٹلی میں نائجیرین لڑکیوں کی مایوس کن صورتحال دیکھنے کو ملی۔یہاں ایک طویل عرصے تک نائجیریا کی خواتین کو سیکس ورکر کے طور پر لایا جاتا تھا، لیکن بحرہ روم سے کشتیوں کے ذریعے نائجیریا کی جسم فروش خواتین جن میں کم عمر بچیاں بھی شامل ہیں ان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔عام طور پر لڑکیاں یہ سوچ کر یورپ آتی ہیں کہ وہ وہاں ہئیر ڈریسر اور دیگر کاموں کے ذریعے ایک نئی زندگی کا آغاز کر سکیں گی۔ایک بار یہ کٹھن سفر کرکے لیبیا پہنچ جائیں تو ان کے سمگلر اکثر انھیں اٹلی کے لیے کشتی میں سوار کرنے سے پہلے بند کر کے جنسی تشدد کا نشانہ بناتے۔یہاں پہنچ کر وہ انھیں جسم فروشی کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یورپ لانے کے لیے ان پر 50 سے 60 ہزار یوروز خرچ کیے گئے ہیں۔13سال کی چھوٹی بچیوں پر قرض کی پابندی ہے۔
Image copyright​
150917130726_greece_migrants_624x351_afp_nocredit.jpg
​
کچھ بچے جنگ میں یتیم ہوگئے اور دیگر راستے میں اپنے خاندانوں سے جدا ہوگئے ہیں​
ابروزو میں 15 کلو میٹر طویل بدنام علاقے میں سیکس کے لیے ریٹ 15 یورو ہے تو 50 سے 60 ہزار یورو واپس کرتے کرتے سالوں گزر جائیں گے۔کچھ بچیاں جو بھاگنے میں کامیاب ہوئی اور ابھی سرکاری تحویل میں ہیں انھوں نے ہمیں بتایا کہ سمگلر دھمکیاں دے رہے ہیں اور اگر رقم کی واپسی میں تاخیر ہوئی تو ان کے خاندان والوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔سڑکوں پر رات دیر سے کچھ لڑکیاں اپنے بھاری میک اپ کے باوجود دردناک طریقے سے نوجوان لگ رہی ہوتی ہیں۔ہمیں کوڑے کے تھیلوں کی آّڑ میں خود کو فروحت کرتی عینی ملی۔ اس نے ہمیں بتایا کہ وہ حال ہی میں کشتی کے ذریعے سے اٹلی آئیں ہیں۔ وہ گھبرائی ہوئی لگ رہیں تھیں۔وقت پیسہ ہے، تاہم لڑکیوں کا کہنا ہے کہ وہ کبھی کبھی کھانے کے ایک تھیلے کے لیے سیکس کرتی ہیں۔اٹلی میں یہ بدحالی خطے کے ہزاروں کونوں اور گلیوں کا آئینہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ تنہا نوجوان یہاں اپنا راستہ بنا رہے ہیں۔بین الاقوامی اور یورپی یونین کے قوانین بچوں کے تحفظ کے لیے بالکل موجود ہیں۔ یورپی رہنما پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی آمد کے بارے میں پریشان ضرور ہیں لیکن کچھ نہیں کر رہے اور بچوں کو ہماری دہلیز پر ایک خوفناک قسمت کے لیے چھوڑا جا رہا ہے۔

http://www.bbc.com/urdu/world/2015/09/150918_child_journey_to_europe_zh
​
 
Last edited by a moderator: