یزید سے مراسم، حسین کو سلام دونوں نہیں چل سکتے، فواد چودھری

5fawadskhtbiam.jpg

تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے کہا کہ یزید سے بھی مراسم رکھیں اور حسین علیہ السلام کو بھی سلام دونوں ساتھ نہیں چل سکتے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چودھری نے لیگی رہنما مفتاح اسماعیل سے سوالات کے جواب دینے کے سلسلے پر کہا کہ اپنے اندر کی الجھن کو دور کریں کیونکہ یہ شریف اینڈ کمپنی بھی آپ ہی کی ہے۔ کوئی اور ہوتا تو لعنت بھیج کر اپنا راستہ لیتا۔

انہوں نے مفتاح اسماعیل سے کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ آپ یزید سے بھی تعلق بنائے رکھیں اور حسین علیہ السلام کو بھی سلام کریں۔ یہ دونوں ساتھ نہیں چل سکتے۔


واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹ کیا تھا جس میں اپنے فالورز کو سوالات پوچھنے کا کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت اور ری امیجنگ پاکستان سے متعلق آپ مجھ سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں۔ جتنا سوالوں کے ہوسکا میں جواب دینے کی کوشش کروں گا۔ شکریہ۔
 
Sponsored Link