- Joined
- Oct 9, 2014
- Posts
- 1,407
- Reaction score
- 1,558
- Points
- 0
یہاں سے ہر مذہب کے وہ امور جو انسانیت کے مابین متفق علیہ امور کو مجروح کرتے معلوم ہوں، خودبخود ایک تاویل کے ضرورت مند ہوجائیں گے۔ اِس بات کی ضرورت اگر آپکے اہل مذہب میں محسوس ہونے لگے تو دیکھتے ہی دیکھتے بہت سے دیدہ ور آپ کے یہاں پیدا ہوجائیں گے
ادیان کی ریفارم! (فصل 3 فتنۂ ہیومن ازم)
حامد کمال الدین
ہ مسئلہ... ہیومن ازم کی وہ جہت ہے جو مذاہب کی اصلاح سے تعلق رکھتی ہے۔ ادیان کے پر کترنے سے متعلق ہے۔ ہر مذہب اپنا اپنا ڈسکورس رکھے، اس سے کب گزارہ ہوتا ہے!
تو پھر کیا کیا جائے...؟ہمارے حالیہ ابلاغی و تحقیقاتی رویے کچھ یوں تشکیل ہونے چاہئیں:ہر مذہب بات اپنی ہی کرے، یہ اس کا حق ہے، مگر اس کےلیے ڈسکورس ہیومن ازم کا لے! چلیں پورا ڈسکورس نہ لے (ذرا وقت کےلیے) آدھا ہی لے، مگر لے سہی!
ہیومن ازم اور خدا کا بیٹا
ہیومن ازم اصل میں تو مذاہب کو یہی کہنا چاہتا ہے کہ تم کوئی چیز نہیں ہو، لیکن یہ کہنے کا طریقہ اُس کے ہاں یہ ہے کہ وہ انہیں ایک دوسرے سے گلے ملنے کا حکم دے! یعنی ہر دو طرف کے اہل مذہب ہی نہیں (اس طرح کے کچھ اسباق تو پہلے سے پائے جاتے ہیں!) بلکہ خود مذاہب ہی اب ایک دوسرے سے گلے ملیں، آئے روز مسکراہٹوں کا تبادلہ اور پیارومحبت کے پیمان کریں! مثال کے طور پر...:ایک مذہب صدیوں اپنے پیروکاروں کو یہ بتاتا آیا ہو کہ خدا کا کوئی بیٹا ہے اور (معاذ اللہ) خدا کا وہ بیٹا بربادی اور تباہی سے نجات پانے کا واحد ذریعہ ہے۔ اس کے مقابلے پر دوسرا مذہب اپنے پیروکاروں کو جو بنیادی ترین سبق دیتا رہا ہو وہ یہ کہ: خدا کی اولاد ایسا عقیدہ رکھنے سے بڑھ کر کوئی تباہی اور بربادی نہیں؛ خدا کا بیٹا تو ایسا لفظ ہے جس پر زمین لرز اٹھے، آسمان کانپ جائیں اور پہاڑ گر پڑیں۔ پس یہ اختلاف فریقین کےلیے ایک سنجیدہ ترین مسئلہ ہوا۔ ایسے سنگین اختلاف پر انسان کو صبح شام سوچنا ہے اور اپنی سوچ اور عقل کی سب توانائیاں اِس معاملہ میں کوئی فیصلہ کرنے پر صرف کردینا ہیں۔
ایسا جان لیوا سوال انسان کی زندگی میں کھڑا کیا ہی نہیں جاسکتا جب تک مذاہب کے اختلاف کو دنیا کا سب سے سنجیدہ اور سب سے سنگین ایشو نہ مانا جائے۔ یہاں؛ ہیومن ازم آتا ہے اور دونوں کو کہتا ہے چھوڑو اِن باتوں کو، یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے، جو خدا کا بیٹا مانتا ہے مانتا رہے، جو خدا سے بیٹے کی نفی کرنا چاہتا ہے کرتا رہے، مگر اس کو ایسا سنجیدہ مسئلہ نہ بنائے، اب مہذب ہوجانے کا وقت آچکا ہے، یہ کوئی اختلاف یا نزاع کھڑا کرنے کی بات تھوڑی ہے، تم دونوں نہ صرف ایک دوسرے کےلیے بلکہ ایک دوسرے کے مذہب کےلیے اچھے کلمات بولو۔ نہ صرف ایک دوسرے کا بلکہ ایک دوسرے کے موقف کا احترام کرو۔ اب ایک کا مذہب ہے کہ خدا کے بیٹے پر ایمان رکھنا نجات کا واحد ذریعہ ہے۔ دوسرے کا مذہب ہے کہ خدا کا بیٹا ماننا بربادی کا سب سے بڑا موجب ہے اور ایک ایسا جرم جس سے پہاڑ گر پڑیں اور آسمان لرز اٹھیں۔
اِدھر ہیومن ازم کی ہدایت ہوتی ہے کہ خدا کے بیٹے پر ایمان کو نجات کی بنیاد ماننے کا مذہب خدا کا بیٹا ماننے کو ہلاکت جاننے کے مذہب کےلیے اچھے کلمات کہے اور خدا کا بیٹا ماننے کو بربادی کہنے کا مذہب خدا کا بیٹا ماننے کو شرطِ نجات ٹھہرانے کے مذہب کےلیے اچھے کلمات بولے! یعنی اتھاہ درجے کی منافقت! بلکہ... خود اپنے ہی دعویٰ کی تکذیب!البتہ ہیومن اسٹ کی نظر میں اس کو منافقت کہنا بھی ایک فضول بات ہے! اس کی نظر میں مذہب بس ایک واجبی سی چیز ہے؛ اس کی اوقات اس سے بڑھ کر ہے ہی نہیں کہ ایک آدمی کو کدو پسند ہے تو دوسرے کو بھنڈی؛ اب اس میں کیا منافقت اور کیا کتمانِ حق! یہ ہے ہیومن ازم کا اصل مدعا۔ تقارب اور محبت باہمی کے پیغام نشر کروانے سے اصل مراد یہی ہے کہ اِس دنیا میں تمہاری آبرو کیا ہے! تمہاری یہ وقعت کہاں کہ تم انسانوں کے باہمی تعلقات طے کرو؟! وابستگی اور بیزاری کے پیمانے وضع کرتے پھرو!! یہ شان ہماری ہے کہ انسانی رشتوں اور حدبندیوں کا تعین ہم کریں۔
تم اپنی اوقات سے مت بڑھو۔ دوسرے کی بابت موقف رکھنے کا زعم دل سے نکال دو (مسلمان کا خواہ وہ مسلمان کتنا ہی پراَمن ہو کافر ملتوں کو کافر کہنا بجائے خود ایک غیرمہذب اور قابل نفرین فعل ہے؛ اس کو چاہئے خود جتنی اللہ اللہ کرنی ہے کرےمگر دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کو کافر کہنے سے خبردار رہے؛ اس کا زمانہ لد چکا!)۔ دراصل یہ ایک پیغام ہے جو کرسمس کیک ایک مسلمان مولوی کے دست ِ مبارک سے کٹوا کر اور اس کو اخبار کے صفحۂ اول پہ شائع اور ٹی وی کے مرکزی خبرنامے میں نشر کروانے کی صورت میں پوری دنیا کو دیا جاتا ہے، کہ تقاربِ ادیان کا یہ ہیومن اسٹ ایجنڈا اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے میں اس مقام کو پہنچ چکا ہے۔
ہماری یہ دینی تحریکیں جو بڑے اخلاص کے ساتھ کرسمس کیک کاٹنے پہنچتی ہیں، صرف اتنا ہی سوچ لیں کہ آج سے نصف صدی پیشتر یہ کیوں اس عالمی ایجنڈا کے نخرے نہیں اٹھایا کرتی تھیں اور اِن کے بانیوں اور بزرگوں نے کیوں اِس تقریبِ سعید کا اہتمام نہیں کیا؟ اس کی یہ وجہ پیش کرنا کہ یہ ضرورت دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حالیہ سیناریو میں سامنے آگئی ہے، اس کی ایک نہایت بودی اور سطحی توجیہ ہے۔ ہیومن اسٹ ایجنڈا ایک ایسا عالمی دیوہیکل ایجنڈا ہے کہ خود دہشت گردی کے خلاف جنگ اس کا ایک ادنیٰ سا حصہ ہے۔ لہٰذا اُدھر جتنی کامیابی وہ ہمارے مجاہدین کی کسی بڑی فوج کو مار کر حاصل کرتے ہیں، اِدھر اُتنی ہی کامیابی وہ ہمارے ایک فضیلۃ الشیخ سے کرسمس اِیو پر دعائے خیر کرواکے حاصل کرتے ہیں۔ یہ دونوں واقعے اُن کی بیک وقت پیش قدمی پر دلیل ہیں اور ایک ہی مطلوبہ تصویر کو مکمل کرنے کا ذریعہ۔ عالمی افق پر چڑھتی چلی آنے والی اِس اندھیری گھٹا پر ہمارے ان بھائیوں کی ذرہ نظر ہو تو یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے بھی بڑھ کر اِس خطرے کو توجہ دیں جو ہمارے یہاں دین اور ایمان کو ایک حددرجہ ثانوی حیثیت کے خانے میں پھنکوانے جارہا ہے...
یعنی دین اور دین کی بنیاد پر اختلاف کو اس کی اس حیثیت سے ہمیشہ ہمیشہ کےلیے محروم کرنے جارہا ہے جو خالقِ کائنات نے اس کو دے رکھی ہے؛ اور اصل میں دیکھیں تو خالقِ کائنات ہی کی وہ حیثیت ختم کرانے جارہا ہے جو زمین و آسمان میں اُس کو حاصل ہے اور جس کا انکار ہیومن ازم کے سوا آج تک کسی دین نے نہیں کیا۔ اس کی وجہ البتہ بڑی سادہ ہے۔ ہیومن ازم وہ پہلا دین ہے جس کا خدا ہی اصل میں انسان ہے۔ (اس سے پہلے، مذہب اگر جھوٹا بھی ہو تو اس کا خدا آسمان والا خدا ہی ہوتا تھا جس کو ہیومن ازم نے اب انسان سے تبدیل کردیا ہے) ۔ ہاں اِس ہیومن ازم کے خدا انسان کی حیثیت پر حرف آئے، پھر دیکھئے گا ہیومن ازم کے پنڈت اور پروہت اس پر کیسے چیختے ہیں!
یہ ہے اصل میں مذاہب کی اصلاح! اس ایجنڈا (تقاربِ ادیان) کی ہزارہا جہتیں ہیں۔ کہیں ہر ہر مذہب کی تفسیرِ نو re-interpretation کرائی جا رہی ہے۔ مذہب میں معروف بہت سے مواقف، بہت سے احکام، بہت سے رویوں اور بہت سی روایات کو فرسودہ ٹھہرایا جارہا ہے۔ بہت سی نصوص کو پڑھنے کےلیے فگریٹو اندازِ مطالعہ متعارف کرایا جارہا ہے۔بہت سی اشیاء پر مٹی ڈالنے کی ترغیب دلائی جارہی ہے۔ مذہب کی بہت سی اشیاء کو جدید پیراڈائم میں رکھ کر سمجھنے کی راہ دکھائی جارہی ہے۔ بہت سے مواقف، بہت سے احکام، بہت سے رویوں اور بہت سی روایات کو، کچھ ایسے دلائل کی بنیاد پر جو پہلوں کی توجہ نہیں لے سکے تھے، آج نئے سرے سے دین کی باقاعدہ سند کے ساتھ سامنے لایا جارہا ہے؛ اور جو ان دلیلوں کا انکار کرے اور اس کے مقابلے پر پہلوں کے دستور کا پابند رہے اس کے سر پر طعنۂ تقلید کی لٹھ دے ماری جاتی ہے۔ مغرب کی فکری مصنوعات کو ایک ایک کرکے اسلامائز کرنے کا عمل انجام پا رہا ہے۔ کافر ملتوں کےلیے کافر نہ ہونے کے سرٹیفکیٹ زیر طباعت ہیں۔ یہ کام تو ہمارے کچھ گھاگ دانشوروں کے ہاتھوں انجام پا رہا ہے۔
البتہ یہاں کے سادہ لوح مولویانِ کرام کا بھی اِس ایجنڈا کو آگے بڑھانے میں کوئی حصہ ڈلوایا جاسکتا ہے؟ کیوں نہیں۔ آپ کرسمس آئے تو کیک کاٹنے کی تقریب کو رونق بخش آئیے گا؛ ایک بڑی تصویر کے بننے میں آپکی یہ چھوٹی اور معمولی سی تصویر کتنا بڑا حصہ ڈال دےگی، شاید آپکو اندازہ نہیں۔ ابھی تھوڑی دیر میں آپ کو دیوالی کےلیے بھی یہ زحمت کرنا ہوگی! اور یہاں سے ادیان کی تاریخ میں باقاعدہ ایک نیا چیپٹر کھل جائے گا۔ فی الحال یہ اسکی شروعات ہیں؛ یہ ایک بہت بڑے عمل کا ایک بہت چھوٹا سا آغاز ہے؛ خصوصاً اگر (خدانخواستہ) آپکے حالیہ عالمی جہاد کا خاتمہ کردینے میں کامیابی پا لی جاتی ہے تو پھر دیکھئے گا مذاہب میں نئے رویوں کے حوالے سے آپ کی یہ ہلکی پھلکی شروعات کس زوردار عمل میں ڈھلتی ہیں!اس لیے ہم سمجھتے ہیں عامۃ الناس کی سطح پر یہ ہیومن اسٹ ایجنڈا اپنے ظہور کےلیے تقاربِ ادیان کو ایک نہایت اہم ذریعہ سمجھتا ہے۔
باقی باتیں بہت گہری ہیں اور فی الحال اچھےاچھے صاحب علم لوگوں کو بھی سمجھ آنے والی نہیں، البتہ بین المذاہب ہم آہنگی کی اچکنیں زیب تن کروانا اس کا ایک عام فہم اور آسان ذریعہ ہے۔ خصوصاً مسلم معاشروں کے حق میں۔ ملتوں کا فرق جس کو پتھر پر لکیر بنانے کےلیے اسلاف کا زور لگ گیا تھا، جس کی خاطر سب ہجرتیں اور جہاد ہوئے، جس کے دم سے افریقہ، یورپ، وسط ایشیا اور ہند کے صنم کدے ٹوٹے... ملتوں کا یہ فرق آج کرسمس کیک کی طرح کاٹ دیا جائے گا... اور ہر طرف سے تالیاں!!! کوئی تنگ نظر مولوی تھوڑی ہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور بدلتی دنیا میں اپنے فرائض سے آگاہ ہستیاں ہیں! تصور تو کیجئے، وہ قوم جو دنیا بھر میں بت توڑنے کےلیے اٹھی تھی آج وہ زرق برق حلیوں کے ساتھ بتوں کی تقریبات میں شریک ہونے جارہی ہے! اور اس عمل کے حرام ہونے پر دلیل مانگ رہی ہے! بت کدے جو کبھی روئے زمین پر اِس امت کی پیش قدمی سے لرزا کرتے تھے، آج اِسی کے جبہ و دستار سے رونق پائیں گے!فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلَاةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِاور یہاں شاید... أضَاعُوا الدِّینَ کُلَّہ!فحسبنا اللہ ونعم الوکیلیہ ہے عالمی ہم آہنگی...! آپ خود دیکھ سکتے ہیں اس کےلیے ترکِ جہاد کہاں کافی ہے (وہ تو بہت پرانی بات ہوچکی)...! اس کےلیے تو آپ کو خود دیر وحرم ہی کے فاصلے کم کرنا ہوں گے! شرک اور توحید کی جنگ کو نظریاتی سطح پر ہی واپس لینا ہوگا! آخر ہم کب سمجھیں گے کہ معاملہ کس خطرناک نقطے تک پہنچ چکا ہے۔

خود ہمارے ساتھ یہ واقعہ پیش آچکا ہے۔ امریکہ کے ایک اسلامک سنٹر کو دیکھنے کےلیے آئی ہوئی ایک بڑے مقبول چرچ کی پادری عورت کے ساتھ گفت وشنید میں جب ہماری جانب سے اس کو ایک قولِ مسیحؑ (متیٰ، باب 10، جملہ 34 http://mojzat.org/urdu-bible/matthew-10) کا حوالہ دیا گیا کہ یہ نہ سمجھو کہ میں زمین پر امن کرانے آیا ہُوں۔ امن کرانے نہیں بلکہ تلوار چلوانے آیا ہُوں۔ ہمارا کہنا تھا کہ عیسی علیہ السلام نے زمین پر اپنے تمام تر عرصہ کے دوران کسی قتال میں حصہ نہیں لیا، اب لامحالہ اپنے نزول کے بعد وہ اپنے منکروں کے ساتھ قتال فرمائیں گے، اور یہ بات ہمارے نبیﷺ کی دی ہوئی خبر کے بالکل مطابق بنتی ہے۔ مسیح کے منکروں سے ہمارا اشارہ وہ عورت صاف سمجھ گئی۔ امن peace کی گردان کرنے والی وہ عورت جو مذہبی جنگ کو انسانیت کے حق میں ایک سنگین جرم، اور مسیحؑ کو امنِ عالم اور مذہبی جنگوں کو غلط ٹھہرانے پر تاریخِ عالم کا سب سے بڑا حوالہ قرار دے رہی تھی، بائبل کے اِس حوالے پر ہماری تصحیح کرنے لگی:
مگر ہم اس کو لِٹرل تفسیر کے ساتھ نہیں لیتے؛ اس سے مراد یہ نہیں۔ یہاں ہم تلوار سے مراد لیتے ہیں: علم کی قوت۔یعنی جان ہی چھوٹی! یہ ہے تفسیر کا تمثیلی منہج figurative study of the text جو اِس وقت یہود و نصاریٰ کے کثیر مذہبی پیشواؤں کے ہاں مقبول ہے۔ اسے دیکھ کر ہم اپنے ذہن میں سوچ رہے تھے کہ اُن کی یہ تمثیلی تفسیر ہماری باطنی تفسیر کے آگے کیا ہے؛ کبھی وہ ہمارے (بعض) ملحد صوفیہ اور رافضہ کی تفسیر سن لیں تو اس پر سر ہی دھنیں؛ اور کیا بعید اس کے احیاء کا وقت بھی ایک بار پھر آیا چاہتا ہو!
جبکہ اصل مسئلہ یہاں پر قصور یا خطا کا نہیں ہے جو (معاذ اللہ) انبیاء کے حوالے سے ذکر ہورہا ہے؛ مسئلہ ادراکِ حق کا ہے اور ابنیاء کے حوالے سے یہ ایک بڑی جرأت کی بات ہے۔
یہی بات ہمارے نبیﷺ کے دفاع کیلئے مشہور یہ برطانوی مستشرقہ اپنے اِس مضمون میں کہتی ہے:
In seventh-century Arabia an Arab chief was not expected to show mercy to traitors like the Qurayzah. The executions sent a grim message to Khaybar and helped to quell the pagan opposition in Medina, since the pagan leaders had been the allies of the rebellious Jews. This was a fight to the death, and everybody had always known that the stakes were high.
http://www.globalwebpost.com/farooqm/study_res/karen_arm/qurayzah.html
آگے چل کر وہ یہ واضح کرتی ہے کہ یہود کے ساتھ یہ کوئی مذہبی منافرت نہیں تھی بلکہ ایک قبائلی وسیاسی معاملہ تھا۔ واضح رہے، ہمارا یہ مقصد نہیں کہ یہ عورت لازماً بدنیت ہے۔ ایک غیر مسلم عورت نبی ﷺ کے دفاع میں واقعتاً کچھ غیر معمولی حدوں تک گئی ہے۔ رسول اللہﷺ کےلیے (معاذ اللہ) اس سے ملتےجلتے عذر تو اب آپ بہت سے مسلمانوں سے سنیں گےیہ عورت تو پھر غیر مسلم ہے! (کہیں کہیں یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ یہ درپردہ مسلمان ہے)۔ یہ امکان بھی رد نہیں کیا جاسکتا کہ غیرمسلم ہونے کے باوجود وہ ہمارے نبیﷺ سے غیرمعمولی طور پر متاثر ہوئی ہواور آپؐ پر اٹھنے والے جن اعتراضات کا جواب صرف آپؐ کی رسالت پر ایمان ہی کے پیراڈائم میں رہتے ہوئے دیا جاسکتا تھاوہاں اس نے کچھ اِس انداز سے توجیہ کرلینے کی کوشش کی ہے۔ ایسا یقیناً ممکن ہے۔ لیکن کیا خیال ہے جس انداز میں ہمارے پڑھےلکھے آرمسٹرانگ کو اپنے نبیؐ کا دفاع کرتا دیکھ کر خوشی سے اچھل رہے ہوتے ہیں، ہمارے یہ محمدﷺ کی رسالت پر ایمان رکھنے والے بھی وفورِ جذبات میں اُسی پیراڈائم کے خریدار بن جائیں... تو کیا ہو!
سب سے بڑھ کر حیرت البتہ ہمارے اُن علمائے توحید پر ہوتی ہے جو یورپ کے دیے ہوئے اِس دینِ جدید کو شرک کہنے سے گریزاں ہیں! یعنی وہ پرانا انسان جو خدا کے نام پر جھوٹ بھی گھڑتا ہے تو اس لیے کہ خدا کی اس کے ہاں کوئی حیثیت ہے، اُس کی نظر میں ایک چیز بہت اعلیٰ حیثیت میں سچائی تسلیم ہی نہیں ہوسکتی جب تک اس چیز کی نسبت خدا سے نہ ہو، نیز وہ اپنے اور خدا کے مابین واسطے گھڑتا اور ان کے در کا سوالی ہوتا ہے تاکہ وہ اس کے حق میں خدا کے تقرب کا ذریعہ بنیں... تو یہ تو ہوا شرک اور عبادتِ طاغوت۔ البتہ جو خدا کی ایسی کسی بھی حیثیت کو نہ مانے، اور جس کی نظر میں خدا کے نام پر سچ کی کوئی ایسی بڑی اہمیت ہے اور نہ جھوٹ کی؛ جس کے نزدیک خدا کے در تک پہنچانے والے واسطوں کی ضرورت تو بعد میں ہوگی خود خدا ہی کی کوئی ایسی ضرورت نہیں؛ یہ بڑی دیر سے خدا کی اِس مرکزیت ہی کو ختم کرکے اس کی جگہ پر انسان کو فائز کر چکا جو اب اس کی نظر میں ایک مستقل بالذات ہستی ہے اوراپنے سب فیصلے کرنے میں مکمل طور پر آزاد... تو اس کو شرک اور عبادتِ طاغوت کہنا ہمارے اِن نیک حضرات کی نظر میں شدت اور انتہاپسندی ہے!
[FONT=&]
[/FONT]
[/FONT]
Last edited by a moderator: