Advertisement

ہٹ جاؤ جج کی عزت کا معاملہ ہے

_94255283_a873a3cc-b5d6-4240-b6a7-cbeb39e6415b.jpg


دس سالہ کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کے مقدمے میں نامزد ملزمان سابق ایڈشنل سیشن جج راجہ خرم علی اور اُن کی اہلیہ ماہین ظفر کی عبوری ضمانت میں توسیع کے معاملے کے جمعے کے روز اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت میں سماعت تھی۔سماعت سے پہلے کمرہ عدالت اور عدالت کے باہر جہاں بھی نظر جاتی وہاں وکیل ہی وکیل نظر آتے۔ اتنے وکیل تو اس وقت نظر نہیں آئے جب سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی نظربندی کے کیس میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔[FONT=&amp]
اس مقدمے کی سماعت کرنے والے جج راجہ آصف علی جب کمرہ عدالت میں پہنچے تو کمرہ پہلے سے ہی وکلا سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا۔ کمرہ عدالت میں صرف دو ہی پولیس اہلکار تھے جن میں سے ایک عدالت کا اہلمد اور دوسرا اس مقدمے کا تفتیشی افسر تھا۔[/FONT]میڈیا سے تعلق رکھنے والے دو تین افراد ہی کمرہ عدالت میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور جب وکلا کو ان کے بارے میں معلوم ہوا تو اُنھوں نے عدالتی اہلمد سے کہا کہ اُنھیں فوری طور پر کمرہ عدالت سے نکال دیں تاہم پولیس اہلکار نے ان وکیلوں کی بات پر کوئی کان نہیں دھرا۔اس مقدمے کے مدعی اور متاثرہ لڑکی طیبہ کے والد محمد اعظم اور اس مقدمے کے ملزم راجہ خرم علی کو بھی وکلا اپنے حصار میں کمرہ عدالت میں لیکر آئے۔
محمد اعظم کے چہرے سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے اس پر بہت زیادہ دباوہے۔ عدالت نے لڑکی کے والد سے پوچھا کہ ہاں بھائی کیا کہنا چاہتے ہو جس پر اُنھوں نے کہا کہ اس مقدمے میں نامزد کیے گئے ملزمان نے ان کی بیٹی پر تشدد نہیں کیا اور اگر ایسا ہوا بھی ہے تو پھر بھی وہ اُنھیں ’اللہ کے واسطے‘معاف کرتا ہے۔اُنھوں نے اس بارے میں ایک بیان حلفی بھی جمع کروایا جس پر جج کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں تو اُنھوں نے کہا تھا کہ پہلے والہ بیان حلفی اُن سے دباؤ میں لیا گیا تھا جس پر طیبہ کے والد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں اُن کی طرف سے دیا گیا بیان دباؤ کا نتیجہ تھا۔ تاہم عدالت نے اُنھیں اپنے بیان حلفی کے بارے میں سوچنے کے لیے دو گھنٹے کا وقت بھی دیا۔
_94255285_lawyer.jpg

لڑکی کے والد نے کہا کہ اس مقدمے میں نامزد کیے گئے ملزمان نے ان کی بیٹی پر تشدد نہیں کیا اور اگر ایسا ہوا بھی ہے تو پھر بھی وہ اُنھیں 'اللہ کے واسطے'معاف کرتا ہے
گھریلو ملازمہ محمد اعظم وکلا کے سکواڈ میں ایک بار پھر جب عدالت میں پیش ہوا تو اُنھوں نے فاضل جج کی طرف سے پوچھے گئے زیادہ تر سوالات کے جواب صرف سر ہلا کر دیے۔سابق ایڈیشنل سیشن جج اور اُن کی اہلیہ کو معاف کرنے سے متعلق تین بیان حلفی متعلقہ عدالت میں جمع کروائے گئے جن میں سے ایک طیبہ کے والد کی طرف سے جبکہ دوسرا طیبہ کی دادی اور تیسرا بیان حلفی طیبہ کی پھوپھی کی طرف سے دیا گیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اُنھیں صرف طیبہ کے والد کا ہی بیان حلفی چاہیے لیکن وکلا کا کہنا تھا کہ عدالت تمام بیان حلفی کو ریکارڈ کا حصہ بنائے۔
سماعت کے دوران اس بات کا پتا چلانا بہت مشکل تھا کہ مدعی کے وکیل کون ہیں اور ملزمان کے وکیل کون کیونکہ دونوں ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہے تھے۔مدعی مقدمہ کی وکالت راجہ ظہور نامی وکیل کررہے تھے جن کے بارے میں سپریم کورٹ میں اس واقعہ سے متعلق ازخود نوٹس کے سماعت کے دوران اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل نے کہا تھا کہ راجہ ظہور اس مقدمے کے ملزم راجہ خرم علی کے رشتہ دار ہیں۔فوجداری مقدمات کی پیروی کرنے والے وکیل سلمان چوہدری کا کہنا ہے کہ ضمانت کے معاملے پر کسی بھی مقدمے کے مدعی کو بُلانے کی کوئی قانونی پابندی نہیں ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ صلح نامے کی وجہ سے اگرچہ اس مقدمے میں سابق ایڈشنل سیشن جج کی ضمانت منظور ہو گئی ہے لیکن چائلڈ لیبر کے قوانین کے تحت اُنھیں قابل گرفت بنایا جا سکتا ہے۔پاکستان میں لیبر قوانین کے تحت 16 سال سے کمسن بچوں سے جبری مشقت قابل گرفت جرم ہے جبکہ طیبہ کی عمر دس سال کے قریب ہے۔اس مقدمے کی کوریج کے لیے میڈیا کے نمائمدوں کی ایک قابل ذکر تعداد موجود تھی۔ ٹی وی کمیروں کو دیکھ کر وکلا کی ایک بڑی تعداد اُن کی طرف بڑھی اور دھمکی دی کہ آگے اکر معزز جج کی فلم نہیں بنانی۔ کچھ کیمرہ مینوں نے آگے جانے کی کوشش کی تو ملزم کے حمایتی وکلا کا رویہ مزید سخت ہو گیا اور کہا کہ’ہٹ جاو کیونکہ یہ جج کی عزت کا معاملہ ہے۔‘عدالت کے طرف سے ضمانت کی تصدیق ہونے کے بعد وکلا ملزم کو اپنے حصار میں نامعلوم مقام پر لے گئے۔
http://www.bbc.com/urdu/pakistan-38931941
​
 
Advertisement
اک وه پتهر هے جسے کہتے هیں تہذیبِ سفید
اسکے مرمر سے سیاه خون جهلک جاتا هے

ایک انصاف کا پتهر بهی تو هوتا هے مگر

ہاتهه میں تیشهِ زر هو تو وه ہاتهه آتا هے
 
Last edited:
Advertisement
!غریب بمقابلہ امیرانصاف کا ڈرامہ اورپھربہترین امت کا کھوکلا دعوٰی
ماں اور بچی کو منذرسے غائب
عدالتوں کی ضرورت نہیں تھی، اس ڈرامے کو تو پنچائت یا کونسلر آفس میں بھی کھیلا جاسکتا تھا۔
 
Re: Pakistani corrupt lower court system

Why single out just the Lower Courts???

We just witnessed the Clean Chit handed out to SS in Model Town Massacre!!!
 
Advertisement




[FONT=&amp]مگر اتنی آسانی سے وہ وڈہ چوہدری جانے پر راضی کیسے ہوا۔۔؟؟ وہ تو اتنا ڈیٹھ ہے کہ [/FONT]​
[FONT=&amp]دس روپے والے ٹوئیلٹ کی سیٹھ خالی نہیں کرتا[/FONT]​
​
[FONT=&amp] ۔۔۔
[/FONT]

[FONT=&amp]وہ مانتا کیو نئی یرا۔۔۔ جب اُس نے بولا کہ ام کو اُوپر جانا اے اسٹیج پر تو بس اُس کو زور سے پکڑنا ایک دو لات مارنا اور سات میں یہ بولنا کہ تم ایک قدم بی اوپر رکے گا تو ام تم کو بالکُل ای اُوپر بیج دے گا۔۔۔بس۔۔۔کخخخخ۔۔۔

[/FONT]
​
[FONT=&amp]گُل خان کی گُل کاریاں ۔۔..Gul Khan Series..


[/FONT]
 

Jani tum nooray ki Jaan lay kar raho gay....






[FONT=&amp]مگر اتنی آسانی سے وہ وڈہ چوہدری جانے پر راضی کیسے ہوا۔۔؟؟ وہ تو اتنا ڈیٹھ ہے کہ [/FONT]​
[FONT=&amp]دس روپے والے ٹوئیلٹ کی سیٹھ خالی نہیں کرتا[/FONT]​
[FONT=&amp] ۔۔۔
[/FONT]

[FONT=&amp]وہ مانتا کیو نئی یرا۔۔۔ جب اُس نے بولا کہ ام کو اُوپر جانا اے اسٹیج پر تو بس اُس کو زور سے پکڑنا ایک دو لات مارنا اور سات میں یہ بولنا کہ تم ایک قدم بی اوپر رکے گا تو ام تم کو بالکُل ای اُوپر بیج دے گا۔۔۔بس۔۔۔کخخخخ۔۔۔

[/FONT]
​
[FONT=&amp]گُل خان کی گُل کاریاں ۔۔..Gul Khan Series..


[/FONT]
 
کورٹ گلو بٹ معاف کر کے رہا کر سکتی ہے تو یہ بندہ بیچارے معصوم جج اور نازک سی اس کی بیگم کو معاف بھی نہیں کر سکتا؟
 
Re: Pakistani corrupt lower court system

Why single out just the Lower Courts???

We just witnessed the Clean Chit handed out to SS in Model Town Massacre!!!


Who says CLEAN CHIT....

Justice Bakir's report has been high jacked by SS


 
Advertisement


>>>نازک سی اس کی بیگم

loogon ko Panama say "ferrar" honay kay rastay batao.....
tumharee khabr lain gay ab sub....
 
Main problem is in the legal system which allows the victim to forgive, so all pressur falls on the victim and generally under threat , they decide to let go. So that provision must be changed if victims need to be protected.
 
Advertisement
ایک طرف جج کو بچانے کے لئے چور راستے تلاش کئے جا رہے ھیں ، ، اور دوسری طرف ماڈل ٹاون کے قتل عام میں سب قاتل صاف بچ نکل جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ خدا حافظ پاکستان
 
ایک طرف جج کو بچانے کے لئے چور راستے تلاش کئے جا رہے ھیں ، ، اور دوسری طرف ماڈل ٹاون کے قتل عام میں سب قاتل صاف بچ نکل جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ خدا حافظ پاکستان

1-Home_Featured_CuttingBranch.jpg