Advertisement

ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن حمزہ اکرم شہید

08085040dcfa4b7.webp


خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 سالہ کیپٹن حمزہ اکرم بھی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے دوران خوارج نے ایک مسجد میں پناہ لی اور عبادت گاہ کی حرمت کو پامال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے نہایت مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مسجد میں چھپے سمیت تمام 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی قیادت کرنے والے 27 سالہ کیپٹن حمزہ اکرم نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن حمزہ اکرم کا تعلق ضلع نارووال سے تھا اور وہ اپنے جوانوں کی فرنٹ لائن سے قیادت کرتے ہوئے خوارج کا مسلسل تعاقب کر رہے تھے۔ انہوں نے وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جان قربان کردی۔

بیان کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں ملک کے دفاع اور امن کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، جبکہ پاکستان کی سلامتی اور امن کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز اپنا مشن ہر قیمت پر جاری رکھیں گی۔

Source ​
 
Last edited:
Advertisement
انکا بندہ ہلاک اور انکا بندہ شہید حالانکہ دونوں پیسوں کے لئے لڑ رہے تھے اس زمانے میں ہندو یا سکھ بھی مرتا ہے تو انڈین اسے بھی شہید کہتے ہیں شہادت مٹی کو مول بک رہی ہے
 
Advertisement
کیپٹن حمزہ اکرم جیسے 27 سالہ نوجوان افسران فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر دیتے ہیں، لیکن ان کی پاک قربانیوں کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ان کے خون کو ٹاپ براس اپنے سیاسی و معاشی اقتدار کو بچانے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ جن جرنیلوں کا کام ملک کا دفاع اور پالیسی بنانا تھا، وہ فارم-47 کے ذریعے حکومتیں بنانے، عدالتیں یرغمال کرنے اور بزنس امپائر چلانے میں مصروف ہیں۔

جب تک عسکری قیادت سیاست چھوڑ کر صرف اور صرف آئینی حدود میں اپنے پیشہ ورانہ فرض پر توجہ نہیں دے گی، تب تک ہمارے نوجوان افسران یوں ہی مسلسل غلط پالیسیوں کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے اور پنڈی والے پریس کانفرنسوں کے ذریعے ان کے نام پر سیاست کرتی رہے گی.
​
 
جب تک عسکری قیادت سیاست چھوڑ کر صرف اور صرف آئینی حدود میں اپنے پیشہ ورانہ فرض پر توجہ نہیں دے گی، تب تک ہمارے نوجوان افسران یوں ہی مسلسل غلط پالیسیوں کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے​



Copy and paste .....from the top post.
 
raw ab churah fouj me guss chuki h is liye ab aam logon ko kol kar din ki roshni me full fry kiya ja tha hai . kangaroo court me itna dam nhi k is per koyi notice le sake