- Joined
- Jul 1, 2016
- Posts
- 1,462
- Reaction score
- 3,960
- Points
- 113
ہندوستان اپنی قبر خود کھود رہا ہے
------------------------------------
بلوچستان کے شہرژوب میں دوسو سالہ قدیم مندر ہندو برادری کے سپرد کردیا گیا- خوش کن پہلو یہ ہے کہ تزئین وآرائش کے بعد افتتاحی تقریب ہوئی اور مقامی معروف عالم دین نے چابیاں ہندو عمائدین کے حوالے کیں
ایسے وقت میں جب ہندوستان میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پرعرصہ حیات تنگ ہے، پاکستان مذہبی ہم آہنگی بڑھانے کے لیے غیرمعمولی اقدامات اٹھا رہا ہے- پی ٹی آئی کی حکومت نے اس ضمن میں کئی متروکہ مندروں، چرچوں اور گردواروں کو بحال کیا- اقلیت مذاہب سے منسلک عائلی قوانین کا ازسرنو جائزہ لیا اور انہیں مرکزی سیاسی دھارے میں شامل کیا- الحمداللہ، وطن عزیز انتہاپسندی ایسے عفریت کے ساۓ سے بتدریج نکل رہا ہے- اپنے اصل یعنی ایک معتدل، روادار، اور روشن خیال (مثبت معنوں میں) سماج کی جانب پلٹ رہا ہے
پچھلے دنوں دوستوں کی ایک محفل میں ہندوستان میں رائج موذی ازم کا ذکر ہوا- ایک دوست نے خدشے کا اظہار کرتے ہوۓ موجودہ وقت بھارتی مسلمانوں کے لیے کڑی آزمائش قرار دیا- ان کا کہنا تھا کہ ریاستی سطح پر انتہاپسندی کی ترویج مزید کشیدگی کو بھڑکاۓ گی- فرقہ وارانہ فسادات جانی ومالی نقصانات کا موجب بنیں گے
ان سے عرض کیا کہ قومیت پرستی اور مذہبی شدت پسندی (ہندتوا) کی یہ لہر عارضی ہے- مذہبی، نسلی، اور قومی جذبات کا استحصال کرکے اقتدار کا حصول تو آسان ہے مگر تادیر برقرار رکھنا ممکن نہیں- کچھ ہی عرصہ بعد حقیقی مسائل بشمول روزگار، تعلیم، علاج معالجہ، مہنگائی وغیرہ ابھر کر سامنے آئیں گے- ہندوستان جیسے غریب ملک میں حالانکہ یہ مسائل کبھی اوجھل نہیں رہے- صورتحال یہ ہے کہ موذی کے دوسرے دورِ اقتدار میں بےروزگاری چار عشروں میں بلند ترین جبکہ معاشی نمو (گروتھ ریٹ) کم ترین سطح پر ہے- مالدار و لاچار طبقے کا فرق انتہا کو چھو رہا ہے- ایسے میں کب تک ہندوتوا کا ڈھنڈورا پیٹا جاۓ گا؟
دوسری مگر اہم بات جب تک بھارتی سماج مذہبی ونسلی انتہاپسندی کا عذاب عملاً چکھ نہیں لیتا، تباہی کا مشاہدہ وتجربہ نہیں کرتا، نصیحت کرنا بے سود ہے- اگرچہ اس بات میں خودغرضی وبےحسی نمایاں ہے مگر ---- ہندوستانی معاشرے کو اس فیز سے گزرنا چاہیے- جب پانی پلوں پرسے گزر جاۓ تو نسلی تفاخر اور شدت پسندی کا یہ بھوت طویل عرصے تک قید میں رہے گا- ہندوستانی قوم خود ایسے ناسوروں کا ناطقہ بند کرے گی جو انہیں اس انسانیت کش رستے پرلگاتے ہیں اور ان کا مذہبی وسیاسی استحصال کرتے ہیں
موذی ازم تحریک کے ابتدائی نتائج ابھی سے سامنے آنا شروع ہوچکے ---- نفرت، ںخوت وتفاخر پرمبنی پالیسز کے جو بیج بوۓ گۓ تھے، فصل کٹنے کو تیار کھڑی ہے- بھارتیہ سماج آج طوائف الملوکی کا شکار ہے- انتشاری قوتیں دندنا رہی ہیں- فتنہ پردازی وہنگامہ خیزی عروج پہ ہے- جان ومال عصمت کو ہردم دھڑکا لگا رہتا ہے- وہ ریاست جس کی جمہوریت کی مثال دی جاتی تھی ، موذی ازم کے طفیل بین الاقوامی میڈیا اسے نرکھ قرار دے چکا- مجموعی ماحول سیاحت کے لیے ممنوع اور سرمایہ کاری کے لیے ناسازگار- پڑھا لکھا طبقہ فرار ہونے کو تیار، اور ریاستی بھاگ دوڑ سادھوں وگروؤں اور جوتشیوں ک-ے ہاتھ میں
!تو ایسے ملک سے جنگ کیوں مول لیں جو خود اپنی تباہی کے رستے چل پڑا ہو

Last edited by a moderator: