Advertisement

'ہندوؤں کی حمایت نہ کرنے پر ہاتھ یا زبان کاٹ دی جائے‘

50972235_303.jpg

بھارت میں زعفران پاپ میوزک کی مقبولیت روز بہ روز بڑھتی جا رہی ہے۔ یہ گلوکار سر عام شہریوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ جو ہندوؤں کی حمایت نہ کرے اس کی زبان یا ہاتھ کاٹ دو۔

لکشمی دوبے 'زعفران پوپ‘ میوزیکل بینڈ کی مشہور گلوکارہ ہیں۔ ان کے اکثر گیت فوجی طرز کے اور پر تشدد تصاویر کے حامل ہوتے ہیں۔ لکشمی دوبے کی ایک ویڈیو میں ہندوؤں کے دستے کو جنگ لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ انتیس سالہ لکشمی کا کہنا ہے کہ یہ ہندو اپنے مذہب کے مخالفوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

اپنے چہرے پر ہلکی سے مسکراہٹ کے ساتھ ان کا کہنا تھا،'' ہندوستان ہمیشہ سے رام کا تھا، ہے اور رہے گا۔ ہم رام کی پوجا کرتے ہیں اور ان کے لیے ہی مریں گے۔ اگر کوئی ہمارے بھگوان رام کے خلاف کچھ کہے گا تو ہم اس کی زبان کاٹ ڈالیں گے۔‘‘

6375725_303.jpg

یو ٹیوب پر پچاس ملین سے زائد افراد دوبے کے گیت دیکھ چکے ہیں۔ رقص کرنے پر مجبور کرنے والے ان گیتوں میں مذہب کے نام پر جنگ کرنے کے مطالبے بھی شامل ہیں۔ یہ وہ امتزاج ہے جولاکھوں ہندوؤں کو دلوں کو لبھا رہا ہے۔

زعفران ہندوؤں کے لیے ایک مقدس رنگ ہے اور زیادہ سے زیادہ ہندو قوم پرست اس رنگ کو ایک نشانی کے طور پر پہنتے ہیں۔ یہی بھارت کی قوم پرست حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا رنگ بھی ہے۔ آج کل اس جماعت کو پاپ گلوکاروں کی حمایت حاصل ہوتی جا رہی ہے۔

لکشمی دوبے بڑے فخر سے بتاتی ہیں کہ جب سے بی جے پی اقتدار میں ہے، وہ اس جماعت کی کئی تقریبات میں اپنے فن کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ دوبے کے بقول، '' ہمارے ملک کی باگ ڈور نریندر مودی جیسے محب وطن کے ہاتھ میں ہے۔ ہم محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ جلد ہی ہمارا ملک دنیا بھر میں اسی مقام پر پہنچ جائے گا، جس پر اسے ہونا چاہیے، ایک ہندو ریاست کے طور پر‘‘

گزشتہ کچھ عرصے کے دوران بھارت میں ان مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جنہوں نے رام کی پوجا یا ان کا احترام کرنے کی مخالفت کی۔ ایسی کئی ویڈیوز منظر عام پر آئیں ہیں، جن میں ہندو مسلمانوں کو جے شری رام یعنی رام زندہ باد کا نعرہ لگانے پر مجبور کر رہے ہیں۔ اس دوران اگر کسی نے یہ الفاظ دہرانے سے انکار کیا تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

لکشمی دوبے کے بقول بھارت میں متعدد بے گناہ خواتین نے مذہب تبدیل کیا اور اس کے بعد ان کی زندگی اجیرن ہو گئی،'' لو جہاد ہمارے ملک میں پھیل چکا ہے۔‘‘ تاہم لکشمی کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

کئی دہائیوں تک بھارت کو ایک سیکولر جمہوری ریاست ہونے پر فخر تھا۔ بھارتی آئین میں تمام مذاہب کے یکساں حقوق کی ضمانت دی گئی ہے۔ بھارت میں مسلمان پندرہ فیصد ہیں اور یہ ملک کی سب سے بڑی اقلیت ہیں۔ گزشتہ برس بھارت میں چالیس سے زائد مسلم شہریوں کو صرف اس شک پر سر عام قتل کیا گیا کہ مبینہ طور پر انہوں نے گائے قربان کی تھی

source​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
بی جے پی، گانگریس سے لاکھ بری سہی. ایک اچھی بات ہے اس نے ہندو ریاست کا سیکولر نقاب اتار پھینکا ہے​

بی جے پی اپنی فطرت میں مسلمانوں پر گئی ہے۔ جسطرح مسلمانوں نے پاکستان میں اسلامی غنڈہ گردی قائم کررکھی ہے، ویسے ہی بی جے پی ہندوستان میں ہندوانہ غنڈہ گردہ قائم کرنے جارہی ہے۔ اب بی جے پی مسلمانوں کو ویسے ہی ڈنڈا دے کر رکھے گی جیسے پاکستان میں مسلمانوں نے اقلیتوں کو دیا ہوا ہے۔ مودی کے راج میں کوئی مسلمان چوں بھی کرے گا تو اس کی شافی و کافی چھترول ہوگی۔ کل سے دلی میں جامعہ اسلامیہ یونیورسٹی کے اسلامی لونڈوں کی خوب دھلائی ہورہی ہے۔۔​
 
Advertisement
۔ گزشتہ برس بھارت میں چالیس سے زائد مسلم شہریوں کو صرف اس شک پر سر عام قتل کیا گیا کہ مبینہ طور پر انہوں نے گائے قربان کی تھی
اس بات پر کم از کم پاکستانیوں کو تو گلہ نہیں کرنا چاہیے۔ پاکستان میں تو کتنے ہی لوگ ہر سال توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کردیئے جاتے ہیں، کئیوں کو تو صرف کاغذ جلانے پر قتل کردیا گیا۔۔​
 
'ہندوؤں کی حمایت نہ کرنے پر ہاتھ یا زبان کاٹ دی جائے‘

50972235_303.jpg

بھارت میں زعفران پاپ میوزک کی مقبولیت روز بہ روز بڑھتی جا رہی ہے۔ یہ گلوکار سر عام شہریوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ جو ہندوؤں کی حمایت نہ کرے اس کی زبان یا ہاتھ کاٹ دو۔

لکشمی دوبے 'زعفران پوپ‘ میوزیکل بینڈ کی مشہور گلوکارہ ہیں۔ ان کے اکثر گیت فوجی طرز کے اور پر تشدد تصاویر کے حامل ہوتے ہیں۔ لکشمی دوبے کی ایک ویڈیو میں ہندوؤں کے دستے کو جنگ لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ انتیس سالہ لکشمی کا کہنا ہے کہ یہ ہندو اپنے مذہب کے مخالفوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

اپنے چہرے پر ہلکی سے مسکراہٹ کے ساتھ ان کا کہنا تھا،'' ہندوستان ہمیشہ سے رام کا تھا، ہے اور رہے گا۔ ہم رام کی پوجا کرتے ہیں اور ان کے لیے ہی مریں گے۔ اگر کوئی ہمارے بھگوان رام کے خلاف کچھ کہے گا تو ہم اس کی زبان کاٹ ڈالیں گے۔‘‘

6375725_303.jpg

یو ٹیوب پر پچاس ملین سے زائد افراد دوبے کے گیت دیکھ چکے ہیں۔ رقص کرنے پر مجبور کرنے والے ان گیتوں میں مذہب کے نام پر جنگ کرنے کے مطالبے بھی شامل ہیں۔ یہ وہ امتزاج ہے جولاکھوں ہندوؤں کو دلوں کو لبھا رہا ہے۔

زعفران ہندوؤں کے لیے ایک مقدس رنگ ہے اور زیادہ سے زیادہ ہندو قوم پرست اس رنگ کو ایک نشانی کے طور پر پہنتے ہیں۔ یہی بھارت کی قوم پرست حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا رنگ بھی ہے۔ آج کل اس جماعت کو پاپ گلوکاروں کی حمایت حاصل ہوتی جا رہی ہے۔

لکشمی دوبے بڑے فخر سے بتاتی ہیں کہ جب سے بی جے پی اقتدار میں ہے، وہ اس جماعت کی کئی تقریبات میں اپنے فن کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ دوبے کے بقول، '' ہمارے ملک کی باگ ڈور نریندر مودی جیسے محب وطن کے ہاتھ میں ہے۔ ہم محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ جلد ہی ہمارا ملک دنیا بھر میں اسی مقام پر پہنچ جائے گا، جس پر اسے ہونا چاہیے، ایک ہندو ریاست کے طور پر‘‘

گزشتہ کچھ عرصے کے دوران بھارت میں ان مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جنہوں نے رام کی پوجا یا ان کا احترام کرنے کی مخالفت کی۔ ایسی کئی ویڈیوز منظر عام پر آئیں ہیں، جن میں ہندو مسلمانوں کو جے شری رام یعنی رام زندہ باد کا نعرہ لگانے پر مجبور کر رہے ہیں۔ اس دوران اگر کسی نے یہ الفاظ دہرانے سے انکار کیا تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

لکشمی دوبے کے بقول بھارت میں متعدد بے گناہ خواتین نے مذہب تبدیل کیا اور اس کے بعد ان کی زندگی اجیرن ہو گئی،'' لو جہاد ہمارے ملک میں پھیل چکا ہے۔‘‘ تاہم لکشمی کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

کئی دہائیوں تک بھارت کو ایک سیکولر جمہوری ریاست ہونے پر فخر تھا۔ بھارتی آئین میں تمام مذاہب کے یکساں حقوق کی ضمانت دی گئی ہے۔ بھارت میں مسلمان پندرہ فیصد ہیں اور یہ ملک کی سب سے بڑی اقلیت ہیں۔ گزشتہ برس بھارت میں چالیس سے زائد مسلم شہریوں کو صرف اس شک پر سر عام قتل کیا گیا کہ مبینہ طور پر انہوں نے گائے قربان کی تھی

source​
Two nation theory is valid- this means- salute Quaid i Azam
 
بی جے پی اپنی فطرت میں مسلمانوں پر گئی ہے۔ جسطرح مسلمانوں نے پاکستان میں اسلامی غنڈہ گردی قائم کررکھی ہے، ویسے ہی بی جے پی ہندوستان میں ہندوانہ غنڈہ گردہ قائم کرنے جارہی ہے۔ اب بی جے پی مسلمانوں کو ویسے ہی ڈنڈا دے کر رکھے گی جیسے پاکستان میں مسلمانوں نے اقلیتوں کو دیا ہوا ہے۔ مودی کے راج میں کوئی مسلمان چوں بھی کرے گا تو اس کی شافی و کافی چھترول ہوگی۔ کل سے دلی میں جامعہ اسلامیہ یونیورسٹی کے اسلامی لونڈوں کی خوب دھلائی ہورہی ہے۔۔​
پاکستان میں اسلام کہاں لبرل راج ہے. البتہ آئینی سیکولر بھارت میں ہندو راج ہے. بھارت کے مقابلے میں پاکستانی ریاست اقلیتوں اور ان کے کے گردواروں، بسیتوں اور سرکاری سرپرستی میں مسجدوں پر حملے نہیں کرتی. نا ہی پاکستان کے منتخب نمائندے بھارتی منتخب انتہا پسندوں کی طرح اقلیتوں کو ختم کر دینے کی دھمکیاں نہیں دیتے

پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے منتخب اور غیر منتخب علمبردار ان کی شراب تک پی جاتے ہیں یہ بری بات ہے
​
 
Last edited:
اس بات پر کم از کم پاکستانیوں کو تو گلہ نہیں کرنا چاہیے۔ پاکستان میں تو کتنے ہی لوگ ہر سال توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کردیئے جاتے ہیں، کئیوں کو تو صرف کاغذ جلانے پر قتل کردیا گیا۔۔​
! کئیوں، کتنے تھے​
 
Last edited: