Advertisement

ہم گردن کی رگوں سے بھی انسان کے قریب تر ہیں ـ فرمان باری تعالیٰ

میں نے کہا: کوئی بھی میرے دل کی بات نہیں جانتا
تو نے کہا: ان اللہ یحول بین المرء و قلبه
الله انسان اور اس کے قلب کے بیچ حائل ہے (سورہ انفال/آیت 24
.
میں نے کہا: تیرے سوا میرا کوئی نہیں
تو نے کہا: نحن اقرب من حبل الورید
ہم گردن کی رگوں سے بھی انسان کے قریب تر ہیں ـ (سورہ ق/آیت 16
.
میں نے کہا: لیکن لگتا ہے تو مجھے بھول ہی گیا ہے

تو نے کہا: فاذکرونی اذکرکم

مجھے یاد کرتے رہو میں بھی تمہیں یاد رکھوں گا ـ (سورہ بقرہ/آیت 152
.
میں نے کہا: کب تک صبر کرنا پڑے گا مجھے؟

تو نے کہا وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُونُ قَرِيبًا

تم کیا جانو شاید وعدے کا وقت قریب ہی ہوـ (سورہ احزاب/آیت 63
.
میں نے کہا: تو بہت بڑا ہے اور تیری قربت مجھ نہایت چھوٹے کے لئے بہت ہی دور ہے، میں اس وقت تک کیا کروں؟

تو نے کہا: واتبع ما یوحی الیک واصبر حتی یحکم الله
تم وہی کرو جو میں کہتا ہو اور صبر کرو تا کہ الله خود ہی حکم جاری کردےـ (سورہ یونس/آیت 109

میں نے کہا: تو بہت ہی پرسکون ہے! تو الله ہے اور تیرا صبر و تحمل بھی خدائی ہے جبکہ میں تیرا بندہ ہوں اور میرے صبر کا ظرف بہت ہی چھوٹا ہے. تو ایک اشارہ کردے کام تمام ہے

تو نے کہا: وَعَسَى أَن تُحِبُّواْ شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ

شاید تم کسی چیز کو پسند کرو اور تمہاری مصلحت اس میں نہ ہو ـ (سورہ بقرہ/آیت 216
.
میں نے کہا: انا عبدک الضعیف الذلیل – میں تیرا کمزور اور ذلیل بندہ ہوں؛- تو کیونکر مجھے اس حال میں چھوڑ سکتا ہے؟

تو نے کہا: إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَؤُوفٌ رَّحِيمٌ
الله انسانون پر بہت ہی مہربان اور رحم کرنے والا ہےـ (سورہ بقرہ/آیت 143

میں نے کہا: غلام ہیں تیرے اے مالک
لیکن اس بار گویا تو نے کہا کہ: خیال رکھنا؛
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَعْبُدُ اللَّهَ عَلَى حَرْفٍ فَإِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ اطْمَأَنَّ بِهِ وَإِنْ أَصَابَتْهُ فِتْنَةٌ انقَلَبَ عَلَى وَجْهِهِ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ذَلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ۔
بعض لوگ صرف زبان سے الله کی بندگی کرتے ہیں، اگر انہیں کوئی خیر پہنچے تو امن و سکون محسوس کرتے ہیں اور اگر آزمائش میں مبتلا کئے جائیں تو روگردان ہوجاتے ہیں. (سورہ حج آیت ۱۱

میں نے کہا: گھٹن کا شکار ہوں
تو نے کہا: قُلْ بِفَضْلِ اللّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُواْ
لوگ کن چیزوں پر دل خوش رکھتے ہیں ان سے کہہ دو کہ الله کے فضل و رحمت پر خوش رہا کریں
(سورہ یونس – آیت 58)
.
میں نے کہا: چلئے میں مزید پروا نہیں کرتا ان مسائل کی! توکلتُ علی الله
تو نے کہا: ان الله یحب المتوکلین
الله توکل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے. (سورہ آل عمران/آیت 159

اھدنا الصراط المستقیم اللھم آمین یا رب العالمین یا ارحم الراحمین

23130921_1601552906570062_6015855362506663451_n.png
​
 
Last edited by a moderator: