Advertisement

ہم ن لیگ والوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں،شیر افضل نے ایسا کیوں کہا؟

khaaji11h121.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اسپیکر صاحب ایک کھانا رکھیں اور تمام سیاسی رہنماؤں کو اس پر بلائیں کیونکہ یہاں تو سب کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بارڈر لائن پر تھےاگر تھوڑی کوشش اور ہوتی تو 26 ویں آئینی ترامیم متفقہ طور پر منظور ہو جاتیں۔ شیر افضل مروت کے بیان پر جنید رضا زیدی لکھتے ہیں کہ مروت صاحب کا رویہ ہمیشہ نظریاتی سیاسی ہوتا ہے اور جو شخص اتنا نظریاتی ہو کہ جماعت کو مین سٹریم میں لانے کی کوشش کرے اس کی کوشش کی داد بنتی ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

معروف پاکستانی اداکار، کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے شیر افضل مروت کی ویڈیو پر تبصرہ کئے بغیر نہ رہ سکے,ٹویٹ کیا سیاسی استحکام اور توازن کے ساتھ معاملات کو چلانے اور عمران خان کو جیل سے نکالنے کے لیے ایسی ہی پختگی کی ضرورت ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

شہزاد نے لکھا اس بیان کے بعد شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔

Loading X post…
Open original post on X

ایک صارف نے تنقید کی کہ یہ باتیں اگر پی ٹی آئی والوں کو کچھ عرصہ قبل سمجھ آ جاتی تو یہ اتنے برے حالات میں نہ ہوتے۔

Loading X post…
Open original post on X

پی ٹی آئی قیادت نے شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی , پارٹی سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے شیر افضل کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔

اعلامیے میں لکھا گیا شیر افضل مروت کے بیانات اور اقدامات کی وجہ سے پارٹی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ انہیں پہلے ہی سیاسی اور کور کمیٹی سے ہٹادیا گیا تھا,عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔

شیر افضل مروت پارٹی قیادت سے اختلاف کرتے ہوئے بیانات دیے جس پر انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔ شیر افضل مروت نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ پارٹی قائدین اُن کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات نہیں کرواتے تاہم عمران خان سے جب صحافی نے اس بابت سوال کیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔
 
ہاتھ ملاتے ہوئے ڈرو کہ انگلیاں چوری نا ہوجائیں جیسے اس حرامئ زرداری ڈاکو سے ہاتھ ملا کر تو پورا ہاتھ ہی چوری ہوجاتا ہے