Advertisement

ہم نے بجلی نہ بنانے پر 1800 ارب روپے دیدئیے:ضیغم خان


"ہم نے 6 کروڑ بچوں کی تعلیم پر جتنا خرچ کیا، جتنا ہم نے 23 لاکھ اساتذہ کو تنخواہ دی کو پڑھانے پر۔۔ اس سے دگنے پیسے ہم نے چند آئی پی پیز کو دئیے بجلی نہ بنانے پر۔۔۔ہم گزشتہ سال سکول جانیوالے 6 کروڑ بچوں اور 23 اساتذہ پر 900 کروڑ روپے خرچ کئے، اور ہم نے گزشتہ سال ہی چند آئی پی پیز کو بجلی پیدا نہ کرنے پر 1800 ارب روپے دیدئیے۔تعلیم پر ہم نے خرچ کیا0.8 فیصد جی ڈی پی کا اور 2 فیصد جی ڈی پی کا دیا ان بجلی گھروں کو۔ میں اس رستم اعظم بقراط کی تلاش میں ہوں جس نے یہ حساب لگایا کہ اتنی بجلی کی ضرورت ہے، اس وقت دنیا کے بڑے بڑے اخبارات یہ کہہ رہے تھے کہ یہ کیا کررہا ہے پاکستان؟ کدھر جارہا ہے پاکستان؟"- ضیغم خان
Loading X post…
Open original post on X

"اگر یہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کئی سال پہلے مجھ سے مشورہ لیتے تو میں انہیں مشورہ دیتا کہ اتنا لڑو، اتنا لڑو، اتنا ایک دوسرے کو گھونسے مارو، دھوبی پٹکے مارو ، اتنی اڑنگیاں مارو کہ لوگ پی ٹی آئی کو بھول جائیں، لیکن یہ بات انہیں وقت پہ سمجھ نہیں آئی۔جب پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی دوستی ہوئی، آصف زرداری نے 2013 میں کہا کہ ہم نے اپوزیشن نہیں کرنی تو پھر عمران خان کی صورت میں ایک نئی فورس پیدا ہوئی۔۔ عمران خان کی تحریک انصاف ایک طرف، ن لیگ، پیپلزپارٹی ایک طرف ۔ پھر یہ اتنے عرصے اسے سنبھال ہی نہیں سکے۔ سمجھدار تو یہ بہت ہیں، سیانے کاں تو یہ بہت ہیں، لیکن اس طرح کی پولیٹیکل سٹریٹجی یہ بھول چکے ہیں۔ عوام کی نبض پہ ان کا ہاتھ نہیں ہے۔ اب ان کا جھگڑا آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا ہے جیسے دوستوں میں باتوں باتوں میں تو تو میں میں ہوتی ہے۔ اب انہوں نے ایک دوسرے کی پرانی شیروانیاں لاکر چوک میں دھونا شروع کردی ہیں"۔ ضیغم خان
Loading X post…
Open original post on X
​