Advertisement

ہم نیوز کاملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،مراعات کا اعلان،صحافیوں کا خیر مقدم

6humnewslsalryrais.jpg

خبررساں ادارے ہم نیوز نے اپنے ملازمین کیلئے مراعات کا اعلان کردیا ہے ، مراعات میں تنخواہوں میں اضافہ، ہیلتھ انشورنس اور لائف انشورنس شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا کے شعبے میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے، لائف انشورنس اور ہیلتھ انشورنس میں اہلخانہ کے علاج کی سہولیات کسی بھی ادارےکے ملازمین کو دستیاب نہیں ہوتیں، تاہم اس شعبے میں نجی خبررساں ادارے ہم نیوز نے اپنے ملازمین کیلئے مراعات کا اعلان کرتے ہوئے اس شعبے سے وابستہ لوگوں میں مقبولیت حاصل کرلی ہے۔

ہم نیوز کی انتظامیہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق بھی جولائی2022 سے کیا جائے گا، اس کے علاوہ دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کے اہلخانہ کو 5 سال تک پوری تنخواہ دی جائےگی۔

نجی خبررساں ادارے نے ملازمین کی ہیلتھ انشورنس میں ملازم کے بیوی بچوں اور والدین کو بھی شامل کرلیا ہےساتھ ہی ساتھ او پی ڈیز کو بھی میڈیکل کا حصہ بنادیا گیا ہے۔

ہم نیوز سے وابستہ صحافی مغیث علی نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہم نیوز انتظامیہ کاشکریہ ادا کیا۔

Loading X post…
Open original post on X

تحقیقاتی صحافی اور ڈان نیوز سے وابستہ رپورٹر ریاض الحق نے بھی اس فیصلےکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نیوز نے پروفیشنل ازم کا بہت اونچا معیار سیٹ کردیا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

نیوز ایڈیٹر اور صحافی مقدس فاروق نے کہا کہ اللہ باقی چینلز کی انتظامیہ کو بھی ایسی توفیق دے۔

Loading X post…
Open original post on X

عبداللہ ناصر نے کہا کہ ہمیں نا صرف ہم نیوز کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے بلکہ باقی نیوز چینلز کو بھی ہم نیوز کی پیروی کرتے ہوئے اپنے ملازمین کو ریلیف دینا چاہیے، کیونکہ چینلز نے رجیم چینج نے اپنی حقیقی آمدن سے بھی تین گنا زیادہ پیسہ کمایا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X