خبررساں ادارے ہم نیوز نے اپنے ملازمین کیلئے مراعات کا اعلان کردیا ہے ، مراعات میں تنخواہوں میں اضافہ، ہیلتھ انشورنس اور لائف انشورنس شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا کے شعبے میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے، لائف انشورنس اور ہیلتھ انشورنس میں اہلخانہ کے علاج کی سہولیات کسی بھی ادارےکے ملازمین کو دستیاب نہیں ہوتیں، تاہم اس شعبے میں نجی خبررساں ادارے ہم نیوز نے اپنے ملازمین کیلئے مراعات کا اعلان کرتے ہوئے اس شعبے سے وابستہ لوگوں میں مقبولیت حاصل کرلی ہے۔
ہم نیوز کی انتظامیہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق بھی جولائی2022 سے کیا جائے گا، اس کے علاوہ دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کے اہلخانہ کو 5 سال تک پوری تنخواہ دی جائےگی۔
نجی خبررساں ادارے نے ملازمین کی ہیلتھ انشورنس میں ملازم کے بیوی بچوں اور والدین کو بھی شامل کرلیا ہےساتھ ہی ساتھ او پی ڈیز کو بھی میڈیکل کا حصہ بنادیا گیا ہے۔
ہم نیوز سے وابستہ صحافی مغیث علی نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہم نیوز انتظامیہ کاشکریہ ادا کیا۔
Loading X post…
Open original post on Xتحقیقاتی صحافی اور ڈان نیوز سے وابستہ رپورٹر ریاض الحق نے بھی اس فیصلےکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نیوز نے پروفیشنل ازم کا بہت اونچا معیار سیٹ کردیا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xنیوز ایڈیٹر اور صحافی مقدس فاروق نے کہا کہ اللہ باقی چینلز کی انتظامیہ کو بھی ایسی توفیق دے۔
Loading X post…
Open original post on Xعبداللہ ناصر نے کہا کہ ہمیں نا صرف ہم نیوز کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے بلکہ باقی نیوز چینلز کو بھی ہم نیوز کی پیروی کرتے ہوئے اپنے ملازمین کو ریلیف دینا چاہیے، کیونکہ چینلز نے رجیم چینج نے اپنی حقیقی آمدن سے بھی تین گنا زیادہ پیسہ کمایا ہے۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6humnewslsalryrais.jpg
Advertisement





