ہم سرِعام پھانسی کیوں چاہتےہیں؟
آئیں زرا اپنی اس قومی خواہش کا تھوڑا انالیسس کریں۔
جب بھی کوئی بہت بڑا اور گھناؤنا جرم ہوتا ہے تو عوام غصے سے بھر جاتی ہے-ہر کوئی جرم کرنے والے کو شدید ترین اور کڑی ترین سزا دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔اور موت سے بڑی کیا سزا ہو سکتی پس مجرم کو لٹکا دیا جائے۔اسی اثنامیں بہت سارے لوگ اس بات کا بھی مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں کہ مجرم کو سرِعام پھانسی دی جائے اور اس کی لاش کو چوراہے پر لٹکا دیا جائے۔ شدید غم و غصہ جو ایسے وقعات سے پیدا ہوتا اس میں ایسا مطالبہ غیر فطری نہیں۔
لیکن مجرم کو سرِعام لٹکانے سے کیا فائیدہ حاصل ہوسکتا؟ میری نظر میں ایک ہی فائیدہ ہے جو اس طرح کی سزائوں سے عوام اور حکمرانوں نے آج تک حاصل کیا ہے اور وہ ہے کتھارسس۔یعنی وہ تمام غصہ جو عوام میں اور افراد میں موجود ہوتا ہے وہ فوراً سے ختم ہوجاتا ہے۔ایک قومی شرمندگی اور ضمیر پر اجتمائی بوجھ ختم ہو جاتا ہے۔ایک غصہ جرم پر ہوتا ہے وہ مجرم پر نکل کر ختم ہو جاتا ہے اور عوام خوش و خرم اپنی زندگی کی طرف واپس لوٹ جاتی ہے۔
لیکن کیا جرم ختم ہو جاتا ہے؟کیا بقیہ مجرموں میں ڈر پیدا ہو جاتا ہے اور وہ دوبارہ ایسا جرم نہیں کرتے؟
ان سوالوں کا آج تک کی تحقیق سے جواب نفی میں ملتا ہے۔
کسی کو چوراہے پر لٹکانے سے وقتی طور پر جزبات کی تسکین تو ہو جاتی ہے لیکن اس سے جرم کے متحرکات، اس کی وجوھات اور اس کے پیچھے چھپی معاشرتی اور اخلاقی کمزوریاں کبھی ٹھیک نہیں ہوتی۔اور کیونکہ ایک جزباتی ابال آکر گزر جاتا ہے اور پھر ہر بندہ اپنے معمول پر اور انہی عوامل کی طرف واپس لوٹ جاتا ہے جو اس طرح کے جرائم کہ وجہ ہوتے ہیں، تو معاشرے میں وہ جرم بار بار ہوتا رہتا ہے۔ لہٰذہ مجرم کی بجائے جرم پر توجہ دی جانی چاہئے۔قوانین کو فول پروف بنایا جانا چاہئے۔شواہد کے لئے سائنسی طریقوں کو استعمال کر نے کے لئے قانون سازی کرنی چاہئے تا کہ ویڈیو ایویڈنس سے لے کر ڈی۔این۔اے تک ہر ایویڈنس عدالت میں قبول ہو، پراسیکیوشن کے لئے پولیس کے علاوہ یا ملحقہ محکمہ بنایا جانا چاہئے جو اچھے وکلا اور ریجنل اٹارنی پر مشتمل ہو اور وہ محکمہ ہی مدعی ہو اور ہر جرم کی پیروی سٹیٹ خود کرے۔ مدعی سے صلح ہو جانے پر جرم معاف ہو جانے کی فرسودہ روائت ختم ہونی چاہئے۔انصاف کے اور عدالتی نظام میں موجود خامیوں او خرابیوں کو دور کیا جانا چاہیے تاکہ ہر فرد کو احساس ہو کہ وہ اگر جرم کرے گا تو کسی بھی صورت بچ نہیں سکے گا۔پس قوم کو چاہیے کہ اپنے غصے کی ڈائرکشن چینج کریں۔غصہ جرم اور اس جرم کو اور مجرم کو بچانے والے نظام پر کریں اور اس کو بہتر کرنے کے لئے آواز اُٹھائیں۔ مجرم کو سخت سے سخت سزا دیں لیکن اس کا تماشا بنانے سے اپنے جزبات کی آسودگی اور قومی کتھارسس کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔
جب سٹیٹ آفیشل یا وزیر نظام کی بہتری کے طریقے ڈھونڈنے کی بجائے مجرموں کو چوراہوں پر لٹکانے کی باتیں کرتے نظر آتے ہیں تو سمجھ جائیں کہ آپ کو وہی لالہ پاپ دیا جا رہا جو صدیوں سے حکمران عوام کو دیتے آئے ہیں اور بپھری عوام اس لالی پاپ کو چوستی چوستی مزے کی نیند سو جاتی ہے۔

- Featured Thumbs
- 
Last edited by a moderator: