Advertisement

ہم اوریا مقبول جان کو کیوں نہیں پڑھتے

ہمارے پاس اتنی فراغت کہاں کہ اوریا مقبول اور اس قبیل کے کالم نگاروں کا رطب و یابس پڑھیں۔ ویسے بھی ہمیں ملا عمر کی موت پر ماتمی تحریریں پڑھنے کا کوئی شوق نہیں
۔ ایک ایک لفظ میں تعصب، ایک ایک لفظ میں فرقہ واریت۔ یہی وہ لوگ ہیں جوملک میں انتہا پسندی کا باعث بنے، جنہوں نے قاتلوں کو ہیروبنایا۔جو خودتو عیش وعشرت کی زندگی بسر کرتے ہیں
اور لوگوں کو ذہنی طورپرمفلوج کر کے جہاد پر بھیج دیتے ہیں۔ ہم ان کا تازہ کالم بھی ہرگز نہ پڑھتے لیکن ہمارے ایک دوست نے اخبارہمارے سامنے رکھا اور بتایا کہ اوریا صاحب نے سانحہ قصور کا ذمہ دار
میر تقی میر، درد، سودا، فراق اور جوش کو قراردیتے ہوئے یہ فرمایا ہے کہ ترقی پسند دانشور بلاوجہ ان شعراء کی عظمت کے گن گاتے رہے۔
موصوف نے اس کالم میں ایسے بہت سے اشعار بھی نقل کیے جو ہم بھی بارہا سن چکے ہیں۔ لیکن ہمیں یہ معلوم نہیں تھا کہ سانحہ قصور انہی اشعار کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔
اسی طرح اس کالم میں منٹو کے ایک کرداردودا پہلوان کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ موصوف نے کچھ اور وجوہات بھی بیان کی ہیں اور اپنے سکول اساتذہ اور پی ٹی ماسٹروں کابھی ذکر کیا ہے
۔ اس سارے عمل کی تشریح و توضیح کرتے ہوئے ان کے اندر کا ملا عمر بھی جاگ اٹھا اور انہوں نے تاریخی حوالوں سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ برصغیر میں یہ برائی ایران سے آئی
اور برصغیر ہی نہیں سعودی عرب میں بھی یہ فعل ایران سے ہی درآمد ہوا۔ موصوف کی کاریگری ملاحظہ فرمائیں کہ کس سلیقے کے ساتھ ایران کو اس برائی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے
سعودی عرب کو بری الذمہ قرار دے دیا۔ ایک اوربددیانتی بھی دیکھئے موصوف کو سکول ٹیچر اور پی ٹی ماسٹر تو یاد آگئے لیکن دینی مدرسوں میں ہونے والی
ایس اشغال کو وہ یکسر نظرانداز کرگئے حالانکہ مدرسوں کے حوالے سے ’
’جیسے پڑھا ہے ویسے ہی پڑھائیں گے‘‘ والا جملہ تو ضرب المثل بن چکا ہے۔
قارئین محترم اب تو آپ کو معلوم ہوہی گیا ہوگا کہ ہم اوریا مقبول جان جیسے متعصب کالم نگاروں پر وقت ضائع کیوں نہیں کرتے
۔ معذرت چاہتے ہیں کہ ہم نے آپ کا قیمتی وقت بھی برباد کر دیا۔
اوریا مقبول جان کا کالم جس کے جواب میں کالم لکھا گیا ہے

Kasur-ka-rona-Kasur-kis-ka-By-Orya-Maqbool-Jan.gif


سورس
​
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
اوریا صاحب کا یہ کالم پہلے نہیں پڑھا تھا، شکریہ

روشن و آزاد خیالات کی رو بھی بہہ کر ہم جنس پرستی کو قابل قبول انسانی جبلت سمجھنے والوں کی تکلیف اور رد عمل قابل رحم ہے
​
 
Last edited:
Advertisement

ہر مکتبئہ فکر کے لوگوں کو پڑھنا چاہئے،،اگر آپ کسی مشہور لکھاری کو نہیں پڑھیں گے تو اسکا نہیں آپنا ہی نقصان کریں گے
آپ اوریا جان کو نہیں پڑھتے تو اسکا مطلب ہے آپ تعصبی ہیں ا
ویسے بھی آپکو خیال رکھنا چاہئے کہ صحافت کی دنیا میں آپ یعنی رضی الدین رضی کی حیثیت ہی کیا ہے ،پڑھو نا پڑھو

 
اوریہ جان کے کالم سب سے زیادہ ان کے مخالف پڑھتے ہیں ، اصل میں اوریہ جان ان کی دکھتی رگ پکڑ لیتا ہے اس لئے پھر بلبلانا تو بنتا ہے سب کا ، اوریہ جان نہ ہوا ان کے لئے دھشت کی علامت ہوا ، ویسے یہ تنقیدی اور بتی مافیا ان کے کلام پڑھ کر کچھ دیر کے لئے "گھوم "جاتے ہیں ​
 
Last edited:
رضی صاحب ہمیں یہ بھی بتائیں بینظیر صاحبہ طالبان کے بارے میں کیا خیالات رکھتی تھیں اور طالبان کی اولین پنیری لگانے میں ان کا کیا کردار تھا
 
Advertisement
orya m J sahab likhen ya koi aur haqeeqa to yehi hai...londebazi bharat men nawabon ka mashghala raha hai....maghribi dunya men to kai muamlik aur riyasaton menhamjinson ki shadi qanooni qarar de di gai hai.....han iss khabasat se peda hone wali bimaruon ka ilaj hamare mushtarka paison se hota hai....deeger qabahaton ki to had hi nahin hai....pakistan men ziyada tar sood aur haram khaya jata hai iss liye aajkal wahan na sirf hamjins parasti aam ho rahi hai balke her tarah se tawaifon gashtiyon aur bharwon ki sarparasti...media, qanoon aur samaj men ho rahi hai.....begherat hukmuran youtube band kar sakte hain lekin sex movies aur porno band nahin karte na koi mutaliba karta hai.............
 
Advertisement
orya maqboul jan secular fascist ko un kay munh per aieena dikhata hay to takleeeeeeeeeef to ho gi
 
میری ناقص راے میں اوریا طالبانی کو اس کالم پر مطعون کرنا زیادتی ہے. اوریا کے دوسرے بہت سے جرائم ہیں کہ جن پر اوریا کو لتاڑا جانا چاہیے اور لتاڑا جاتا بھی ہے. اوریا کی ایران/اہل تشیع سے خصوصی 'محبت' کو ایک طرف رکھتے ہوئے ہمیں اپنے معاشرے کو برے طریقے سے نقصان پہنچانے وا لی اس لعنت کے متعلق مضمون میں اٹھاے گے اہم نقاط کو ڈسکس کرنا چاہیے. خاص طور پر جب یہ نقاط کم از کم میں نے کسی دوسرے کالم نویس کے کالم میں نہیں پڑھے

اگر شاعری سے ہٹ کر ہمارےشعرا حقیقت میں معصوم بچوں سے ایسی حرکتوں میں ملوث تھے تو یہ بات ان شعرا کی غیر مشروط مذمت کی طالب ہے. یہ بات معصوم بچوں کو زندگی بھر کیلیے تباہ و برباد کر دیتی ہے، ایسے ہی جیسے آپ کسی معصوم بچے کو قتل کر دیں بلکہ اس سے بھی زیادہ بھیانک

سرکاری سکولوں کے متعلق اوریا نے بالکل صحیح منظر کشی کی ہے اور سرکاری سطح پر ایسے مکروہ کرداروں کا سخت محاسبہ ہونا چاہیے. ہر سرکاری سکول میں چند غلیظ اساتذہ سے لے کر بہت سے مشٹنڈے طلبا اس غلاظت میں ملوث ہوتے ہیں. ایسے کرداروں کو عبرت کا نشانہ بنانا چاہیے. مظلوم کو مظلوم کی طرح لینا چاہیے اور اپنی غیرت سے خالی اور جاہلانہ 'عزت' کی تعریف کو بلاشبہ بدلنے کی ضرورت ہے

مغرب کو گالیاں دینے کے معاملا پر اوریا صریح غلطی پر ہے اور وہاں ایسے مظلوم بچوں کی دادرسی کیلیے نہایت سخت قوانین نافذ ہیں. مغرب معصوم بچوں کے جنسی استحصال کے ایشو پر ہم سے کم از کم پچاس سال آگے ہے. اوریا جاہل کو اتنا بھی علم نہیں کہ ہم جنس پرستی ، ہم جنس پرست اور ہم جنس پرستوں کے حقوق کے مقابلے میں پیڈوفیلیا(معصوم بچوں کا جنسی استحصال ) دو بالکل ہی الگ الگ چیزیں ہیں

البتہ اوریا اس ایشو پر دو نہایت اہم باتیں بھول گیا. اول دینی مدرسوں میں معصوم طلبا کا جنسی استحصال اور اس لعنت کا بلاشبہ گڑھ ہونا اور دوسرا اس لعنت کو پھیلانے میں ہماری مذہبی مقتدرہ کا بھیانک کردار

١- دینی مدارس میں معصوم بچوں کے اساتذہ اور دوسرے بڑے طلبا کے ہاتھوں جنسی استحصال کیلیے مکمل طور پر سازگار ماحول مہیا کیا جاتا ہے. یعنی لاوارث بچے، چوبیس گھنٹے مدرسے میں رہائش، تھرڈ ڈگری تشدد کی روایت، نیے نیے جوان ہونے والے ہارمونز کی موجوں پر سوار بچے، استاد کا خدا کی طرح بچوں کی جا نوں اور اجسام پر کلی اختیار(ہڈیاں ہماری، چمڑا آپکا..لعنتی جاہل والدین) ، ایسی کسی زیادتی پر آواز اٹھانے کی ممانعت وغیرہ. لہٰذا، اس ماحول میں تو فرشتوں کو بھی رکھ دیا جاے، وہ بھی اس غلاظت سے نہ بچ پائیں گے. اور اس بات کا سدباب کرنا سوئی ہوئی حکومت کی ذمہ داری ہے، بلا شک و شبہ مدرسے اس لعنت کے سب سے بڑے گڑھ ہیں

٢- اب آتے ہیں اس غلاظت کے پھیلانے میں مذہبی اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر. مدرسوں کو اس لعنت کا گڑھ بنانے کے علاوہ خاندانی منصوبہ بندی کی احمقانہ اور اندھی مخالفت کی صورت میں مذہبی مقتدرہ غربا کو برائلر چوزے پیدا کر کر کے سڑکوں پر پھینکنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے تا کہ یہی اضافی لاوارث بچے انکی جہالت کی یونیورسٹیوں کو بھریں، انکے لیے چندے خیرات مانگتے پھریں، ان بچوں کے نام پر حکومت اور بیرونی حکومتوں سے فنڈز لیے جایئں ، اپنے سیاسی جلسوں میں یہی دولے شاہ کے چوہے نعرے لگاتے پھریں اور بڑے ہو کر یہی اپاہج قبیل انکا ووٹ بنک بن سکے یا پھر انکے آقاؤں کی پراکسی جنگوں میں دہشت گردی پھیلانے کے ساتھ ساتھ پھٹتے اور ذبح ہوتے پھریں

زیادہ بچوں کی صورت میں مڈل کلاس کے والدین کے پاس بھی بچوں کا پیٹ بھرنے اور نام نہاد تعلیم کیلیے پیسے اکٹھے کرنے کیلیے دن رات کام کرنے کے بعد اتنا وقت نہیں بچتا کہ وہ اپنے تمام بچوں کو ضروری وقت دے پائیں، اس لعنت کے بارے میں خبردار کر سکیں اور اچھی تربیت کر سکیں. جنسی تعلیم کی اندھا دھند مخالفت کے ذریعے والدین کے علاوہ بچوں کو کوئی اور ذریعہ میسر نہیں کہ جہاں سے انکو اس لعنت اور اپنی حفاظت کیلیے نہایت ضروری معلومات میسر ہوں. گویا اس لعنت کے سڑاند مارتے ہوئے گٹر کی تہہ میں اصل سورس ملوٹا ہی چوکڑی مارے بیٹھا ہے
 
Orya sb is one of very few who are firm on their ideology which is based on islam.

I salute you sir OMJ!
 
چوہدری صاحب ،اوریا مقبول ایک قابل شخص ہے اس میں کو ئی شک والی بات نہیں ، میں نے اس کے خیالات کے حوالے سے اپنی رائے دی تھی ۔
گجر صاحب ! ایک انتہاء پسند تیس سال حکومت پاکستان کا ایک اعلیٰ افسر رہا ہے ، یا حکومتیں غلط ہیں یا اوریہ جان ، یہ فیصلہ آپ کر لیں ​
 
انسانوں سے فرشتوں والے اعمال کی فرمائش - کس صحیح العقل انسان نے اس طرح کے رویے کو درست جانا ہے اور شعراٰ کی شاعری کو محض اس حوالے سے پڑھا اور سراہا ہے

اوریا جان کا بس چلے تو سارے ادب کوجلاکر خاکستر اور سوسائٹی کو سنگسار کردے

ان حضرت کو اب موصل کے قاضی القضاٰ کے منصب کےلئے نامزد کردینا چاہئے
 
گجر صاحب ! ایک انتہاء پسند تیس سال حکومت پاکستان کا ایک اعلیٰ افسر رہا ہے ، یا حکومتیں غلط ہیں یا اوریہ جان ، یہ فیصلہ آپ کر لیں ​

کیا خیال ہے ضیاءالحق کے بارے میں وہ بھی تو اسی قبیل سے تعلق رکھتے تھے اور گیارہ سال حکومت کرگۓ