Advertisement

ہم آج بھی جگنی سے باہر نہیں آتے

10338891_795097717197234_1735272243271960959_n.jpg

ملکہ وکٹوریہ تاج برطانیہ کی ساتویں ملکہ تھی یہ 20 جون1837 ء میں ملکہ بنی اور 22 جنوری 1901ء تک ملکہ رہی یہ اس لحاظ سے برطانیہ کی طویل المدت ملکہ تھی یہ 63 سال 7 ماہ اور دو دن مسند اقتدار پر جلوہ افروز رہی وکٹوریہ کے دور میں انگریز سلطنت میں حقیقتاً سورج غروب نہیں ہوتا تھا کرہ ارض پر سورج کی پہلی کرن نیوزی لینڈ میں پڑتی ہے نیوزی لینڈ برطانوی سلطنت کا حصہ تھا سورج نیوزی لینڈ کے بعد جوں جوں آگے بڑھتا تھا اس کے راستے میں آنے والے تمام ملک تمام زمینوں پر برطانیہ کا یونین جیک لہراتا تھا سورج جب تھک کر آنکھیں موندھنے لگتا تھا تو نیوزی لینڈ میں دن کا آغاز ہو جاتا تھا لہٰذا یوں ملکہ وکٹوریہ کے عہد میں برطانوی سلطنت پر سورج غروب نہیں ہوتا تھا۔

ملکہ وکٹوریہ نے دنیا کو بے شمار نئی چیزیں نئی روایات بھی دیں یہ روایات یہ چیزیں آج تک موجود ہیں مثلاً دنیا میں آج بھی وکٹورین طرز تعمیر موجود ہے وکٹورین فرنیچر بھی آج تک بنایا جاتا ہے ملکہ وکٹوریہ جس طرز کی بگھی استعمال کرتی تھی وہ بگھی بعد ازاں پوری سلطنت میں عوامی سواری بنی اور وہ وکٹوریہ کہلائی یہ وکٹوریہ تانگہ کہلایا برطانیہ میں بہادری کا سب سے بڑا اعزاز آج بھی وکٹوریہ کراس کہلاتا ہے اور دنیا میں پروٹوکول کا جدید نظام بھی ملکہ وکٹوریہ نے وضع کیا تھا ملکہ نے وی آئی پی اور وی وی آئی پی کی باقاعدہ کیٹگریز بنوائی تھیں اور اس کی پوری سلطنت میں لوگوں کو ان کیٹگریز کے تحت سرکاری پروٹوکول دیا جاتا تھا انگریز دور میں تحصیل کی سطح پر کرسی نشین اور سفید پوش دو اعزازی عہدے ہوتے تھے۔

کرسی نشین کا ٹائیٹل گائوں کے اس شخص کو ملتا تھا جو انگریز کو گھوڑے فوجی اور مخبری دیتا تھا کرسی نشین کو سرکاری دفاتر میں سرکاری افسروں کے سامنے کرسی پر بیٹھنے کی اجازت ہوتی تھی جب کہ باقی لوگ زمین پر بیٹھتے تھے یا زیادہ سے زیادہ افسر کے سامنے کھڑے ہو سکتے تھے جب کہ سفید پوش وہ معزز لوگ ہوتے تھے جنھیں سرکار ان کی وفاداریوں سے خوش ہو کر ہر سال سفید رنگ کے دو جوڑے عنایت کرتی تھی اور یہ لوگ یہ کپڑے پہن کر سرکاری دفتروں میں جاتے تھے سرکاری پروٹوکول سفید پوشوں اور کرسی نشینوں سے شروع ہوتا تھا اور ملکہ تک جاتا تھا اس دور میں سرکار لمبڑ دار کانسٹیبل اور پٹواری سے شروع ہوتی تھی وائسرائے تک جاتی تھی یہ وائسرائے ملکہ کے گورے غلام ہوتے تھے۔

ان لوگوں کو کیا کیا پروٹوکول حاصل تھا یہ تمام معلومات ایک سرکاری ڈائری میں درج ہوتی تھیں یہ ڈائری بلیو بک کہلاتی تھی یہ بلیو بک ڈپٹی کمشنر کے قبضے میں رہتی تھی وہ اسے سرکاری تجوری میں رکھتا تھا اور اس کے علاوہ کوئی شخص اس ڈائری کو ہاتھ نہیں لگا سکتا تھا ڈپٹی کمشنر تبادلے کے بعد اس وقت تک چارج نہیں چھوڑ سکتا تھا جب تک وہ بلیو بک نئے ڈپٹی کمشنر کے حوالے نہیں کر دیتا تھا ملکہ کا ایک حکم سلطنت کی بلیو بک بدل دیتا تھا ملک کے تمام معززین ذلیل ہو جاتے تھے اور ذلیلوں کو درجے مل جاتے تھے۔
ملکہ وکٹوریہ نے جون 1887ء میں اپنی تاج پوشی کی گولڈن جوبلی منائی ملکہ کی گولڈن جوبلی کی تقریبات پوری سلطنت میں منائی گئیں ان تقریبات میں دو اہم ترین چیزیں شامل تھیں ایک ملکہ نے اپنی سلطنت کے تمام بڑے شہروں میں اپنے نام کی یادگاریں بنوائیں یہ یاد گاریں آج بھی برطانوی راج کے تمام بڑے شہروں میں موجود ہیںکراچی کی ایمپریس مارکیٹ ملکہ وکٹوریہ کی اسی گولڈن جوبلی کے موقع پر تعمیر ہوئی تھی دوسرا لندن سے ہندوستان تک ملکہ کے نام سے جوبلی مشعل نکلی اس مشعل نے ملکہ کی پوری سلطنت کا چکر لگایا یہ مختلف ملکوں اور مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی ہندوستان پہنچی۔

مشعل ہندوستان کے ایک ضلعے میں آتی ضلع بھر کے لوگ ڈھول تاشوں سے اس کا استقبال کرتے آتش بازی کا مظاہرہ ہوتا گانے گائے جاتے اور ڈانس کیے جاتےیہ مشعل اس عالم میں پورے ضلع کا چکر لگاتی مشعل کا چکر مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر ضلع کی سرحد پر پہنچ کر مشعل دوسرے ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے حوالے کر دیتا مشعل کا اگلا سفر شروع ہو جاتا یہ مشعل ہندوستان کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پنجاب پہنچی تو پنجاب حکومت نے جوبلی کے نام سے ایک طویل پنجابی گانا تیار کروایا۔

یہ گانا قصور کے دو بھائیوں نے تیار کیا تھا یہ ان پڑھ تھے جوبلی کا لفظ ان کے منہ پر نہیں چڑھتا تھا چنانچہ انھوں نے جوبلی کو جگنی بنا دیا ان نامعلوم فنکاروں نے اس جگنی (جوبلی) میں پنجاب کے تمام علاقوں کی ثقافت بیان کی جگنی گئی ملتان یعنی جوبلی کی مشعل ملتان چلی گئی جگنی گئی گجرات وغیرہ وغیرہ یہ جگنی اس دور میں پورے ہندوستان میں مشہور ہوگئی۔ ملکہ وکٹوریہ کو مرے ہوئے 113 سال ہو چکے ہیں لیکن اس کی جگنی آج تک ہندوستانی پنجاب اور پاکستانی پنجاب دونوں میں زندہ ہے۔
دنیا سے صرف ملکہ وکٹوریہ رخصت نہیں ہوئی بلکہ اس کی سلطنت بھی آہستہ آہستہ بند مٹھی کی ریت کی طرح زمین پر بکھر گئی اور آج برطانیہ صرف برطانیہ تک محدود ہو چکا ہے اب سوال یہ ہے دنیا کی اتنی بڑی سلطنت ختم کیسے ہو گئی وہ برطانیہ جس کی ملکہ کی مشعل 68 ممالک میں گھمائی گئی تھی وہ برطانیہ آج صرف دو لاکھ 43 ہزار 6سو 10 مربع کلومیٹر تک محدود ہو کر کیوں رہ گیا؟ اس زوال کی بے شمار وجوہات میں سے ایک وجہ گوروں کی بلیو بک اور پروٹوکول بھی تھا گوروں نے انسان کو اسٹیٹس کی لاتعداد ٹکٹکیوں پر لٹکا دیا تھا بادشاہ اور ملکہ سے پروٹوکول شروع ہوتا تھا اور وائسرائے تک آتا تھا اور وائسرائے سے اس کی کونسل کے ارکان تک جاتا تھا وہاں سے سر کے خطاب حاصل کرنے والے لوگوں تک آتا تھا اور وہاں سے ہوتے ہوئے سفید پوشوں اور کرسی نشینوں تک جاتا تھا۔

یہ جس شخص کو وفاداری اور حب الوطنی کا پروانہ جاری کرتے تھے صرف وہی شخص وفادار اور حب الوطن ہوتا تھا باقی تمام مشکوک سمجھے جاتے تھے اور انھیں اس شک کی بنیاد پر کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا تھاگولی ماری جا سکتی تھی سرکار کے ظلم کی حالت یہ تھی بریگیڈیئر جنرل ڈائر نے 13 اپریل 1919ء کو امرتسر کے جلیانوالہ باغ میں گولی چلا کر 370 لوگ قتل کر دیے اور کوئی شخص اس کا ہاتھ نہ روک سکاکیوں؟ کیونکہ جنرل ڈائر کو ملکہ کے عنایت کردہ اختیارات کے مطابق گولی چلانے کا اختیار حاصل تھا چنانچہ اس نے یہ اختیار استعمال کیا اور سرکار نے عوامی رد عمل کے بعد جنرل ڈائر کو بطور سزا لندن واپس بھجوا دیا اور یہ سزا 370 لوگوں کے قتل کی سزا تھی۔
یہ وہ پروٹوکول اور یہ وہ بے لگام اختیارات تھے جنہوں نے برطانیہ کے نہ ڈوبنے والے سورج کو تاریخ کے سیاہ سمندر میں ڈبکی دے کر بجھا دیا برطانیہ نے تاریخ کے اس خوفناک زوال کے بعد چار بڑے فیصلے کیے پہلا فیصلہ پروٹوکول کا خاتمہ تھا برطانیہ نے لوگوں کے درجے ختم کر دیے آج برطانیہ میں شاہی خاندان موجود ہے لیکن ان کی شہنشاہیت صرف محل تک محدود ہے یہ لوگ جوں ہی محل سے باہر آتے ہیں عام برطانوی لوگوں اور ان میں کوئی فرق نہیں رہتا انھیں بھی سڑک پر روکا جاتا ہے ان کا بھی چالان ہوتا ہے اور انھیں بھی عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہے وزیراعظم اور وزراء بھی عام شہریوں کی طرح سڑکوں پر پھرتے ہیں یہ عام ٹرینوں اور بسوں میں سفر کرتے ہیں۔

عام جہازوں کی اکانومی کلاس میں سوار ہوتے ہیں برطانیہ کے وزراء اعظم 282سال سے تین بیڈروم کے گھر 10 ڈائوننگ اسٹریٹ میں رہ رہے ہیں ملک کے کسی وزیراعظم کو 282 سالوں میں کوئی بڑی رہائش گاہ نصیب نہیں ہوئی شاہی خاندان کے پاس درجنوں محلات تھے ہر محل کے اندر ہزار ہزار ایکڑ کا باغ تھا لیکن پھر یہ تمام باغ عوامی پارک بنا دیے گئے اسی فیصد محلات بھی آج میوزیم ہیں اور سیاح روزانہ ان کی سیر کرتے ہیں ملک میں آرمی چیف ہو پولیس چیف ہو یا چیف جسٹس ہو کسی کو کوئی پروٹوکول حاصل نہیں یہ لوگ اپنے دفاتر کے باہر عام شہری ہیں۔

دوسرا فیصلہ قانون کی حکمرانی تھا برطانیہ میں کوئی شخص قانون سے مضبوط اور بالاتر نہیں برطانیہ نے فیصلہ کیا ہمارے ملک میں قانون مضبوط ہو گا اور کوئی عہدہ یا کوئی شخصیت اس سے بالاتر نہیں ہو گی تیسرا فیصلہ جمہوریت تھا ملک کے تمام اختیارات کا ماخذ عوام ہیں عوام پارٹی یا شخصیت کو مینڈیٹ دیتے ہیں اور کسی شخص یا عہدیدار کو یہ مینڈیٹ چوری کرنے کا حق نہیں ملک میں جعلی ووٹ یا دھاندلی کا سوال تک پیدا نہیں ہوتا برطانیہ میں پچھلے سو سال میں الیکشن دھاندلی کا کوئی الزام نہیں لگا اور چوتھا اور آخری فیصلہ لیڈر شپ تھا۔

یہ لوگ صرف اس شخص کو حق حکمرانی دیتے ہیں جو ذہنی تعلیمی اخلاقی اور جسمانی لحاظ سے شاندار ہوتا ہے ان کے کسی سیاستدان پر انا ضد یا ہٹ دھرمی یا نقل جعلی ڈگری یا بے ایمانی چوریٹیکس چوری جھوٹ یا کسی بڑی بیماری کا الزام لگ جائے تو اس کا سیاسی کیریئر ختم ہو جاتا ہے یہ سیاست کے ایوانوں سے فارغ ہو جاتا ہے یہ وہ چار فیصلے ہیں جن کی وجہ سے تاج برطانیہ صرف برطانیہ بننے کے باوجود دنیا کی پانچویں بڑی طاقت ہے اور دنیا بھر کے حکمران برطانیہ کے وزیراعظم اور ملکہ سے ہاتھ ملانا اعزاز سمجھتے ہیں۔

میں نے کل ٹیلی ویژن پر اپنے وزیراعظم میاں نواز شریف کو 10 ڈائوننگ اسٹریٹ میں برطانوی وزیراعظم کے گھر کے دروازے پر کھڑا دیکھا برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے باہر نکل کر میاں نواز شریف کا استقبال کیا میاں شہباز شریف اور اسحاق ڈار بھی فٹ پاتھ پر کھڑے نظر آرہے تھے برطانوی وزیراعظم نے اپنے ہاتھ سے دروازہ کھولا اور ہمارے وزیراعظم کو اندر لے کر گئے کیا ہمارے وزیراعظم نے اس منظر سے کچھ سیکھا؟
میرا خیال ہے نہیں سیکھا ہو گا کیونکہ ہمارے کسی حکمران نے آج تک ان مناظر سے کچھ نہیں سیکھا یہ لوگ سیکھ سکتے تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی یہ لوگ آج بھی جگنی کے اس پروٹوکول سے باہر نہیں آئے جس کو برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد مکمل طور پر ترک کر دیا تھا ہمارے ملک میں آج بھی کرسی نشین اور سفید پوش موجود ہیں پوری ریاست انھیں سیلوٹ کرتی ہے اور یہ لوگ جب تک سسٹم کا حصہ رہیں گے ہم اس وقت تک زوال کے عذاب سے نہیں نکل سکیں گے میرا دعویٰ ہے ہمارا وزیراعظم جب تک 10 ڈائوننگ اسٹریٹ جیسے تین کمروں کے مکان میں شفٹ نہیں ہوتا اور یہ اپنے ہاتھ سے دروازے نہیں کھولتا ہم اس وقت تک جگنی کے دور میں زندہ رہیں گے ہم پر اس وقت تک اس بلیو بک کی حکومت رہے گی جس نے برطانیہ جیسی سلطنت کو تباہ کر دیا تھا ۔

source
​
 
Advertisement
very good column Javed Ch. I hope Mian Sb will try to learn something this time .my biggest beef with the PM is to eliminate LEJ , SSP and TTP .Everything will start working nice and fine .There are other problems in the country too and he knows that.
 
This Dumb Choudry don't know that British Prime Minister residence is Chequers which is better than any palace. 10 downing street is an official residence where they do official jobs.

I know what Choudry is trying to say is right but putting wrong fact to sell your column is not right thing. If anyone wants to read about british prime minister residence please check following link...

http://en.wikipedia.org/wiki/Chequers
 
Advertisement
Brilliant article as always :) Blue book even exists today in Pakistan,God knows when we'll destroy this evil book.
 
ٹٹو

میڈیا کا چہرہ قابل-ے-تحسین نہیں ہے​
 
This Dumb Choudry don't know that British Prime Minister residence is Chequers which is better than any palace. 10 downing street is an official residence where they do official jobs.

I know what Choudry is trying to say is right but putting wrong fact to sell your column is not right thing. If anyone wants to read about british prime minister residence please check following link...

http://en.wikipedia.org/wiki/Chequers

Come on now. Facts are just that, facts. Our columnists are not obliged to get them right :-)

You see that happening all the time. You should be used to it by now.
 
Last edited:
One of the best column JC.

It is also the time that we make burgers out of all holy cows in Pakistan as well, whether it is fouj, ISI, or politicians and specially the public servants. This inevitability is written on the wall now - do it voluntarily or do it after you go through the guillotines. Your choice.
 
Advertisement
Come on now. Facts are just that, facts. Our columnists are not obliged to get them right :-)

You see that happening all the time. You should be used to it now.

I don't mind our writers giving some right message but picture they paint is sometime only creates frustration among our young generation that why we don't have this system. Anyway I have no issue with his message but too much mirch masala is being used to spice things up to get more sale.
 
I also strongly agree with the premise of his column but I am with you that they could at least get the facts right. He does that a lot, HR does it all the time too. I have seen Nusrat Javed and Talat Hussain do it too.
 
Don't forget what Mubashir Luqman and Lal topi does no one can do. They are totally different league where no rules apply and every thing is free style but still they have much support on this forumn.
 
They are hacks, fraud, con artists of the highest quality. They sell their wares wrapped in false sense of patriotism and bravado.

I have doubts about anyone who take either of them seriously.
 
They are hacks, fraud, con artists of the highest quality. They sell their wares wrapped in false sense of patriotism and bravado.

I have doubts about anyone who take either of them seriously.

too be honest some time you get shocked when some serious and mature people quote Mubashir Luqman and Lal topi. We need more entertainment channel but these anchors are providing what entertainment channels should provide.

Shahid Masood is another example who always comes up with new conspiracy theories to sell his name in market. For example recently he was saying that he has evidence of 35 puncture story he breaks but where is that evidence now? Sorry if you are pti supporter but my example is purely to explain not point scoring towards you.
 
First Both Chequers and 10th Downing Street are official government residences provided to the British Prime Minister. They do not own it. If our Prime Minister lives in a well decorated Prime Minister house then it is not an issue but the personal residences of our politicians are far more expensive and bigger then government residences.

This Dumb Choudry don't know that British Prime Minister residence is Chequers which is better than any palace. 10 downing street is an official residence where they do official jobs.

I know what Choudry is trying to say is right but putting wrong fact to sell your column is not right thing. If anyone wants to read about british prime minister residence please check following link...

http://en.wikipedia.org/wiki/Chequers
 
Advertisement
This Dumb Choudry don't know that British Prime Minister residence is Chequers which is better than any palace. 10 downing street is an official residence where they do official jobs.

I know what Choudry is trying to say is right but putting wrong fact to sell your column is not right thing. If anyone wants to read about british prime minister residence please check following link...

http://en.wikipedia.org/wiki/Chequers

That's irony Sir, it is so misconception prevailed in our so called "intellectuals" that they can't judge things and portrait WEST as gloomy as they can, whereas facts are reciprocal as you stated.

Probably Javed has not read CABS FOR HIRE which depicts true "integrity" of politicians at UK.

http://www.transparency.org.uk/news-room/blog/12-blog/169-cabs-for-hire

Javed even doesn't know current chancellor of exchequer in UK also avoids tax, in fact advocated to avoid tax by saying it "cheeky way".

http://www.dailymail.co.uk/news/art...-millionaires-face-TV-claims-tax-dodging.html

Javed even doesn't know about LIBOR Scandal and HSBC money laundering affairs where money makes them "too big to indict" and Govt is so helpless in hands of corporatocarcy.

Most funny thing I read was Queeen's comment in 2008 when she went to inaugurate LONDON SCHOOL OF ECONOMICS. She was so naive to ask: if students (in lse) are so intelligent why they didn't predict crisis. Ha Ha Ha Ha

http://www.theguardian.com/commentisfree/2009/jul/27/queen-lse-credit-crunch

They hide such facts from us so that we may not know reality and continue to observe supremacy. Such a shame!!! Isn't it?
 
too be honest some time you get shocked when some serious and mature people quote Mubashir Luqman and Lal topi. We need more entertainment channel but these anchors are providing what entertainment channels should provide.

Shahid Masood is another example who always comes up with new conspiracy theories to sell his name in market. For example recently he was saying that he has evidence of 35 puncture story he breaks but where is that evidence now? Sorry if you are pti supporter but my example is purely to explain not point scoring towards you.

I am supporter of common sense and the truth :-) I wouldn't care who is telling the truth.

My friend, the list of hacks on TV is pretty long. Dr. shahid is one of them. When I hear him it feels as if I am hearing one of my friends who is just dangerous with the little knowledge that he has. The problem is that these TV channels catapulted these hacks into stardom because of the vacuum and they got access to people who wanted to feel important by hobnobbing with a media personality. Now they are hearing stories that people feed them after swearing that its the whole truth and nothing but the truth. That is good enough for these hacks. They don't see the need to verify the story before talking about it. When you hear the Dr. say this "mein aapko puri zimmaydaari say bata raha hoon" then you have to brace yourself for some chawal :-)

Except for a few professional and level headed journalists I don't care much for any of them.

I remember the hack ML once saying that he knows all the information and possesses documentary evidence that will categorically prove that Salman Butt, Aamir and Asif are completely innocent and were trapped. He blabber mouthed that he will pay for his own expenses and present this shocking evidence that will surely (100%) set them free and absolve them of any charges. I was listening to him and thinking that is there anyone who hold this hack accountable for these stupidities.

We all know what happened to Aamir, Asif and Salman.
 
This Dumb Choudry don't know that British Prime Minister residence is Chequers which is better than any palace. 10 downing street is an official residence where they do official jobs.

I know what Choudry is trying to say is right but putting wrong fact to sell your column is not right thing. If anyone wants to read about british prime minister residence please check following link...

http://en.wikipedia.org/wiki/Chequers

Come on now. Facts are just that, facts. Our columnists are not obliged to get them right :-)

You see that happening all the time. You should be used to it by now.
So the PM travels 50km to work everyday? lol. Its a country house retreat for the PM in Buckinghamshire just like Camp David but the US President lives in the white house dumb.
 
Last edited:
So the PM travels 50km to work everyday? lol. Its a country house retreat for the PM in Buckinghamshire just like Camp David but the US President lives in the white house dumb.

Thank you for pointing it out.

I just took @Politics ' word for it :-)

Though my comment was general and based on previous liberties he has taken with the facts and I have since stopped reading his column.
 
Last edited: