Advertisement

ہم ، ہمارے جمھوری حکمران اور جمہوریت

سنا تھا ھر چیز بکتی ہے
ایمان سے لےکر جسم
زندگی سے لےکر موت
اور
خواب سے لےکر ووٹ تک


ہر چیز
بس خریدنے والا ہو
اور یہاں پر تو ہر طرف خریداروں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں
اور
ہم خریداروں کے بیچ گھرے ہوئے ہیں
پیسے دےکر ایمان اور جسم خریدنے والے
دھمکی دےکر زندگی خریدنے والے
وعدے دےکر ووٹ خریدنے والے
اور
ہم بیچنے والے.
وعدوں پر خود تک کو بیچ دیتے ہیں
دو وعدے سنے نہیہمارے منہ سے جھاگ نکلنے لگتی ہے
کیا ہم اتنے بیوقوف ھوچکے ہیں
یا
ہمارے خریدار ھر احساس سے عاری ہوگئے ہیں
قصور کس کا ہے؟؟؟

آج ہم انصافی ھیں جیالے پٹواری ہیں افسوس بس ایک قوم نہی
سندھی ھیں پنجابی بلوچی پٹھان مھاجر ہیں لیکن افسوس پاکستانی نہی
سنی ھیں شیئہ ھیں بریلوی دیوبندی ہیں لیکن صدافسوس مسلمان نہی
اور بننے چلے ہیں انسان
احساس نام کی چیز سے مریخ جتنے دور ہیں
اور باتیں . توبہ ہے
سب مشکل کام ناشتے سے پہلے
کبھی اثر نعمانی کے ناول میں کسی مجرم کا کہا ہوا ڈائیلاگ یاد آگیا
پانچ لاشیں ناشتے سے پہلے،تین لنچ سے پہلے،دو ٹی ٹائیم سے پہلے،چار ڈنر سے پہلے اور سات لاشیں سونے سے پہلےنہ دیکھیں تو ہمارے حکمران کا نہ کھانا ھضم ہوتا ہے نہ ڈکار آتی ہے اور نہ ہی نیند آتی اور نہ ہی لاشوں کے خوابوں والے سھانے خراٹے آتے ہیں.یہ تو ھوگئے ہمارے حکمران
ایک حقیقت جیسی عوام ہوگی ویسے حکمران مسلط کیے جائیں گیں
صرف حکمران ایسے نہی،ہم بھی ان سے کم نہی ہیں
مرتے ہوئے کو بچائیں گیں بعد میں
پہلے ویڈیو ریکارڈ کرنا ضروری ہے کیونکہ ویوئرز کے فیورٹ بھی لینے ہیں
سچ میں سیلیبرٹی نہی تو کیا ہوا
سوشل میڈیا پر میرے بھی پچاس ھزار سے زیادہ ووٹرز ہیں
اس کام میں پھر میڈیا کیوں پیچھے رہ جائیں
ایک اور تلخ حقیقت نیکی کرو تو ایسے کی کسی کو خبر نہ ہو،دائیں ہاتھ سے دو تو بائیں کو بھی
اس کا پتہ نہ ہو
میڈیا کو دیکھ لیں ثواب بھی کماتے ہیں اور کھربوں روپے بھیایک روزےدار کا روزہ کشائی تو کراتے ہیں لیکن کروڑوں لوگوں کو بتا کر. کھربوں روپے کما کر..
ننگے کو تب تک کپڑا ہم نہی پہناتے جب تک پانچ سو بندہ ہمیں دیکھنے کے لئے اکھٹے نہ ہوں
بھوکا بھوک سے مرتا ہے تو مر جائے لیکن حکمران تب تک اسکو نوالہ نہی دینگے جب تک خلیفہ وقت خود نہی آتے اور میڈیا والے ویڈیو نہی بھرتے
میں اسی معاشرے میں رہتا ھوں اسی معاشرے کی برائیوں اور خامیوں کے ساتھ پروان چڑھا ھوں
میں اسی قوم سے بوں.
میں اس قوم سے ھوں جس کو ملاں اسلام کے نام پر
حکمران جمہوریت کے نام پر
سیاستدان سندھی مھاجر بلوچی پنجابی کے نام پر
جج اور وکیل انصاف کے نام پر
اور
وزیر اعظم وعدوں کے نام پر بیوقوف بناتے ہیں
میں اس قوم سے ہوں جو دوسروں کے عیب اور اپنی خوبیاں دیکھ سکتا ہے صرف..
میں اس قوم سے بوں.
جس کو مرنے پر قبر نصیب نہی ہوتی
زندگی میں گھر نصیب نہی ہوتا
میں اس قوم سے ہوں جن کے حکمرانوں کے کچھ اس طرح کے بیان آتے ہیں

کوئی گرمی سے گھٹ کر مر جائے تو حکومت ذمہ دار نہی
بیس لوگوں کو پولیس مار دیتی ہے تو پولیس کا قصور نہی،اور حکومت ذمہ دار نہی
تھر میں بچے غربت سے مر جاتے ہیں تو حکومت کا اس میں ہاتھ نہی ہے
بلڈنگ میں دونمبر سریا لگانے سے لےکر بلڈنگ گرنے سےلےکر دس لوگ دیواروں میں دب کر مرنے تک میں حکومت کا کوئی قصور نہی
روڈ پر کھڈے سے لےکر کھلے گٹر میں گر کر مرنے والوں میں بھی حکومت بےقصور ہے
بجلی نہ پیدا کرنے سے لےکر جھوٹ کے لاکھوں بچے پیدا کرنے تک حکومت کا کوئی قصور نہی
ہسپتالوں میں مرتے بچوں سے لےکر تھر میں مرتے بچوں تک میں حکومت معصوم ہے
گرمی، مھنگائی، بیروزگاری سے مرنے والوں میں بھی حکومت کا دور تک کوئی قصور نہی
کیونکہ
سارا قصور ہمارا ہے
ہم پاکستان میں پیدا کیوں ہوئے
ھوئے تو ھوئے لیکن غریب کیوں پیدا ہوئے
غریب بھی ٹھیک لیکن مظلوم کیوں پیدا ہوئے
مظلوم بھی ٹھیک ہے مگر قربانی کے لئے ھم جائز کیوں ہوئے
ھم بھی حکمران اور حکمرانوں کے بچوں کی طرح سور کے بچے کیوں نہی ہیں ، حرام کیوں نہی ہیں
ہماری قربانی کیوں جائز ہے؟؟؟؟
1947 سے لےکر اب تک حکمرانوں کو صرف ہماری قربانی کیوں چاہتے..؟؟؟
وہ کونسا اسلام ہے جس میں اپنوں کو ،اپنے پیاروں کو چھوڑ کر ، بیمار لاچار غریبوں کی قربانی قبول ہوتی ہے
پاکستانیوں تم لوگوں کی تب تک قربانی ھوتی رھے گی جب تک آپ قربانیاں دیتے رھیں گیں حکمرانوں کی عیاشیوں کے لئے
یا تو ساری زندگی ایسے ہی قربانیاں دیتے رھیں
مرتے رھیں اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رھیں اور ھمارے حکمران ہماری لاشوں پر جشن مناتے رھیں گیں
جب تک ہم ہمارے حکمرانوں کی قربانیاں نہی دیتے
جب تک ہم ان ہمارے سور کے بچے حرام حکمرانوں کو انسان کے بندے اور بندے تے پتر نہی بنا لیتے
تو اٹھو
یا پھر انتظار کرو جب تک آپکی میت نہی اٹھائی جاتی.
اور ھاں ٹیکس دینا مت بھولنا
کیونکہ وہ تمھاری بھتر حفاظت ، تمھاری بھترین تعلیم ، تمھارے اچھے روزگار ، تمھاری بھترین صحت کے لئے ھوتا ہےایک عام پاکستانی کی آہ


کاکا شرارتی
https://wor4289.wordpress.com/2015/12/01/ہم-،-ہمارے-جمھوری-حکمران-اور-جمہوریت/

​
 
Last edited by a moderator: